مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

محمداحمد

لائبریرین
سیاست موضوع ہی ایسا ہے کہ انسان اچھا خاصا گھوم کر رہ جاتا ہے۔ اس لئے بہت معذرت اگر کسی بات سے الجھن محسوس ہوئی ہو۔:)

ایسی بات نہیں ہے ! معذرت کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ یہ اردو محفل ہے اس لئے میں اتنی بات کر بھی لیتا ہوں کہ یہاں "فیس بک" والا ماحول نہیں ہے۔ یوں بھی میری براہِ راست مخاطب نہ تو آپ تھیں اور نہ ہی جہانزیب صاحب۔۔۔۔!

تاہم یہ بات اپنی جگہ ٹھیک ہے کہ ہمارے معاشرے میں سچی (بالکل سامنے کی ) بات کہنے والے کو بھی ٹھیک ٹھاک مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ایک جامد نظام کے اسیر ہو کر رہ گئے ہیں۔
 
آپ بھی جان نہیں چھوڑیں گے اس معاملے کی ۔ :)

بالکل نہیں ، اس پر جتنے حقائق اور شواہد مجھے ملتے جائیں گے میں جمع کرتا رہوں گا۔ میں اس کے بعد اس سال نیویارک چیپٹر کا ممبر بھی بنوں گا اور اپنی ساری جمع پونجی شیئر بھی کروں گا تحریک انصاف کی تنظیم سے۔ :)
 
فرحت کیانی

جمع پونجی تحریک انصاف کے علاوہ کسی عام پاکستانی سے بھی شیئر کرنے کا امکان ہے کیا؟ :question:
 
کاشفی

محفلین
بغض معاویہ میں یہ کہہ رہے ہیں ورنہ جتنا دکھ آپ کو مسلم لیگ ن کی فتح سے ہوا ہوگا اتنا تحریک انصاف کو نہیں۔ :)

پورے پنجاب میں مقابلہ انہی دو جماعتوں میں ہوا ہے اور بڑے بڑے برج گرائے بھی ہیں تحریک انصاف نے اور دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ ایم کیو ایم پر تو سنا ہے کہ کافی لرزہ طاری ہے اتنی بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے ووٹ کراچی میں نکلتا دیکھ کر۔

:) نواز شریف اور شہباز شریف اور لکھے ہوئے نام معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ میں کوئی کمپیریژن نہیں۔ میں معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کوئی بغض نہیں رکھتا۔۔۔یزید سے رکھتا ہوں۔۔یہ ایک دوسری بحث ہے۔۔
ہاں نواز شریف امیرالمومنیین بننا چاہتے تھے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے لیئے میں کچھ اور جذبہ رکھتا ہوں۔۔جس کا اظہار بہت مرتبہ بھی کر چکا ہوں۔۔لیکن اب مزید وہ جذبہ رکھنا ٹھیک نہیں۔۔کیونکہ چیزوں کو صحیح رخ پر لانے کے لیئے دل سے ایک دوسرے کے لیئے کدورتیں نکالنی ہوں گی۔
مجھے نہ مسلم لیگ نون کی فتح سے دکھ ہوا ہے۔۔اور نہ ہی تحریکِ انصاف کی سونامی کو ٹیں پٹاس ہوتے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوا ہے۔۔
ایم کیو ایم کو لرزہ طاری نہیں ہوا۔۔بلکہ ایم کیو ایم دوسروں کو لرزہ طاری کردیتی ہے۔۔۔:)
ہاں تحریکِ انصاف کے پاس ووٹ آئے ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔۔ اور شاید اگر تحریکِ انصاف نے کام کرکے دکھائے اور ایم کیو ایم نے کرکے نہ دکھائے تو پھر آنے والا ٹرم تحریکِ انصاف کا ہی ہوگا۔
ہمارے گھر میں کل پانچ افراد رہتے ہیں۔۔ابو نے اور مجھ سے چھوٹے بھائی نے تحریکِ انصاف کو ووٹ دیئے ہیں۔۔جبکہ میری فرمائش پر:) امی نے، سب سے چھوٹے بھائی اور ایک چھوٹی بہن نے متحدہ کو ووٹ ڈالے ہیں۔۔اور چونکہ میں اور میری پرائم منسٹر باہر ہیں اس لیئے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔۔اگر ہوتے تو میرا ووٹ متحدہ کو ہی ہوتا۔۔جبکہ میری پرائم منسٹر کا ووٹ تحریکِ انصاف کا ہوتا۔
یعنی کہ موجودہ کل کاسٹ کیئے ہوئے ووٹ
متحدہ قومی مومنٹ = 3
تحریکِ انصاف = 2

