امجد اسلام امجد معجزہ

ماہی احمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 23, 2014

  1. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    مُحبت اور خواہش میں کئی بے نام رشتے ہیں
    مگر جو غور سے دیکھیں
    تو دونوں میں بُہت سے فاصلے بھی اِس طرح موجود ہیں جیسے
    سمندر ایک ہوتا ہے،
    مگر اُس کے کنارے ایک دوجے سے سراسر
    اجنبی اور مُختلف رستوں کو چُھوتے ہیں
    سو ایسا ہے ،
    سمے کے اس سمندر میں
    جہاں ہر شے بدلتی ہے
    وہاں ہم تُم بھی بدلے ہیں( بدلنا تھا)
    کہ رشتے بھی ہمارے عکس کی صورت
    بُہت آہستگی سے کروٹ بدلتے ہیں
    بسا اوقات بسترپر پڑی چادر پہ سلوٹ تک نہیں پڑتی
    نہ آنکھوں میں سفر کرتے پُرانے رنگ ہی تبدیل ہوتے ہیں
    نہ باتوں کے تسلسل میں کوئی دیوار آتی ہے

    بس اتنا ہے
    کہ خواہش کی بند مُٹھی سے وہ ریت سی پَل پَل
    پِھسلتی ہے ، اُسی کے بیچ میں شاید وہ جذبہ بھی کہیں ہوتا ہے ،
    جسے پیار کہتے ہیں
    محبت نام ہے جس کا
    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
    ہمیں خود اپنے ہاتھوں سے پِھسلتی ریت کی
    ریزش کا اندازہ نہیں ہوتا
    مگر وہ گِرتی رہتی ہے
    کبھی ہم اُس کو پھر سے جمع کرنے اور اُٹھانے کے لیئے
    کوشش بھی کرتے ہیں
    مگر دِن رات سرکش ہوائیں
    اِس قدر مٹّی اُڑاتی ہیں کہ کُچھ بھی ہو نہیں پاتا
    یہ دِل فریاد تو کرتا ہے لیکن رو نہیں پاتا
    تو وہ آنسو
    کہ جِن کو اِس پھسلتی ریت میں بِکھری مُحبت کو
    دوبارہ زندگی دینا تھا ، شاداب کرنا تھا
    نہیں بہتے !
    وہی آنکھیں کہ جن میں ہر گھڑی شمعیں سی جلتی تھیں
    اُنہی چہروں پہ ہوتی ہیں مگر اُن میں
    مُحبت اور تعلق کی پُرانی لو نہیں ہوتی ۔
    زمانہ اُن کے اندر سے گُزر کر خود تو جانے کِس طرف جاتا،
    کہاں بسرام کرتا ہے
    مگر اُس کے غُبارِ راہ میں اُلجھے ہوئے رستے
    کئی چہرے بدلتے ہیں
    مُحبت کرنے والے شخص اور اُن کی مُحبت بھی
    بدلتے وقت کی یلغار سے بچنے کی خاطر اِک
    نئی صورت میں ڈھلتے ہیں
    وفا ہارے ہوئے میدان سے جو پرچم اُٹھاتی ہے
    اُنھیں لشکر نہیں مِلتا
    گُزرتے وقت کے آشوب میں چہرہ بدلتا ہے
    تو پھر پیکر نہیں ملتا..!

    سو جانِ جاں! اگر ہم تُم !!!
    بدلتے وقت کی اِس تیز آندھی میں ابھی تک ایک ہیں
    اور ایک دوجے کے لیئے بے چین رہتے ہیں
    تو شاید بخت کی خوبی ، ہماری خوش نصیبی ہے
    کہ ہم دونوں ، گُزرتے وقت کی سر کش روانی میں
    بہے ۔ بھٹکے تو ہیں لیکن
    ہمارے ساحلوں کا رُخ نہیں بدلا
    یہ حُسنِ اتّفاق ایسا ہے جو قسمت سے مِلتا ہے
    بُہت کڑوا سہی لیکن یہی سب سے بڑا سچ ہے
    کہ جو لمحہ گُزر جائے
    ( وہ کتنا بھی مقدس ، قیمتی یا خوبصورت ہو!)
    کبھی واپس نہیں آتا،
    مُحبت اور خواہش اور اِن کے درمیاں پھیلے ہوئے
    بے نام رشتے بھی اُنہی چیزوں میں شامل ہیں
    جنھیں یہ وقت کا دریا
    ہمارے چاہنے ، نا چاہنے سے بے نیاز و بے خبر ہو کر
    پُرانی ڈائری ، پِچھلے کیلنڈر کی طرح تبدیل کرتا ہے
    اِس اِک معجزہ کہیئے !!
    کہ خواہش کے سفر میں ہم نے جتنے موڑ کاٹے
    جِس قدر ہوار بدلے ہیں ِ ،
    وہ سب اِک ساتھ بدلے ہیں،
    نہ گرتی ریت بدلی ہے نہ اپنے ہاتھ بدلے ہیں ۔۔۔۔۔۔
    اِسے ایک معجزہ کہیئے!
     
    • زبردست زبردست × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
  3. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,255
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عمده شراکت. تشکر بسیار. سلامت رهیے.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہترین شراکت۔ بہتین انتخاب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    :) شکریہ
     
  6. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    شکریہ :)
     
  7. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہ
    بہت خوب شراکت
    بہت دعائیں
    عجب روانی ہے اس نظم میں ۔
    جتنی بار چاہے پڑھ لو ہر بار اک نیا چہرہ سامنے لاتی ہے وقت کا ۔۔۔۔۔۔
    ہر مصرعے کی تکمیل پر جیسے ریل اپنی پٹری تو بدلتی ہے مگر سفر کی سمت قائم رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    کیا تبصرہ ہے :)
    زبردست، بہت شکریہ :)
     
  9. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔ زبردست





















    ایک ویڈیو دیکھ کر ذہن منتشر ہے۔۔ کچھ سمجھ نہیں آئی ۔۔ اوپر جھوٹ لکھا ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,389
    بہت خوب ماہی احمد صاحبہ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    کوئی بات نہیں اب پڑھ لیں :)
     
  12. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    شکریہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
  14. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب۔۔۔
    عمدہ شراکت ہے۔۔۔
     
  16. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,354
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اچھا انتخاب :)
     
  17. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where

اس صفحے کی تشہیر