تاسف معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری صاحب انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اگر ان کے علمی کاموں کا ذکر مل سکے تو شئر کریں
ایک جید عالم دین جنہوں نے فتوی فیکٹری کی بجائے ساری عمر دین کی تعلیم دی۔ بھاری آواز اور حیدرآبادی لہجہ میں ٹھہراؤ کے ساتھ بہت خوبصورت بیان فرماتے تھے۔ رکن قومی اسمبلی اور رؤیت ہلال کمیٹی رہنے کے باوجود شاید بہت زیادہ مشہور نہیں تھے لیکن علمی حلقوں میں ایک معتبر شخصیت کے اعتبار سے جانے جاتے تھے۔ انتشاری بیانات نہیں دیے شاید اسی وجہ سے چھپ کر رہے۔ مزید ذیل کے روابط میں آپ ان کے متعلق بہتر جان پائیں گے۔

مختصر تعارف اور کتب کی تفصیلات
خطبات، بیانات اور کتب
 
ایک ایسے معتبر عالم کہ جن کے لئے تمام مسالک میں برابر احترام موجود تھا. اور یہ خوش قسمتی چند ہی علماء کو حاصل ہے.
اللہ تعالیٰ ان کی مساعی قبول فرمائے اور درجات بلند فرمائے. آمین
 
جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ مغفرت فرمائے۔ قبر کو ٹھنڈا،روشن،کشادہ اور ہوادار بنائے اور اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔لواحقین کو صبرِ جمیل دےاور مرحوم کے لیے سدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
 
اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت بڑی علمی شخصیت تھے. ایک دفعہ ملاقات ہوئی اور گفتگو سننے کا موقع ملا. دلنشیں انداز اب تک یاد ہے.
اللہ کریم مغفرت کرے اور درجات بلند کرے
آمین
 
نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق تعالی مغفرت فرمائے اور رحمتوں بھری آسانی سے نوازتے بلند درجات عطا فرمائے امین
بہت دعائیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top