مصحفی کی روح سے معذرت کے ساتھ: "رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا"

عاطف ملک

محفلین
ایک اور کاوش پیشِ خدمت ہے.
تمام محفلین سے درخواست ہے کہ تنقیدی نظر سے دیکھ کر اپنی قیمتی رائے سے نوازیں۔

مصحفی کی روح سے معذرت کے ساتھ

"رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا"
منہ کا کھلنا تھا کہ بدبو کا بھبھوکا نکلا

نام "Angel" تھا تو تصویر بھی حوروں جیسی
پر اکاونٹ وہ مرے یار "گلو" کا نکلا

بیٹے کے سیل میں پلمبر کے بہت میسج تھے
غور سے دیکھا تو نمبر وہ "بہُو" کا نکلا

کہہ کے "Love Bite" جسے ہم کو جَلاتا تھا وہ
اس کے رخسار پہ وہ داغ "نہو" کا نکلا

نام پر "بس" کے عجائب کا خزینہ جو ملا
ترکی کی میٹرو کے گودام کا تھوکا نکلا

یہ ادا دیکھ کے "کُتّوں" کا ہوا کام تمام
نیمچہ کل جو ٹک اس عربدہ جو کا نکلا

دو نئے والو لگے, تین بائی پاس ہوئے
"ترے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا"

"یار پہ جاں بھی فدا میری" جو کہتا تھا کبھی
جب پڑا کام تو وہ "پٹھا" الو کا نکلا​

(لغت)
Cell phone=سیل
Valve=والو
Bypass=بائی پاس
 
آخری تدوین:
"رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا"
منہ کا کھلنا تھا کہ بدبو کا بھبھوکا نکلا
واہ کیا تخیل ہے۔
نام "Angel" تھا تو تصویر بھی حوروں جیسی
پر اکاونٹ وہ مرے یار "گلو" کا نکلا
یعنی دھوکہ کھا گئے۔ چلیں کوئی بات نہیں۔
تو نہ سہی، اور سہی
اور نہیں ، اور سہی
بیٹے کے سیل میں پلمبر کے بہت میسج تھے
غور سے دیکھا تو نمبر وہ "بہُو" کا نکلا
کتنے دن بعد آرام آیا؟
نام پہ "بس" کے عجائب کا خزینہ جو ملا
ترکی کی میٹرو کے گودام کا تھوکا نکلا
استادی دکھاتا ہوں۔
پہ کی جگہ پر کر دیں۔ اور دوسرے مصرع میں کی کی ذرا عجیب لگ رہا ہے۔ :p
دو نئے والو لگے, تین بائی پاس ہوئے
"ترے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا"
ڈاکٹر کے تخیل میں یہی کچھ آ سکتا ہے۔

(لغت)
Cell phone=سیل
Valve=والو
Bypass=بائی پاس
کچھ اردو الفاظ کی لغت کی بھی ضرورت ہے۔ :p

بہت خوب جناب۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
 
"رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا"
منہ کا کھلنا تھا کہ بدبو کا بھبھوکا نکلا
:laughing:
نام "Angel" تھا تو تصویر بھی حوروں جیسی
پر اکاونٹ وہ مرے یار "گلو" کا نکلا
:rollingonthefloor:
بیٹے کے سیل میں پلمبر کے بہت میسج تھے
غور سے دیکھا تو نمبر وہ "بہُو" کا نکلا
ہونے والی بہو کا نکلا :battingeyelashes:
دو نئے والو لگے, تین بائی پاس ہوئے
"ترے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا"
لاجواب اور بہترین ۔
یقین مانیں ہنسی چھوٹ پڑی ہر ایک شعر پہ ۔ آپ مزاحیہ شاعری کے لیے تھوڑا سا سنجیدہ ہو جائیں ۔ :clap:
 
عاطف ملک

محفلین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: امید ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ داد وصول کیجیے۔
ہوبھی سکتا ہے :p
داد کیلیے ممنون ہوں
تشکر
یعنی دھوکہ کھا گئے۔ چلیں کوئی بات نہیں۔
تو نہ سہی، اور سہی
اور نہیں ، اور سہی
ایسی بات بھی نہیں ہے اب :p:D
کتنے دن بعد آرام آیا؟
کس کو؟؟؟:p
استادی دکھاتا ہوں۔
پہ کی جگہ پر کر دیں۔ اور دوسرے مصرع میں کی کی ذرا عجیب لگ رہا ہے۔ :p
محمد وارث
ڈاکٹر کے تخیل میں یہی کچھ آ سکتا ہے۔
:)

کچھ اردو الفاظ کی لغت کی بھی ضرورت ہے۔ :p
بہت خوب جناب۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
تعریف اور دعا کیلیے بہت شکریہ :)
:laughing:

