مصر:مرسی کی معزولی پر خلیجی ممالک کا خیر مقدم، امریکاو یورپ کی تشویش

کاشفی

محفلین
egyptsituation_7-4-2013_107895_l.jpg
قاہرہ…محمد مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد مخالفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قاہرہ سمیت کئی شہروں میں جشن منایا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے فوجی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر کئی دن سے جمع لاکھوں افراد اس وقت خوشی سے نہال ہوگئے جب فوجی سربراہ نے محمد مرسی کو معزول کرنے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے پرجوش نعرے لگائے اور آتش بازی کی۔ فوجی ہیلی کاپٹر بھی تحریر اسکوائر سے پرواز کرتے گزرے اور مظاہرین پر جھنڈیاں برسائیں۔مخالف جماعتوں نے فوجی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر محمد البرادعی کا کہنا ہے کہ فوج کے روڈ میپ سے انقلاب کی تجدید ہوئی ہے۔ جامعہ الازہر کے مفتی اعظم سمیت کئی رہنماوٴں نے فوجی اقدام کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب محمد مرسی کے حامیوں نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا۔ شمالی مصر میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ مختلف شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے مصرمیں فوج کی جانب سے مرسی کی معزولی پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصرمیں دوبارہ سویلین حکمرانی جلدقائم کی جائے۔ مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد امریکا نے اپنے غیر ضروری سفارت کاروں اور عملے کو مصر چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد کا کہناہے کہ جو کچھ مصر میں ہورہا ہے وہ مذہبی سیاست کی شکست ہے۔ مذہب کو سیاست کی ڈھال بنانے والے ہمیشہ ہارتے ہیں۔ سعودی شاہ عبداللہ نے مصرکے عبوری حکمراں عدلی منصوری کومبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کو نازک وقت میں نگراں حکمراں مقررکیاگیاہے۔ برطانیہ نے مرسی حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطا نوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام فر یق تحمل اوربرداشت کامظاہرہ کریں۔ فرانس کا کہنا ہے کہ مصرکی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں،جبکہ سوڈان نے بھی مصرمیں جلدامن واستحکام کی امید ظاہر کی ہے۔
 
Top