مصطفٰی کمال دوسرے بہترین مئیر

ابوشامل

محفلین
اور ان کو دیکھیے جو دنیا میں خود کو سب سے زیادہ باخبر سمجھتے ہیں، خبر اتنی سی نہ رکھتے ہیں۔ "انجمنِ ستائشِ باہمی"
[FONT=&quot] لندن (پ ر) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک نے سٹی ناظم کرا چی مصطفےٰ کمال کودنیاکے تین ٹاپ میئرمیں شامل کئے جانے پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کولندن فون کرکے مبارکبادپیش کی ۔ رحمن ملک نے الطاف حسین سے کہاکہ مصطفےٰ کمال نے اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرکے دنیامیں کراچی کاہی نہیں بلکہ پاکستان کانام روشن کیاہے جس پر ہم آپ کواورپوری حق پرست قیادت کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔
(بحوالہ: روزنامہ جنگ کراچی، 14 نومبر 2008ء)
[/FONT]​
 

ابوشامل

محفلین
شہری حکومت اس طرز پر فارن پالیسی میگزین کا ایک اسپیشل ایڈیشن چھپوائے۔ میرے خیال میں کافی موثر ثابت ہوگا ۔۔۔۔۔ اور مفت میں بانٹنا تو اور بھی زیادہ مفید ہوگا۔
 

باسم

محفلین
ہمارے قومی ذرائع ابلاغ، چاہے برقی ہو یا اشاعتی، کارکردگی تو روزِ روشن کی طرح عیاں ہے اور مجھے کل بھی اس امر کی قوی امید تھی کہ کوئی اخبار یا نجی ٹیلی وژن چینل فارن پالیسی میگزین کی وضاحت کو نشر نہیں کرے گا اور پورا اندازہ تھا کہ آج کے اخبارات بھی مبارکبادوں سے پر ہوں گے اور انہوں نے مجھے مایوس بھی نہیں کیا :) حیران کن بات یہ ہے کہ ایکسپریس جیسے موقر روزنامے میں اداریے کے صفحے پر مصطفی کمال کو شاباشی دی گئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس اخبار کے اداریے کی ٹیم اتنی بے خبر نہیں ہوگی لیکن اس کے باوجود ۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟ میرے خیال ميں سمجھنے والے کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ خیر ملاحظہ کیجیے آج (14 نومبر 2008ء) روزنامہ ایکسپریس کراچی کا اداریہ کیا کہتا ہے:

1100520268-1.gif


شاباش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایکسپریس !!
حالانکہ کہ نیوز ایجنسی "آن لائن" یہ ضاحت شائع کرچکی تھی اور اس حوالے سے "امت" میں بھی یہ خبر کل 13 نومبر کو لگ چکی تھی۔
 

ابوشامل

محفلین
اب جبکہ وضاحت کو دو دن گذر چکے ہیں آج بھی ARY One World پر ایک رپورٹ نشر کی گئی مصطفٰی کمال کی "دو نمبری" پر ۔۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
صوبہ سرحد میں اسلامی حکومت کے تحت ترقیاتی کاموں کا جائزہ
مزید کا کوئی صوبہ سرحد میں ترقیاتی کاموں کے متعلق بتا سکتا ہے؟ میں اس بارے میں جاننے کے لیے ہمیشہ دلچسپی لیتی رہی ہوں، مگر کوئی اخبار کبھی بھی صوبہ سرحد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر کبھی نہیں لکھتا۔
کام ہونگے تو لکھیں‌گے ناں۔ ہمارے ہاں ناظم کا کردار ڈومیسائل اور شناختی کارڈ‌کے تصدیقی دستخط تک محدود ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین


انتہا ہو گئی ہے جلنے، سڑنے، کڑھنے اور دوسروں کی اچھے کاموں پر حسد سے تڑپنے کی۔

ان امت اخبار والوں کی زبان سے اچھے کاموں کی تعریف میں تو ایک لفظ نکل نہ سکا مگر چسکے لے لے کر اس قصے بیان کر رہے ہیں جو کہ غلط فہمی کی بنا پر شروع ہوا۔