:rollingonthefloor:

ہونے والی بہو کا نکلا :battingeyelashes:

لاجواب اور بہترین ۔
یقین مانیں ہنسی چھوٹ پڑی ہر ایک شعر پہ ۔ آپ مزاحیہ شاعری کے لیے تھوڑا سا سنجیدہ ہو جائیں ۔ :clap:
بہت بہت شکریہ عامر بھائی:)
دعا کی درخواست
اس سے تو ڈاکٹروں سرجنوں کی چاندی ہو گئی ہوگی :)
جی سر!
لیکن کام بھی تو کافی تھا ;)
 
اچھی کاوش ہے عاطف بھائی۔ ماشا اللہ
بس یہ دو اشعار سمجھ نہیں آئے۔
نام پر "بس" کے عجائب کا خزینہ جو ملا
ترکی کی میٹرو کے گودام کا تھوکا نکلا--- مطلب؟

یہ ادا دیکھ کے "کُتّوں" کا ہوا کام تمام
نیمچہ؟ کل جو ٹک اس عربدہ جو کا نکلا
 
الف عین

لائبریرین
ریحان اور کاشف سے متفق ہوں۔ باقی اشعار تو اچھے ہیں۔ لیکن نیمچہ کا تعلق کتوں سے سمجھ نہیں سکا۔
یہ بس کیا انگریزی والی بس ہے؟
بائی پاس کو بئی پاس اور الّو کو بر وزن گلو درست نہیں لگا۔
 
عاطف ملک

محفلین
مفاہیم کا مزہ تو خوب آیا۔۔۔
فن کا مزہ ماہرین جانیں!!!
بہت شکریہ محترم!
اگر تو ایک ہی بار تین 'گرافٹس' لگائے ہیں تو پھر تو اتنا کام نہیں تھا، اور اگر بیچارے مریض کو تین بار کھول ڈالا تو پھر اللہ اللہ :)
اور یہاں ہماری ڈاکٹری کی "بس" ہو گئی :)
خوب!

یہاں مجتث اور رمل مل گئی ہیں۔

الو فعَل کے وزن پر عجیب لگ رہا ہے۔
تعریف کیلیے شکریہ :)
مجتث اور رمل کی قسمت میں شاید یہی لکھا تھا :D
بھائی مجھ سے تو "ڈَڈّو" اور "کدو" بھی گذارش کر رہے تھے کہ اردو محفل دیکھنی ہے۔
کہہ رہے تھے "الو" تو پہلے ہی محفل میں موجود ہیں۔ایک اور الو کا وہاں کیا کام :p
بس اسی بات پر غصہ آگیا اور ان کو منع کر دیا۔
اچھی کاوش ہے عاطف بھائی۔ ماشا اللہ
بس یہ دو اشعار سمجھ نہیں آئے۔
محبت کیلیے شکریہ
ریحان اور کاشف سے متفق ہوں۔ باقی اشعار تو اچھے ہیں۔ لیکن نیمچہ کا تعلق کتوں سے سمجھ نہیں سکا۔
یہ بس کیا انگریزی والی بس ہے؟
بائی پاس کو بئی پاس اور الّو کو بر وزن گلو درست نہیں لگا۔
سر! شہر کے آوارہ کتوں کی صفائی کی مہم چل رہی ہو اور "وہ نازنیں" نیمچہ(خنجر) نکال کر کتوں کے سامنے لہرائے تو کیا ہی منظر ہو :LOL:

*بس انگلش والی ہی ہے۔

*اور مزاح میں جتنی بھی کوششیں کی ہیں،سب میں ہی کوئی نہ کوئی کمی رہ جاتی ہے۔ کامل تو ویسے بھی اللہ کی ذاتِ پاک ہے۔
اگر پھر کبھی موقعہ ملا تو بہتر کروں گا انشا اللہ :)
آپ سب سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی گذارش ہے۔
 
مجتث اور رمل کی قسمت میں شاید یہی لکھا تھا :D
بھائی مجھ سے تو "ڈَڈّو" اور "کدو" بھی گذارش کر رہے تھے کہ اردو محفل دیکھنی ہے۔
کہہ رہے تھے "الو" تو پہلے ہی محفل میں موجود ہیں۔ایک اور الو کا وہاں کیا کام :p
بس اسی بات پر غصہ آگیا اور ان کو منع کر دیا۔
بھائی میری ہنسی نہیں رک رہی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سر! شہر کے آوارہ کتوں کی صفائی کی مہم چل رہی ہو اور "وہ نازنیں" نیمچہ(خنجر) نکال کر کتوں کے سامنے لہرائے تو کیا ہی منظر ہو :LOL:
:laughing::laughing::laughing::laughing:
 
Top