تعارف مصطفے قاسم کو خوش آمدید

پاکستانی

محفلین
لاہور سے تعلق رکھنے والے مصطفے قاسم صاحب تیسری پوسٹ کے ساتھ محفل میں اپنی موجوگی ثابت کر چکے ہیں۔ اس لئے انہیں دل کی گہرائیوں سے اردو محفل میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

امید ہے آپ کا یہاں وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں ایک دوسرے سے کچھ سیکھنے سکھانے کا موقع بھی میسر آئے گا :)

مصطفے قاسم صاحب سے گزارش ہے کہ وہ یہاں آکر اپنا ابتدائی تعارف کرادیں۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
اسلام و علیکم!
آپ کی پوسٹ کا بہت شکریہ۔ بندہ بیچلرز میں چوتھے سمسٹر کا طالب علم ہے۔ دراصل میں اپنی ذاتی ویب سائٹ کیلیے یونی کوڈ اردو پر کام کر رہا تھا اور اسی سلسلے میں سرچ کرے ہوئے اردو محفل تک آ پہنچا اور اس سلسلے کو دیکھ کر کافی مسرور بھی ہوا۔سب سے زیادہ خوشی مجھے لینکس کی آپ کے فارم میں مجودگی پر ہوئی۔ میرا بھی لینکس سے تھوڑا بہت تعلق ہے مگر وہ نیٹورک ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے ہے مگر یبَنتو کے اردو میں ترجمعہ کا پڑھا تھا مگر اس حوالے سے کوئی آئیڈیا نہیں تھا۔ یہاں آ کر کچھ آئیڈیا ہوا ہے انشااللہ اس سلسلے میں جتنا ہو سکا ضرور حصہ لوں گا۔

خیر اندیش،
مصطفےٰ قاسم
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید، امید ہے آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ کسی مسئلے کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے بھی اردو محفل میں خوش آمدید

آپ کی ہر قسم کی مدد کے لیے یہاں بہت سارے اراکین مل جائیں گے، شرط یہ ہے کہ آپ آتے رہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آًمدید مصظفیٰ قاسم۔ آتے رہیں یہاں، اور سیکھتے سکھاتے رہیں۔ ہم جیسے بزرگ بھی سیکھنے سے باز نہیں آتے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
rose.gif
خوش آمدید
rose.gif
 
Top