1۔ مصطفی کمال کے لیے TOP Mayor کے لفظ کا استعمال
فارن پالیسی اخبار نے اگرچہ آفیشل رینکنگ تو نہیں کی، مگر مصطفی کمال کے لیے انہوں نے TOP Mayors کا لفظ ضرور استعمال کیا ہے۔
The Mayors of the Moment

No city globalizes on its own. But with shrewd investments and smart urban planning, a mayor can help turn a regional player into a global powerhouse. Here’s how three of the world’s top mayors are climbing the ladder:
ربط

2۔ ملک کے بدترین امن و امان اور حالات کے باوجود مصطفی کمال کے کاموں کی انتہائی تعریف
Syed Mustafa Kamal Mayor of Karachi (#57)

The new mayor of Karachi is an unlikely poster child for innovative urban planning. The 36-year-old Syed Mustafa Kamal governs a city that’s more often in the news for religious violence than cosmopolitan ways. But the hard-charging Kamal is looking to change all that. He’s courting foreign investment [A thing which Mr. Naimatullah never did, but it was vision of Mustafa Kamal], encouraging international ties, and boosting the city’s tourism. Kamal isn’t shy about his goals: He has said he wants to turn Karachi into the “next Dubai.” His Green Karachi project aims to plant thousands of trees in the city [This is against Polution of Karachi]. No stranger to Karachi’s bare-knuckled politics, Kamal isn’t letting anything stand in the way of his grand plans: He has threatened to arrest anyone who tries to cut down the new saplings.
ربط

یہ امت اخبار والے بے شرم ہیں کہ ایک پاکستانی کی اتنے خوبصورت اور اچھے الفاظ میں تعریف ہوئی، مگر ان کو توفیق نہ ہو سکی کہ ایک لفظ بھی اس تعریف کا نقل کر دیں۔

جو کچھ فارن پالیسی میگزین میں چھپا ہے، اسکے بعد غلط فہمی کا پیدا ہونا عین ممکن ہے۔

مگر امت اخبار والے اس غلط فہمی پر تو چسکے لے لے کر خبریں اچھال رہے ہیں، مگر اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے جب ڈاکٹر عافیہ کیس کے معاملے میں جھوٹی پر جھوٹی خبریں چھاپ کر عوام تک غلط غلط خبریں پہنچا کر اپنی سرکولیشن میں اضافہ کر رہے تھے۔
////////////////////////////////////////

Poster Child پر جاہلانہ تبصرہ
اور چسکے لیتے لیتے یہ جہالت کے اُس گڑھے میں گرے ہوئے ہیں کہ بس اب خدا ہی توفیق عطا فرمائے۔
فارن پالیسی پر بہترین الفاظ میں مصطفی کمال کے کاموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اوپر پورے کا پورا اقتباس اپنے سیاق و سباق کے ساتھ موجود ہے۔ اس کو پڑھیں اور آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ امت اخبار کس قدر جہالت پھیلا رہا ہے [جبکہ اخبار کو روشنی پھیلانے والا ہونا چاہیے]

Poster Child کے دو معنی ہیں۔

1. a child appearing on a poster for a charitable organization.
2. a person or thing that exemplifies or represents: She could be a poster child for good sportsmanship.
ڈکشنری ڈاٹ کام

اب آپ لوگ خود فارن پالیسی کے اقتباس کو پورے سیاق و سباق کے ساتھ پڑھ لیں اور خود فیصلہ کریں یہاں پر Poster Child سے کیا مراد ہے۔ اور جب سمجھ آ جائے تو امت والوں کی اس جہالت و تعصب و دشمنی پر اللہ سے پناہ مانگتے ہوئے آگے بڑھ جائیے۔
اللہ تعالی ہمارے کراچی، ہمارے پاکستان کو حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے۔ امین۔
 

شعیب صفدر

محفلین
کچھ وضاحت دینی ہے!! اور کچھ درکار ہے!

