تاسف مشہور شاعر احمد فراذ کی صحتیابی کے لئے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن علی

محفلین
جیسا آپ سب نے اخبارات میں پڑھا ہوگا کہ مشہور شاعر احمد فراز ان دنوں سخت علیل ہیں اور ٰآپ سب فورم کے ممبر سے درخواست ہے کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کریں ان کی صحتیابی کے لئیے ۔کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر پھر ہمارے درمیان ہوں ۔ ( آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ بات واقعی باعثِ تشویش ہے ۔ احمد فراز اردو شاعری کا ایک بہت بڑا نام ہے اور بہت سا عمدہ کلام اُن کے نام سے منسوب ہے۔


دعا ہے اللہ رب العزت اُنہیں شفا عطا فرمائیں۔ (آمین)
 

محمد وارث

لائبریرین
افسوس ہوا احمد فراز صاحب کی علالت کا پڑھ کر، اللہ تعالٰی انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جیسا آپ سب نے اخبارات میں پڑھا ہوگا کہ مشہور شاعر احمد فراز ان دنوں سخت علیل ہیں اور ٰآپ سب فورم کے ممبر سے درخواست ہے کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کریں ان کی صحتیابی کے لئیے ۔کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر پھر ہمارے درمیان ہوں ۔ ( آمین

آمین۔۔۔ ثمَ آمین
 

ایم اے راجا

محفلین
اے اللہ تو احمد فراز کو صحت کاملہ عطا فرما اور انھیں تندرست و توانا کر کہ اردو شاعری پر انکا سایہ دیر تک قائم رہے۔ آمین۔
 

سارہ خان

محفلین
میں نے کل ریڈیو کے ایک پروگرام میں سنا کہ احمد فراز سخت علیل رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں ۔ ( آمین )

احمد فراز میرے پسندیدہ شاعروں میں سے ایک تھے ۔۔ ان کا یہ شعر تو مجھے بہت پسند ہے

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔:(
 

مغزل

محفلین
میں نے کل ریڈیو کے ایک پروگرام میں سنا کہ احمد فراز سخت علیل رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں ۔ ( آمین )

احمد فراز میرے پسندیدہ شاعروں میں سے ایک تھے ۔۔ ان کا یہ شعر تو مجھے بہت پسند ہے

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔:(

جنگ اخبار کیمطابق مشہور ترقی پسند شاعر احمد فراز آج امریکہ کے شہر شکاگو کے ایک ہسپتال میں وفات پاگئے۔

جب ہم یہ خبر پڑھنے کے بعد مندریجہ ذیل تحریر لکھ چکے تو بعد میں معلوم ہوا کہ جنگ اخبار نے اپنی اس خبر کی تردید جاری کر دی ہے اور کہا کہ احمد فراز ابھی زندہ ہیں مگر شدید بیمار ہیں۔ جنگ نے یہ خبر سرکاری ٹی وی کی وساطت سے جاری کی تھی۔ کیا بات ہے ہمارے پی ٹی وی کی۔

چلیں اس پوسٹ کو ایسے ہی رہنے دیتے ہیں اور اسے احمد فراز کے نام کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعا مانگتے ہیں۔

احمد فراز 14 جنوری 1931 کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصلی نام سید احمد شاہ اور تخلص فراز ہے۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے اردو اور فارسی میں ایم اے کیے۔ احمد فراز ترقی پسند مشہور شعرا کی آخری نشانی ہیں۔ وہ فیض احمد فیض سے کافی متاثر ہیں۔

انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے سکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے کیا۔ بعد میں پشاور یونیورسٹی میں اردو پڑھاتے رہے۔ 1976 میں اکادمی ادبیات کے بانی ڈائریکٹر مقرر ہوئے اور چیئرمین کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ بعد میں کئی سالوں تک نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد کے چیئرپرسن بھی رہے۔

ضیاالحق کے دور حکومت میں احمد فراز نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی اور وہ اس دوران تین سال تک برطانیہ، کینیڈا اور یورپ میں قیام پذیر رہے۔جلاوطنی کے دوران انہوں نے اپنی بہترین انقلابی شاعری تخلیق کی۔ ان کی نظم محاصرہ مشہور ترین ہے۔

انہوں نے بیشمار قومی ایوارڈز حاصل کیے۔ ان میں سب سے اہم ہلال امیتاز 2004 میں حاصل کیا جو حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے واپس کر دیا۔

ان کی شعری تصانیف

تن تنہا، جان جاناں، دردآشوب، نایافت، سب آوازیں میری ہیں، بے آواز گلی کوچوں میں، آئینوں کے شہر میں نابینا، غزل بہا نہ کرو، خواب گل پریشاں سے، سخن آراستہ ہے [کلیات]، اے عشق جنوں پیشہ۔

مہدی حسن کی گائی ہوئی غزل سے احمد فراز کو عوامی مقبولیت حاصل ہوئی۔

سارہ اور دوستو ۔۔
یہ خبر جھوٹی تھی۔۔ سب سے پہلے پی ٹی وی نے اسے بریک کیا تھا
بعد میں معافیاں مانگنی پڑی۔۔۔ اللہ تعالی فراز صاحب کو صحت اور
طویل عمر سے نوازے۔۔۔ پوری دنیا گزشتہ تیس برس (جنہیں ادبی حوالے سے بانجھ کہا جاتا ہے)
اردو اور اردو شاعری کی پہچان اور شناخت انہی کے دم سے ہے۔۔
ہم ان کی صحتیابی کیلئے دست بہ دعا ہیں۔
والسلام
 

سارہ خان

محفلین
اووو ۔۔ بہت شکریہ مغل صاحب ۔۔ پی ٹی وی نے بغیر تصدیق کے کیسے خبر نشر کی ؟؟ میں نے کل سے بہت لوگوں سے یہ خبر سنی ہے۔۔ آپ کا بہت شکریہ کہ تردید کر دی ۔۔

اللہ پاک ان کو لمبی زندگی دے اور صحت کاملہ عطا فرمائے ۔۔۔
 
واقعی یہ ایک غلط خبر تھی اور آخری خبر تک فراز صاحب کی آنکھیں حرکت میں تھیں اور یاداشت بھی کام کررہی تھی، لوگوں کو پہچان رہے تھے،
فراز جدوجہد کا ایک علمبردار ہے۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
خدا جانے اتنی غیر ذمہ داری کا ثبوت کیوں دیا جاتا ہے ۔۔

اللہ تعالی احمد فراز صاحب کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top