مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

ان کا کوئی اعتبار نہیں۔ صبح مشرق کے گیت گا رہے ہوتے ہیں تو شام کو مغرب کے ۔ کیا بعید چند دنوں بعد ان کی طرف سے آپ لوگوں کو ٹھنڈی ہوائیں ملنا شروع ہو جائیں۔:)

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس وقت انہوں نے اپنی حمایت کا پلڑا پوری طرح مسلم لیگ ن کے حق میں رکھا ہے۔
 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میں حلقہ 128 اور 130 کے دو دو پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں سے بھرے چار تھیلے گم ہو گئے جس پر پولیس کو خبر کر دی گئی ۔
 
ان کا کوئی اعتبار نہیں۔ صبح مشرق کے گیت گا رہے ہوتے ہیں تو شام کو مغرب کے ۔ کیا بعید چند دنوں بعد ان کی طرف سے آپ لوگوں کو ٹھنڈی ہوائیں ملنا شروع ہو جائیں۔:)

میرا خیال ہے کہ یہ کمنٹ نہ صرف ذاتی بلکہ سخت بھی ہے۔ مانا ہے اپ نے پی ٹی ائی کا عہدہ قبول نہیں کیا مگر حرکتیں وہی ہیں
 
ماشاءللہ ایچ اے خان نام کے ایک ہی سپورٹر کی مثال کافی ہے۔

دوسرا جہانزیب تمام ہتھیاروں سے حملہ آور ہے ، کونسی نرمی کی بات کر رہی ہیں آپ ؟

اچھا چلیں ٹھنڈا پانی پیں۔ ذرا باہر جاکر ہوا بھی کھائیں

اپ کو شاید یاد نہیں کہ میں نے اپ کو اس وقت بھی منع کیا تھا جب اپ عمران کے ساتھ پنجاب یونی ورسٹی جارہے تھے
شاید یہ بھی یاد ہو کہ عمران کے الطاف کے خلاف الزام اورمقدمہ کا تمام کاروائیوں کی میں نے بغور مانیٹرینگ کی ہے
ن کی حمایت ایک دن کی نہیں بلکہ کئی سالوں کے غور کے بعد ہے

ہار جیت ہوجاتی ہے یار۔ کئی مرتبہ کرکٹ کھیلتے ہوئے میچ میں مخالف ٹیم باری لے کر بھاگ جاتی تھی۔ ہم بھی کبھی کبھار پوری دوپہر دوسری ٹیم کی پدی لگا کر شام کو ٹل جاتے تھے۔ یہ ہوتا رہتا ہے۔ اپ اپنی توجہ فیملی اور پڑھائ پر رکھیں۔ ہم تو فارغ ہوچکے تیر مارکر۔ اپ کو تو ابھی مارناہے
 
راولپنڈی ڈویژن میں دھاندلی

این اے 55
شیخ رشید نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی کیونکہ اس حلقہ سے انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

این اے 56
بدترین دھاندلی اور نتائج کو روکے رکھنے کی پوری کوشش کے باوجود عمران یہاں سے جیت گئے کیونکہ ان کی لیڈ اتنی واضح اور فیصلہ کن تھی کہ دھاندلی اور ووٹوں کا رد و بدل بھی وہ فرق پورا نہیں کر سکا جس سے عمران پر برتری حاصل ہو سکتی۔

این اے 53
یہاں سے سرور خان )تحریک انصاف( اور چوہدری نثار )مسلم لیگ ن( مد مقابل تھے۔ بہت زیادہ دیر تک یہاں کے نتائج روکے رکھے گئے مگر چونکہ یہاں سے سرور خان خود بھی تگڑا آدمی ہے اور طاقت کا جواب طاقت سے دینے کی اہلیت رکھتا ہے تو اس نے لیگ مافیا سے ان کی زبان میں ہی بات کی، سرور ٹیکسلا کے دیہی علاقہ میں بھی کافی مقبول ہیں۔ چوہدری نثار یہاں سے بڑے مارجن سے ہار گئے تھے اور یہ نتیجہ سنایا بھی گیا۔ پانچ دفعہ کی دوبارہ گنتی اور دبا کر دھاندلی کے باوجود سرور 3000 ووٹ سے جیت گئے تھے مگر اب نتیجہ کچھ اور لانے کی تیاری ہے۔

این اے 54
حنا منظور کو ملک ابرار پر واضح برتری تھی۔ اس میں بھی نتائج روکے گئے اور رات میں دھاندلی کی گئی اور اب حنا منظور کو تیسرے نمبر پر دھکیلا جا رہا ہے۔