کراچی میں ایم کیو ایم کی حکومت بہت اچھی ہے! اگر میں ایسا نہ کہو! تو آپ سمجھ سکتے ہیں! :beating:
بہر حال مصظفٰی کمال نے کئی اچھے کام کئے ہیں! کراچی کے میئر بنے کے بعد وہ ایسا نہ کرتے جبکہ اُن سے پہلے والے نے کام کر کے اُن کے لئے یہ ٹاسک مشکل کر دیا تھا!

باقی یہ وضاحت کر دوں! TOP Mayor سے مراد وہ ساٹھ شہروں کے تمام میئرز ہیں جن کو فارن پالیسی نے فیچر کیا! اور ایسا اُن میئرز صاحبان کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ اُن شہروں کی اہمیت کی وجہ سے کیا! اور اُن میں کارکردگی کے اعتبار سے ہمارا شہر کراچی 57 نمبر پر آیا! اللہ کرے یہ نمبر آگے بڑھے اور پہلے نمبر تک آ جائے ! ہمیں خوشی ہو گی!

باقی poster child کے معنی کیاہیں! اس کی وضاحت دوبارہ کر دیں! میری سمجھ میں تو یہ آیا ہے کہ اس سے مراد ایک ایسا شخض ہے جس کو مثال کے طور پر پیش کر کے فائدہ لیا جاسکے! خواہ اچھی یا بُری! جیسے:
امجد کو دیکھ کر کچھ سبق حاصل کرو! تم نے بھی والدین کی عزت نہ کی تو تمہیں بھی اللہ دنیا میں بے عزت کر دے گا۔
یا
ریاض کو دیکھ لو محنت کرو گے تو دنیا میں دولت و عزت دونوں ملے گی!

یہاں امجد و ریاض! دونوں poster child ہیں! ہاں انگریز منفی معنی میں زیادہ استعمال کرتا ہے!
poster child سے مراد یہ ہی ہے جیسے ہم زلزلہ زدگان کی تباہی کی تصاویر دیکھا کر چندہ لیتے ہیں!
 

طالوت

محفلین
امت والے بے شرم ہیں ؟؟؟؟؟؟ جی ہاں ان کو بےشرم ہی ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔ جناب حضرت مولانا ، مفکر ، مجدد ، فقہی "ڈاکٹر" عامر لیاقت کی آن لائن خریدی گئی جعلی پی ایچ ڈی ڈگریوں کا پول بھی انھوں نے ہی کھولا تھاجن پر اصل ہونے کی مہر جامع کراچی نے لگائی تھی ۔۔۔
کہیں تو وہ بے شرمی بھی بیان کر دوں ۔۔۔
وسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
بہر حال مصظفٰی کمال نے کئی اچھے کام کئے ہیں! کراچی کے میئر بنے کے بعد وہ ایسا نہ کرتے جبکہ اُن سے پہلے والے نے کام کر کے اُن کے لئے یہ ٹاسک مشکل کر دیا تھا!
شعیب بھائی،
جب انسان کیڑے نکالنے اور عیوب نکالنے میں آتا ہے تو اسے ہر قسم کے حیلے بہانے مل جاتے ہیں۔
ایک طرف تو کہا جاتا ہے کہ:
1۔ کراچی کی عوام ہرگز ہرگز متحدہ کے ساتھ نہیں۔
2۔ بلکہ متحدہ نے ہر ہر مرتبہ بندوق، بدمعاشی اور دھاندلی کے بل بوتے پر الیکشن کلین سویپ کیے ہیں۔
3۔ اور دوسری طرح کہا جا رہا کہ متحدہ کام صرف اس لیے کر رہی ہے کہ نعمت اللہ صاحب نے کام کیے تھے اور اگر متحدہ نے اب کام نہیں کیے تو اہل کراچی انہیں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

