مصر: حسنی مبارک کو رہائی کے بعد گھر میں نظر بند کیا جائیگا

کاشفی

محفلین
مصر: حسنی مبارک کو رہائی کے بعد گھر میں نظر بند کیا جائیگا
188888_30547486.jpg

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو رہائی کے بعد گھر میں نظر بند کر دیا جائے گا۔

سرکاری ٹی وی نے ترجمان وزیراعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق صدر کو فوج کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ دو برس پہلے چلنے والی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں حسنی مبارک کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ پچاسی سالہ سابق صدر کو احتجاجی تحریک کے دوران مظاہرین کے قتل کی سازش اور بدعنوانی کے مقدمات میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ انہیں عدالت نے ٹھوس شواہد نہ ملنے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور آج انکی رہائی متوقع ہے۔
 
Top