مسکراہٹ اور صحت

خرد اعوان

محفلین
مسکراہٹ طبیعت پر ہی نہیں صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے ۔ اس سے خصوصآ ذیابیطس کے مرض کے تدارک میں حیرت انگیز نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ حال ہی میں اس سلسلے میں ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی ۔ جس کے تحت کھانے کے دوران ذیابیطس کے کئی مریضوں کو مزاحیہ فلم دکھائی گئی ۔ دوسری طرف مریضوں‌کے ایک گروپ کو سنجیدہ لیکچر سنوایا گیا ۔ کھانے کے بعد دونوں گروپس کے مریضوں کا شوگر لیول چیک کیا گیا ۔جس سے نتیجہ نکلا کہ ہنسی مذاق سے مریضوں کا گلوکوز لیول دوسرے مریضوں کی بہ نسبت بہتر رہا ۔ ماہرین کی رائے میں قہقہ سے فشار خون اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں بے حد مدد ملتی ہے ۔ اس لیے ہنسی ، مسکرائیں تاکہ آپ کی زندگی صحت مند اور خوشی سے بھرپور رہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے لیے تو پھر بہت ہی ضروری ہے۔ بس آج سے میں ہنسی مذاق والے دھاگوں پر ہی پایا جاؤں گا۔
 
خرد اعوان

محفلین
میرے لیے تو پھر بہت ہی ضروری ہے۔ بس آج سے میں ہنسی مذاق والے دھاگوں پر ہی پایا جاؤں گا۔

تھوڑا بہت ہنسنا تو سب کے لیے ہی ضروری ہے ۔ لیکن اتنی تاکید سے کہہ رہے ہیں‌کہیں خدانخواستہ مٹھاس کی بیماری وغیرہ ،

میرا مطلب سمجھ رہے ہیں‌نہ آپ ۔ اب بتائیں‌ ۔
 
طالوت

محفلین
مسکراہٹ طبیعت پر ہی نہیں صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے ۔ اس سے خصوصآ ذیابیطس کے مرض کے تدارک میں حیرت انگیز نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ حال ہی میں اس سلسلے میں ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی ۔ جس کے تحت کھانے کے دوران ذیابیطس کے کئی مریضوں کو مزاحیہ فلم دکھائی گئی ۔ دوسری طرف مریضوں‌کے ایک گروپ کو سنجیدہ لیکچر سنوایا گیا ۔ کھانے کے بعد دونوں گروپس کے مریضوں کا شوگر لیول چیک کیا گیا ۔جس سے نتیجہ نکلا کہ ہنسی مذاق سے مریضوں کا گلوکوز لیول دوسرے مریضوں کی بہ نسبت بہتر رہا ۔ ماہرین کی رائے میں قہقہ سے فشار خون اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں بے حد مدد ملتی ہے ۔ اس لیے ہنسی ، مسکرائیں تاکہ آپ کی زندگی صحت مند اور خوشی سے بھرپور رہے ۔
آپ نے فائدے تو خوب بتائے مگر کچھ ہنسنے ہنسانے کا انتظام بھی کرتیں تو مزا دوبالا ہو جاتا۔۔ ہنسنا صحت کے لیے واقعی سود مند ہے اور اس کا احساس تو بندے کو مسکرانے پر ہی ہو جاتا ہے ۔۔ اسلیے کل میں نے مزاحیہ مشاعرہ دیکھا تھا اور خوب لوٹ پوٹ‌ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
میرے لیے تو پھر بہت ہی ضروری ہے۔ بس آج سے میں ہنسی مذاق والے دھاگوں پر ہی پایا جاؤں گا۔
تو آپ کو سجے کھبے جانے کی ضرورت کیا ہے ، میں نے تو خود ایسے ویسے دھاگوں کا رخ کرنا تقریبا چھوڑ دیا ہے، خبریں بھی بہت کم سنتا ہوں اور اخبار پڑھنا تو بالکل بند ، مستقبل میں کسی خطرے کے پیش نظر ابھی سے احتیاط کر رہا ہوں ;)
وسلام
 