یہ ساری باتیں کرنے والے حضرات یہ تو بتائیں کہ جن لوگوں نے بدمعاشی، بندوق اور دھاندلی کے بل بوتے پر ہی الیکشن جیتنے ہیں انہیں پھر اہل کراچی کے ووٹوں کی کیا پرواہ کہ وہ کام کرتے پھریں؟

یہ طبقہ وہی ہے جو ایک طرف مشرف صاحب پر لال مسجد پر ایکشن نہ لینے پر اسے حکومت کا ڈرامہ کہتا تھا ۔۔۔۔ اور جب ایکشن لیا گیا تو پھر انہیں لال مسجد والے فرشتوں کی طرح معصوم لگنے لگے۔

۔۔۔۔۔۔یہ دل کی وہ بیماری ہے کہ جسکا کوئی علاج نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمیں اپنا طرز عمل بدلنا ہو گا۔ ہم ایک قوم ہیں۔ ایک دوسرے سے اتنا بغض پتا نہیں ہمیں کہاں کا کہاں بہا کر لے جائے گا۔ ہمیں ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے اور اچھی انسانی اقدار کو فروغ دینا چاہیے [اور اس سلسلے میں دونوں طرف کے فریقین ذمہ دار ہیں]
////////////////////////////////////////
نعمت اللہ صاحب نے کام کیے اور انکی اس باعث عزت کی جاتی ہے۔ میں نے نعمت اللہ صاحب کی ویڈیو دیکھی ہیں اور ذاتی طور پر مجھے وہ مخلص لگے اور skilled اور knowledgeable نظر آئے۔
مگر مصطفی کمال کے کیے ہوئے کاموں پر پانی پھیرنے کے لیے انکو یوں درمیان میں لے آنا دل کی تنگی کی نشانی ہے۔
مصطفی کمال کی ویڈیوز بھی میں نے دیکھی ہیں۔ یہ شخص ایک الگ ہی معیار کا شخص ہے جسے دوسروں سے تقابل نہیں کیا جا سکتا، جو کہ مکمل پروفیشنل ہے، کراچی شہر اور اسکے مسائل اور اسکی تمام کمیونٹیز کے پروجیکٹز میں انٹرسٹ رکھتا ہے، اپنے کام پر پوری پوری مہارت رکھتا ہے۔ مجھے بہت خوشی اور حیرت ہے کہ ہماری قوم نے ایسا لیڈر پیدا کیا ہے۔
خاص طور پر اس کی وہ فی البدیہ تقریر سننے کے قابل ہے جو اس نے بغیر تیاری کے سابق صدر مشرف صاحب کے عشائیے کے موقع پر کی تھی۔
//////////////////////////////////////////
باقی یہ وضاحت کر دوں! TOP Mayor سے مراد وہ ساٹھ شہروں کے تمام میئرز ہیں جن کو فارن پالیسی نے فیچر کیا! اور ایسا اُن میئرز صاحبان کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ اُن شہروں کی اہمیت کی وجہ سے کیا! اور اُن میں کارکردگی کے اعتبار سے ہمارا شہر کراچی 57 نمبر پر آیا! اللہ کرے یہ نمبر آگے بڑھے اور پہلے نمبر تک آ جائے ! ہمیں خوشی ہو گی!

1۔ یہاں پر یہ بھی واضح کر دیں کہ ٹاپ میئرز کا شہروں کی اہمیت سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ ان ٹاپ میئرز کی الگ ہی لسٹ بنتی ہے۔
2۔ اور Mayor Of Moment کے نام سے خصوصی طور پر ان تین میئرز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔۔ انکی انتہائی تعریف و توصیف کی گئی ہے [اس میں کراچی کی اہمیت کا کوئی تعلق نہیں] ۔۔۔۔۔ اور کہا گیا ہے کہ ٹاپ میئرز کی لسٹ میں یہ تیزی سے سیڑھی چڑھتے ہوئے اوپر ابھر رہے ہیں۔
3۔ اور مصطفی کمال کے آنے سے قبل کراچی کا 57 نمبر تو چھوڑیں، اسکا ذکر تک نہیں تھا۔ چنانچہ یہ 57 کا ذکر کر کے مصطفی کمال کو گرانے کی کوشش کرنا ناانصافی ہے کیونکہ یہ قوم کے اجتماعی غلطیوں کی سزا ہے جو سالوں تک جاری رہیں، نا کہ مصطفی کمال کے پچھلے تین سالہ دور کی غلطیوں کی وجہ سے کراچی 57 نمبر پر ہے۔
///////////////////////////////////////////

