مسیحا مجھے کیا دیتا ہے

عنایت

محفلین
نہیں معلوم مسیحا مجھے کیا دیتا ہے
زہر دیتا ہے کہ کم بخت دوا دیتا ہے

مشکلیں جھیل لے طوفان و حوادث سے نہ ڈر
درد انسان کو انسان بنا دیتا ہے

آتشِ عشق بھڑک اٹھتی ہے دل میں میرے
جب کوئی دامنِ الفت کی ہوا دیتا ہے

آدمی کیلئے مشکل نہیں کوئی مشکل!
آدمی وقت کی تقدیر جگا دیتا ہے

آنکھ کھل جاتی ہے بے ساختہ اہلِ دل کی
جب تڑپ کر کوئی مجبور صدا دیتا ہے

شکوۂ تشنہ لبی کون کرے اے میکشؔ
میرا ساقی مجھے جی بھر کے پلا دیتا ہے
 
نہیں معلوم مسیحا مجھے کیا دیتا ہے
زہر دیتا ہے کہ کم بخت دوا دیتا ہے

مشکلیں جھیل لے طوفان و حوادث سے نہ ڈر
درد انسان کو انسان بنا دیتا ہے

آتشِ عشق بھڑک اٹھتی ہے دل میں میرے
جب کوئی دامنِ الفت کی ہوا دیتا ہے

آدمی کیلئے مشکل نہیں کوئی مشکل!
آدمی وقت کی تقدیر جگا دیتا ہے

آنکھ کھل جاتی ہے بے ساختہ اہلِ دل کی
جب تڑپ کر کوئی مجبور صدا دیتا ہے

شکوۂ تشنہ لبی کون کرے اے میکشؔ
میرا ساقی مجھے جی بھر کے پلا دیتا ہے
واہ واہ۔زبردست شراکت
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شاعری میں داد دینے سے قبل ہم اہل فن کا منہ تکتے ہیں۔۔۔
جب ظہیراحمدظہیر صاحب نے داد دی تو ہمارا سراہنا تو بنتا ہے!!!
یعنی عمران بھائی ، بہ الفاظِ دیگر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔ منھ میرا شاعر کی طرف ، میں پیچھے سامعین کے ، واہ واہ ! واہ واہ !
:):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ویسے یہ غزل میکشؔ ناگپوری کی ہے اور ان کے مجموعۂ کلام ’’بادۂ نو‘‘ میں شامل ہے ۔ اور یہ مجموعہ ای۔بک کی شکل میں بزمِ اردو لائبریری پر موجود ہے ۔اور اپنے اعجاز عبید صاحب ہی اس ای۔بک کے پبلشر بھی ہیں ۔ عنایت صاحب نے غلطی سے اس غزل کو یہاں عنایت کردیا ہے ۔ داد میکش صاحب کے لئے تھی ، عنایت صاحب کے لئے نہیں ۔ :)
 
شکریہ ظہیر بھائی! پسندیدہ کلام میں منتقل کردیا ہے اس غزل کو۔
 
عنایت

محفلین
ویسے یہ غزل میکشؔ ناگپوری کی ہے اور ان کے مجموعۂ کلام ’’بادۂ نو‘‘ میں شامل ہے ۔ اور یہ مجموعہ ای۔بک کی شکل میں بزمِ اردو لائبریری پر موجود ہے ۔اور اپنے اعجاز عبید صاحب ہی اس ای۔بک کے پبلشر بھی ہیں ۔ عنایت صاحب نے غلطی سے اس غزل کو یہاں عنایت کردیا ہے ۔ داد میکش صاحب کے لئے تھی ، عنایت صاحب کے لئے نہیں ۔ :)
ظہیر احمد جی میں اس مح
 
عنایت

محفلین
ظہیر بھائی اس فورم میں نیا ھوں کچھ رہنمائی فرمائیں میں اس کے بارے کچھ جانتا نہیں کچھ معلومات دے دو نوازش ھو گی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی اس فورم میں نیا ھوں کچھ رہنمائی فرمائیں میں اس کے بارے کچھ جانتا نہیں کچھ معلومات دے دو نوازش ھو گی
محفل میں خوش آمدید عنایت بھائی!
آپ ارشاد فرمائیے کہ کس قسم کی رہنمائی درکار ہے ۔ مندرجہ ذیل ربط پر کلک کیجئے اور ایک نئی لڑی بنا کر جو سوال پوچھنا ہے بلا تکلف پوچھئے ۔ موجود اراکین میں سے کوئی نہ کوئی ان شاءاللہ فوری طور پر آپ کی مدد کو پہنچے گا ۔
تجاویز، آراء و مسائل
 
نوازش جی خالد صاحب نے کچھ بتا دیا آگے جب ضرورت ہو گی آپ کو تکلف دوں گا نوازش جی
 
Top