اور جب ہم ہوتے وطن میں تو۔
متحدہ قومی مومنٹ = 4
تحریکِ انصاف = 3

تو مجھے تحریکِ انصاف سے کوئی بغض نہیں۔۔:happy:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وہ تو مسلسل کر رہا ہوں اور ایک عدد پوسٹ اپنے خیالات پر مبنی بھی تحریر کر رہا ہوں جو اب تک ادھوری ہے۔
ہوں نا پکی پاکستانی:angel:۔ جمع پونجی سے سمجھی کہ شاید کرنسی نوٹوں والی شیئرنگ کا ارادہ ہے آپ کا ۔ :thinking2:
اچھا اس والی جمع پونجی میں ہمارا بھی حصہ ہے۔ تحریک انصاف کو بتا دیجئے گا۔ :openmouthed:
پوسٹ کا انتظار رہے گا۔ :)
 
اب میں سوچ رہا ہوں مظلوم "برگر" بچے ، بچیوں پر ایک پوسٹ لکھوں ۔

ان بیچاروں پر بڑی سخت تنقید کر رہے ہیں جہانزیب اشرف جیسے امریکی جو پاکستان میں رہنے والے خوشحال طبقہ کو سیاست میں عوام کے لیے سرگرم دیکھ کر سخت پریشان ہیں کہ اگر یہ لوگ جاگ گئے تو پھر ہم پاکستان پر درپردہ حکومت کیسے کریں گے۔
 
جہانزیب

محفلین
اب میں سوچ رہا ہوں مظلوم "برگر" بچے ، بچیوں پر ایک پوسٹ لکھوں ۔
ہاہاہاہا، ارشاد ارشاد لیکن جب "برگروں" سے فارغ ہو جائیں تو ایک عدد نوحہ "بن کبابوں"، "جاہلوں"، "غداروں" اور "پینڈوز" پر بھی لکھئے گا ۔ جن کی وجہ سے "برگر" عمران خان کے سامنے شرمندہ ہوئے ۔
 
:) نواز شریف اور شہباز شریف اور لکھے ہوئے نام معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ میں کوئی کمپیریژن نہیں۔ میں معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کوئی بغض نہیں رکھتا۔۔۔ یزید سے رکھتا ہوں۔۔یہ ایک دوسری بحث ہے۔۔
ہاں نواز شریف امیرالمومنیین بننا چاہتے تھے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے لیئے میں کچھ اور جذبہ رکھتا ہوں۔۔جس کا اظہار بہت مرتبہ بھی کر چکا ہوں۔۔لیکن اب مزید وہ جذبہ رکھنا ٹھیک نہیں۔۔کیونکہ چیزوں کو صحیح رخ پر لانے کے لیئے دل سے ایک دوسرے کے لیئے کدورتیں نکالنی ہوں گی۔
مجھے نہ مسلم لیگ نون کی فتح سے دکھ ہوا ہے۔۔اور نہ ہی تحریکِ انصاف کی سونامی کو ٹیں پٹاس ہوتے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوا ہے۔۔
ایم کیو ایم کو لرزہ طاری نہیں ہوا۔۔بلکہ ایم کیو ایم دوسروں کو لرزہ طاری کردیتی ہے۔۔۔ :)
ہاں تحریکِ انصاف کے پاس ووٹ آئے ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔۔ اور شاید اگر تحریکِ انصاف نے کام کرکے دکھائے اور ایم کیو ایم نے کرکے نہ دکھائے تو پھر آنے والا ٹرم تحریکِ انصاف کا ہی ہوگا۔
ہمارے گھر میں کل پانچ افراد رہتے ہیں۔۔ابو نے اور مجھ سے چھوٹے بھائی نے تحریکِ انصاف کو ووٹ دیئے ہیں۔۔جبکہ میری فرمائش پر:) امی نے، سب سے چھوٹے بھائی اور ایک چھوٹی بہن نے متحدہ کو ووٹ ڈالے ہیں۔۔اور چونکہ میں اور میری پرائم منسٹر باہر ہیں اس لیئے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔۔اگر ہوتے تو میرا ووٹ متحدہ کو ہی ہوتا۔۔جبکہ میری پرائم منسٹر کا ووٹ تحریکِ انصاف کا ہوتا۔
یعنی کہ موجودہ کل کاسٹ کیئے ہوئے ووٹ
متحدہ قومی مومنٹ = 3
تحریکِ انصاف = 2