باقی poster child کے معنی کیاہیں! اس کی وضاحت دوبارہ کر دیں! میری سمجھ میں تو یہ آیا ہے کہ اس سے مراد ایک ایسا شخض ہے جس کو مثال کے طور پر پیش کر کے فائدہ لیا جاسکے! خواہ اچھی یا بُری! جیسے:
امجد کو دیکھ کر کچھ سبق حاصل کرو! تم نے بھی والدین کی عزت نہ کی تو تمہیں بھی اللہ دنیا میں بے عزت کر دے گا۔
یا
ریاض کو دیکھ لو محنت کرو گے تو دنیا میں دولت و عزت دونوں ملے گی!

یہاں امجد و ریاض! دونوں poster child ہیں! ہاں انگریز منفی معنی میں زیادہ استعمال کرتا ہے!
poster child سے مراد یہ ہی ہے جیسے ہم زلزلہ زدگان کی تباہی کی تصاویر دیکھا کر چندہ لیتے ہیں!

امت اخبار کی اس جہالت پر یوں شکوک کے پردے نہ ڈالیئے۔
چیزیں بہت صاف ہیں۔ پورا اقتباس آنکھوں کے سامنے ہے۔
میں نے اوپر Dictionary.Com کا لنک دے دیا تھا جہاں اسکا یہ دوسرا مستعمل معنی بالکل صاف الفاظ میں موجود ہے اور یہ بہت مثبت معنی رکھتا ہے۔ پورے اقتباس کا سیاق و سباق پڑھ لیں اور ہر ہر صورت میں یہ دوسرا معنی ہی انتہائی مثبت معنوں میں استعمال ہو رہا ہے۔

بلکہ جس وکشنری کا آپ نے ربط دیا ہے، اسکو ہی پورا پڑھ لیجئیے۔ اس نے صاف بتایا ہے کہ ابتدا میں یہ اپاہج بچوں کی تصاویر کے لیے استعمال ہوا تھا، مگر پھر معنی میں اضافہ ہو گیا اور انتہائی مثبت معنوں میں ان لوگوں کے لیے استعمال ہونا شروع ہو گیا جو اپنی فیلڈ و میدان میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپکا ربط دی گئی وکشنری سے پوری تعریف:

The phrase poster child (sometimes poster boy) originally referred to a child afflicted by some disease or deformity whose picture was used on posters to generate sympathy, in order to raise money, or enlist volunteers.

However the term has entered the popular vernacular and is now frequently used rhetorically to refer to a person (or organization) whose actions or behavior seem to support or to be the perfect representative of a cause, a movement, or and idea. In this case the term has evolved in some cases of vernacular use to rhetorically refer to someone who is used as an egregious example


اتنی صاف اور واضح تعریف کے بعد بھی کیا شک و شبہات کی کوئی جگہ باقی رہ گئی ہے؟ اخبار کا کام ہے لوگوں میں علم کا نور پھیلانا۔ مگر یہاں یہ اپنے تعصب کی وجہ سے قوم میں جہالت اور نفرتیں پھیلا رہا ہے۔



////////////////////////////////////////////////////////////​
از طالوت:
امت والے بے شرم ہیں ؟؟؟؟؟؟ جی ہاں ان کو بےشرم ہی ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔ جناب حضرت مولانا ، مفکر ، مجدد ، فقہی "ڈاکٹر" عامر لیاقت کی آن لائن خریدی گئی جعلی پی ایچ ڈی ڈگریوں کا پول بھی انھوں نے ہی کھولا تھاجن پر اصل ہونے کی مہر جامع کراچی نے لگائی تھی ۔۔۔
کہیں تو وہ بے شرمی بھی بیان کر دوں ۔۔۔
وسلام​