این اے 52
یہاں سے بھی چوہدری نثار کرنل امجد سے ہار گئے اور دوبارہ گنتی کے باوجود بھی۔ اب الیکشن کمیشن بے انتہا دباؤ کا شکار ہے کہ یہاں سے چوہدری نثار کو جتوایا جائے۔ کرنل امجد اپنے حامیوں سمیت پنڈی کچہری میں موجود ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی 2 ، سفاری اور گلریز کالونی کو اس حلقہ سے نکال کر اسلام آباد میں شامل کیا جائے ۔ ان حلقوں سے تحریک انصاف اتنے بڑے مارجن سے جیتی ہے کہ ان علاقوں کا حلقہ انتخاب میں رہتے ہوئے مسلم لیگ ن کا جیتنا ممکن نہیں ہوگا۔

این اے 50 اور این 51 میں جہاں مسلم لیگ ن باآسانی جیت گئی تھی وہاں کے نتائج بھی فورا سنا دیے گئے تھے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
محب بھائی معذرت کے ساتھ
ہمارے حلقے میں ایک صاحب جو تحریک انصاف کی طرف سے انچارج تھے بتا رہے تھے کہ میں اب تک 8 ووٹ ڈال چکا ہوں۔
ایک پولنگ ایجنٹ کی ریٹرننگ آفیسر سے اچھی خاصی تکرار اس بات پر ہوئی کہ آفیسر کہہ رہا تھا کہ گنتی ہوچکی ووٹ لکھ لو ایجنٹ کہہ رہا تھا کہ میں خود گنوں گا آفیسر کا جواب تھا کہ ایسا کوئی قانون نہیں۔
اسی طرح ایک بندے کو 3 ووٹ اکٹھے ڈالتے ہمارے دوست نے رنگے ہاتھ پکڑا۔
آخر پر ایک 2 نمبر ویڈیو دیکھیے

http://www.facebook.com/photo.php?v=622723294422530&set=vb.228777687222428&type=2&theater
یاد رہے کہ یہ ویڈیو مسلم لیگ ن کی پیش کش ہے۔
 
السلام علیکم
محب بھائی معذرت کے ساتھ
ہمارے حلقے میں ایک صاحب جو تحریک انصاف کی طرف سے انچارج تھے بتا رہے تھے کہ میں اب تک 8 ووٹ ڈال چکا ہوں۔
ایک پولنگ ایجنٹ کی ریٹرننگ آفیسر سے اچھی خاصی تکرار اس بات پر ہوئی کہ آفیسر کہہ رہا تھا کہ گنتی ہوچکی ووٹ لکھ لو ایجنٹ کہہ رہا تھا کہ میں خود گنوں گا آفیسر کا جواب تھا کہ ایسا کوئی قانون نہیں۔
اسی طرح ایک بندے کو 3 ووٹ اکٹھے ڈالتے ہمارے دوست نے رنگے ہاتھ پکڑا۔
آخر پر ایک 2 نمبر ویڈیو دیکھیے

http://www.facebook.com/photo.php?v=622723294422530&set=vb.228777687222428&type=2&theater
یاد رہے کہ یہ ویڈیو مسلم لیگ ن کی پیش کش ہے۔

بھائی جہاں سے مسلم لیگ ن کو شک ہے کہ دھاندلی ہوئی وہ بھی رپورٹ کریں اور وہاں الیکشن دوبارہ کروانے کا مطالبہ کریں۔

چند ووٹوں کی دھاندلی سے نتائج تبدیل نہیں ہوتے مگر پورے پورے بیلٹ باکس بدلنے اور بھر بھر کر ڈالنے سے البتہ جیتے ہوئے امیدوار کو بھی ہرا جا سکتا ہے۔

دھاندلی پر تحریک انصاف نہ صرف احتجاج کر رہی ہے بلکہ ثبوت بھی جمع کروا رہی ہے ، اس کے علاوہ وائٹ پیپر بھی جاری کر رہی ہے۔

یہی مطالبہ ہے کہ جہاں جہاں شکایات ہیں جس بھی پارٹی کی ہیں وہاں وہ شکایات سنی جائیں اور ان پر ایکشن لیا جائے۔ جو امیدوار حقیقی معنوں میں جیتا ہوا ہے وہ پھر جیت جائے گا ظاہر ہے جو ووٹ اسے پہلے پڑے وہ پھر پڑیں گے اور وہ جیت جائے گا۔
 