اور جب ہم ہوتے وطن میں تو۔
متحدہ قومی مومنٹ = 4
تحریکِ انصاف = 3

تو مجھے تحریکِ انصاف سے کوئی بغض نہیں۔۔:happy:

چلیں آپ نے تو واضح ہی کر دیا کہ تحریک انصاف نے کیسے گھر میں ہی نقب لگا لی ہے اور تحریک انصاف ابھی نئی جماعت ہے ، بہت سی غلطیوں کے باوجود بہرحال اس نے بہت سے سیاست سے کنارہ کش طبقات اور لوگوں کو سیاست میں حد درجہ دلچسپی لینے پر مجبور کر دیا ہے جس میں مجھ سمیت میرے بھائی بھی ہیں، سب سے چھوٹے کو تو میں نے ہی زبردستی ووٹ ڈلوایا۔ میرے گھر میں بھی ایک مسلم لیگ ن اور ایک پی پی کا ووٹ تحریک انصاف کے پلڑے میں گیا اور یوں جس گھر سے تحریک انصاف کا کوئی ووٹ نہ تھا وہاں اب پانچ ہیں مجھے چھوڑ کر کہ میں بھی باہر ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں دے سکتا۔ :)
 
ہاہاہاہا، ارشاد ارشاد لیکن جب "برگروں" سے فارغ ہو جائیں تو ایک عدد نوحہ "بن کبابوں"، "جاہلوں"، "غداروں" اور "پینڈوز" پر بھی لکھئے گا ۔ جن کی وجہ سے "برگر" عمران خان کے سامنے شرمندہ ہوئے ۔

اس وقت سرفہرست "برگر" بچوں اور بچیوں کا دکھ ہے ، میں ان کے جذبے سے بڑا متاثر ہوا ہوں اور ان بیچاروں پر اتنی تنقید ہو رہی ہے کہ ایک بچہ خود کہہ رہا تھا کہ

"لوگ ہمیں برگر بچے کہتےہیں میں بتانا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

اب جب اتنا ظلم ہو تو سوچنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

پینڈوؤں کے متعلق میں کچھ بھی سخت نہیں لکھ سکتا کیونکہ میری والدہ جو 36 سال پہلے بیاہ کر لاہور شہر آ تو گئیں تھیں مگر آج بھی کسی بہن یا بھائی کو محاورتا پینڈو کہہ دے کوئی تو امی کو سخت غصہ چڑھ جاتا ہے کہ پینڈو انسان نہیں ہوتے ، میں پینڈو ہوں۔ اور پھر انہیں بہت مشکل سے منانا پڑتا ہے کہ میرا یہ مطلب نہیں تھا اور میں پینڈو تھوڑی کہہ رہا ہوں جبکہ کہہ یہی رہا ہوتا ہوں۔ ہاہاہاہا
 
Top