کیا ایک صحیح کام کر لینے کے بعد انسان کو پروانہ مل جاتا ہے کہ وہ غلط کام کرتے ہوئے جہالت و نفرت کو پھیلاتا پھرے٫؟ اور یہ پروانہ یہ کہتا ہے کہ انکی جہالت و نفرت پر تنقید کرنا منع ہے؟ کیا یہ پروانہ یہ کہتا ہے کہ انہیں خود تو آزادی ہے کہ جھوٹی خبریں بنا کر سنسنی پھیلا کر سستی شہرت حاصل کریں، مگر جب دوسروں کا چھوٹا قصور اور غلط فہمی بھی قابل معافی نہیں۔

عامر لیاقت کا ذکر کر کے امت کی اس غلطی کا یہاں دفاع کرنا بے محل ہے۔ آگے آپ کی مرضی ہے بھائی جی۔
والسلام۔
.​
 

طالوت

محفلین
چلیے مان لیتے بہن ۔۔۔۔۔۔۔۔ لعنت بھیجیے فارن پالیسی میگزین پر جو چیختا پھر رہا ہے ۔۔۔
دنیا کا اصول ہے جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے ۔۔۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
چلیے مان لیتے بہن ۔۔۔۔۔۔۔۔ لعنت بھیجیے فارن پالیسی میگزین پر جو چیختا پھر رہا ہے ۔۔۔
دنیا کا اصول ہے جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے ۔۔۔
وسلام
اور یہی کچھ فارن پالیسی میگزین کراچی اور ہمارے بارے میں کہہ رہا ہے۔ "لعنت بھیجو ان پر، آئندہ ان کا نام بھی نہ لینا کسی رپورٹ میں"
 

شعیب صفدر

محفلین
جب انسان کیڑے نکالنے اور عیوب نکالنے میں آتا ہے تو اسے ہر قسم کے حیلے بہانے مل جاتے ہیں۔
ایک طرف تو کہا جاتا ہے کہ:
1۔ کراچی کی عوام ہرگز ہرگز متحدہ کے ساتھ نہیں۔
2۔ بلکہ متحدہ نے ہر ہر مرتبہ بندوق، بدمعاشی اور دھاندلی کے بل بوتے پر الیکشن کلین سویپ کیے ہیں۔
3۔ اور دوسری طرف کہا جا رہا کہ متحدہ کام صرف اس لیے کر رہی ہے کہ نعمت اللہ صاحب نے کام کیے تھے اور اگر متحدہ نے اب کام نہیں کیے تو اہل کراچی انہیں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔
دوسری والی بات ٹھیک ہے! اس ہی وجہ سے پہلی و تیسری بات کی کوئی اہمیت نہیں! بے شک نعمت اللہ کی وجہ سے کام کرنا متحدہ کی مجبوری ہے! ہاں ایک خوبی ہے کہ جو منصوبے نعمت اللہ نے شروع کئے وہ انہیں نے سیاسی مخالفت کے باوجود جاری رکھے! چاہے اُن منصوبوں کی خامیاں بھی دور نہ کی ہوں!
مصطفی کمال کے کیے ہوئے کاموں پر پانی پھیرنے کے لیے انکو یوں درمیان میں لے آنا دل کی تنگی کی نشانی ہے۔
یہاں ہم آپ کے ساھ ہیں! ٹھیک کہا آپ نے!
یہاں پر یہ بھی واضح کر دیں کہ ٹاپ میئرز کا شہروں کی اہمیت سے کوئی تعلق نہیں
سو فیصدی ہے! آپ یہ کس بیاد پر کہہ رہی ہیں!
Mayor Of Moment کے نام سے خصوصی طور پر ان تین میئرز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔۔ انکی انتہائی تعریف و توصیف کی گئی ہے [اس میں کراچی کی اہمیت کا کوئی تعلق نہیں]
اہمیت ہے!
اور کہا گیا ہے کہ ٹاپ میئرز کی لسٹ میں یہ تیزی سے سیڑھی چڑھتے ہوئے اوپر ابھر رہے ہیں۔
یہ کہاں کہا ہے؟ ہاں یہ ضرور کہا ہے!
اور اس پر بھی غور کریں!