خرد اعوان

محفلین
آپ نے فائدے تو خوب بتائے مگر کچھ ہنسنے ہنسانے کا انتظام بھی کرتیں تو مزا دوبالا ہو جاتا۔۔ ہنسنا صحت کے لیے واقعی سود مند ہے اور اس کا احساس تو بندے کو مسکرانے پر ہی ہو جاتا ہے ۔۔ اسلیے کل میں نے مزاحیہ مشاعرہ دیکھا تھا اور خوب لوٹ پوٹ‌ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام

یہاں دیکھیں ۔ ہنسنے ہنسانے کا پورا انتظام ہے ۔
 
خرد اعوان

محفلین
تو اور کیا، اسی لیے تو کہہ رہا ہوں۔
میرا خون مٹھاس کے معاملے میں خود کفیل ہے۔

تو آپ دارچینی کا استعمال کیوں نہیں کرتے ؟

ایم ایس این پر ایک ریسرچ لگی تھی جس میں‌شوگر کنٹرول کے لی دارچینی کو بہترین قرار دیا گیا تھا ۔

وہائٹ اوٹ اسکم ملک میں‌بنا کر اس پر آدھا چائے کا چمچہ پسی دارچینی ڈال کر ناشتہ کریں ۔ لیکن پہلے شوگر لیول چیک کرلیا جائے تو بہتر ہے ۔ لیول کبھی ہائی ہوگا ہی نہیں ۔ اسی طرح دارچینی کا استعمال تھوڑا بہت جائے ، سبز چائے کئ ساتھ بھی رکھا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔
 
خرد اعوان

محفلین
فی الحال میں انسولین لیتا ہوں۔ اور خاصی زیادہ لیتا ہوں۔

میں نے کسی تھریڈ میں‌پڑھا تھا کہ آپ البیک کے پارسل منگوا رہے تھے ۔ البیک پر نہ سہی خود پر تو رحم کریں ۔انسولین لینے کا مطلب ہے کہ یا تو آپ کی شوگر ڈائگنوس بہت لیٹ ہوئی یا پھر آپ نے کیئر نہیں‌کی شروع سے ۔

اس مرض کے معلوم ہوتے ہی اگر ٹائپ آف فوڈ تبدیل کر لیا جائے تو پھر ٹیبلیٹ کی بھی ضرورت نہیں‌ہوتی ہے ۔ آپ نے بہت ظلم کیا خود پر ۔ اب بتائیں کے انسولین لینے کی نیڈ کیوں‌ہوئی ؟
 
خرد اعوان

محفلین
پہلے یہ تو بتائیں کہ آپ کا شعبہ کیا ہے؟

میرا شعبہ تعلیمی اعتبار سے صحافت ہے لیکن گھر میں‌اتنے ڈاکٹر اور ڈائٹیشنز ہیں کہ آپ مجھے بغیر ڈگری کی ڈاکٹر سمجھیں ۔

شوگر اور عفریت میں‌ ، میں‌کچھ فرق نہیں‌سمجھتی ہوں‌اگر کیئر نہ کی جائے تو ۔ سائیلنٹ ہارٹ اٹیک بھی شوگر پیشنٹس کو ہی ہوتا ہے ۔ اگر آپ اب بھی احتیاط سے کھانا شروع کریں تو یقین کریں آپ جو انسولین کی مقدار لیتےہیں وہ گھٹ سکتی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بات تو آپ کی صحیح ہے لیکن ہم اپنے علاقے میں ہی کچھ ہنسنے ہنسانے کا بندوبست کرتے ہیں۔
 
زونی

محفلین
تو آپ کو سجے کھبے جانے کی ضرورت کیا ہے ، میں نے تو خود ایسے ویسے دھاگوں کا رخ کرنا تقریبا چھوڑ دیا ہے، خبریں بھی بہت کم سنتا ہوں اور اخبار پڑھنا تو بالکل بند ، مستقبل میں کسی خطرے کے پیش نظر ابھی سے احتیاط کر رہا ہوں ;)
وسلام

پھر تو امید کی جا سکتی ھے کہ آپکی حالت جلد بہتر ہو جائیگی ۔ ;):grin:
 
Top