موجو

لائبریرین
میں نے معذرت اس لئے پیش کی تھی کہ تحریک کے خلاف بات آپ کو برا لگے تو۔
باقی رہی دھاندلی
اوپر کی مثالیں جو ہمارے اپنے پولنگ بوتھس کی ہیں اور اس کے علاوہ احباب جو بتا رہے ہیں کہ دھاندلی کرنا نہایت آسان کام تھا خصوصا الیکشن کے عملے کے لئے۔
میں جماعت اسلامی کا سپورٹر ہوں ہمارا صوبائی ووٹ تحریک انصاف کے لئے گیا ہے
ہمارے حلقے میں ان دونوں جماعتوں نے اپنے پولنگ ایجنٹس کو اس عمل کی نگرانی کی بالکل کوئی تربیت نہیں دی تھی اگر ہم بغور جائزہ لیں تو بہت سی غلطیاں ہوئیں۔
مثلا
پولنگ سے پہلے عملے کےپاس موجود بیلٹ پیپرز کی تعداد سیریل ہر نیا بنڈل شروع کرنے سے پہلے سے اسے نوٹ کرنا
دوسری پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹ پولنگ بوتھس میں ووٹرز پر اثرا انداز ہونے کے لئے موجود رہے۔
 
خواجہ سعد رفیق کے حلقہ میں ڈیفنس کے حلقہ میں اتفاق ہسپتال(نواز شریف کا ذاتی) کی نرسیں سرکاری طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔
اب یہ کتنا بڑا مذاق ہے !!!!!!!!!!!!!!!!
 

کاشفی

محفلین
یہاں صرف اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ سونامی کی ہوا نکل گئی مسلم لیگ نون کے سامنے۔۔۔:)۔۔
مجھے اسکول کے ٹائم کا ایک واقعہ یاد آرہا ہے۔۔جب میرا ایک دوست شیر کو دیکھ کر کچھ کہتا تھا اور سب ہنستے تھے۔۔اگر یاد آیا تو سنا دوں گا۔۔۔:)
 

جہانزیب

محفلین
دھاندلی ابھی بھی جاری ہے یا بند ہو گئی ہے؟ میں انتظار میں ہوں کہ جب دھاندلی بند ہو جائے تو میں اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکوں ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
محب علوی ، سیاست کی ایک نوارد طالبہ کی حیثیت سے ایک سوال پوچھنا ہے آپ سے۔
کیا جہاں جہاں ایک پارٹی ہاری ہو ، صرف وہیں پر دھاندلی کے امکانات ہوتے ہیں یا جہاں جیتی ہو وہاں بھی ایسا ممکن ہے؟
 
محب علوی ، سیاست کی ایک نوارد طالبہ کی حیثیت سے ایک سوال پوچھنا ہے آپ سے۔
کیا جہاں جہاں ایک پارٹی ہاری ہو ، صرف وہیں پر دھاندلی کے امکانات ہوتے ہیں یا جہاں جیتی ہو وہاں بھی ایسا ممکن ہے؟
دھاندلی کا امکان کہیں بھی ہو سکتا ہے اور دھاندلی کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں۔ ہر طرف سے الزامات آ رہے ہیں ، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف پر کراچی میں کئی حلقوں میں دھاندلی کی شکایت کی ہے جس پر میں اس لحاظ سے بڑا پر امید ہوں کہ ایم کیو ایم کے ہوتے ہوئے بھی ایک جماعت اتنی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کر بھی گئی اور زندہ بھی ہے اور ستم بالائے ستم دھرنا دے کر بھی بیٹھی ہے۔

خیبر پختونخواہ میں فضل الرحمن نے یہی الزام لگایا ہے اور میں تو اس حق میں ہوں کہ ہر الزام کی تحقیق ہونی چاہیے اور یہ اتنا مشکل کام نہیں جتنا سمجھا جا رہا ہے ۔ کم از کم انگوٹھوں کے نشان نادرا کی ڈیٹابیس سے تصدیق کرکے یہ تو باآسانی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ اگر کسی نے ٹھپہ لگائے ہیں تو اس پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کروا لی جائے۔
 
دھاندلی ابھی بھی جاری ہے یا بند ہو گئی ہے؟ میں انتظار میں ہوں کہ جب دھاندلی بند ہو جائے تو میں اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکوں ۔

ابھی تو تحقیق بھی شروع نہیں ہوئی آپ نے بند بھی کر دی ۔ ابھی تو ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں کراچی اور حیدرآباد میں گھمسان کا رن پڑا ہوا ہے۔
 
Top