مصطفی کمال کے آنے سے قبل کراچی کا 57 نمبر تو چھوڑیں، اسکا ذکر تک نہیں تھا۔ چنانچہ یہ 57 کا ذکر کر کے مصطفی کمال کو گرانے کی کوشش کرنا ناانصافی ہے کیونکہ یہ قوم کے اجتماعی غلطیوں کی سزا ہے جو سالوں تک جاری رہیں، نا کہ مصطفی کمال کے پچھلے تین سالہ دور کی غلطیوں کی وجہ سے کراچی 57 نمبر پر ہے۔
یہ تو جابنداری ہے!

اور وہ انگریزی پلے نہیں پڑی! خاص کر یہ جملہ! اردو میں وضاحت کر دیں شکریہ!
In this case the term has evolved in some cases of vernacular use to rhetorically refer to someone who is used as an egregious example
 
مصطفیٰ کمال بنیادی طور پر ایک انرجیٹک آدمی ہے اور اس نے اسی طرح اہلیان کراچی کی خدمت کی ہے جس طرح نعمت اللہ خان نے اس سے قبل کی تھی۔ البتہ
یہ مصطفیٰ کمال کی بد قسمتی ہے کہ اس کا تعلق متحدہ سے ہے اور یہ متحدہ کی خوش قسمتی ہے کہ مصفطیٰ کمال کا تعلق اس جماعت سے ہے۔ کیونکہ
متحدہ کے وزرا اور ایم پی ایز اور ایم این ایز کی لمبی چوڑی فہرست می سارے کے سارے ہی نالائق اور ناکارہ افراد ہیں ایک سے بڑھ کر ایک ۔ اگر
مصطفیٰ کمال کا کام متحدہ سے منہا کر دیئے جائیں تو متحدہ کے پاس کچھ نہیں بچتا۔
بہر کیف بلا وجہ میں اس بچارہ کو ہدف تنقید بنانا میرے خیال میں درست نہیں اور بھلے فارن پالیسی نے میئرز کی کوئی درجہ بندی نہ کی ہو تاہم مصطفیٰ کمال کے لیے ان کا تبصرہ قابل تحسین پیرائے پر مشتمل ہے۔

Poster Child کی تعریف انگلش کی سب سے مستند لغت یعنی OED میں انتہائی آسان الفاظ میں یہ کی گئی ہے
poster child n. (a) a child appearing on a poster; (b) a person or thing regarded as the epitome or ideal of a specified phenomenon, movement, cause, etc.; freq. with for, of.

1938Washington Post 18 June 6/7 The *poster children on the front blackboard stared down at me, helplessly. 1978 Washington Post Mag. 29 Jan. 16/2 Epiphany, you recall, was the preferred perception of the whole Vietnam era: of acid heads, patriots..schizophrenics (those poster children of the decade). 1995 Abilities (Toronto) Spring 2/2 Members of the media..have been subjected to the same messages over time: messages depicting people with disabilities as cute poster children, heroic athletes, or especially most recently, pitiable cripples. 2000 Builder & Engineer July 25/1 You'd have to be living in a cave not to have noticed that the building industry has become the poster child for the old economy
 

زینب

محفلین
تردید بھی آگئی ثابت بھی ہو گیا کہ کوئی سروئے بھی نہیں ہوا پھر بھی ایم کی ایم مستقل جھوٹ بولے جا رہی ہے ابھی تک ایم کیو ایم کی وئب سائٹ پے موجود ہے اور چورن والے بھائی کارکنوں کو مبارکیں دیتے پھر رہے ہیں حد ہو گئی بے شرمی کی بھی
 
Top