مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

جہانزیب

محفلین
جی بالکل ، ان تمام پاکستانیوں کو یقینا مسلم لیگ ن نے اپنی مہم کا حصہ بنائے رکھا اور اسی وجہ سے وہ اتنے بھرپور انداز میں جیت گئی ہے۔

اب اتنے بھرپور مقابلے کے بعد بھی مسلم لیگ ن والوں کی غلط فہمیاں وہیں ہیں کہ تحریک انصاف انٹرنیٹ پر ہی ہے ، زمین پر نہیں۔

ویسے ایم کیو ایم بھی آجکل یہی کہہ رہی ہے تو کیا میں آپ کے انداز میں کہہ سکتا ہوں کہ پتنگ اور شیر کی دوستی شروع ہونے کو ہے۔
آپ آج کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، آپ کو اجازت ہے آج :grin:
 
جی بالکل ، ان تمام پاکستانیوں کو یقینا مسلم لیگ ن نے اپنی مہم کا حصہ بنائے رکھا اور اسی وجہ سے وہ اتنے بھرپور انداز میں جیت گئی ہے۔
اب اتنے بھرپور مقابلے کے بعد بھی مسلم لیگ ن والوں کی غلط فہمیاں وہیں ہیں کہ تحریک انصاف انٹرنیٹ پر ہی ہے ، زمین پر نہیں۔
کم از کم پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈر اور سپورٹرز کی برداشت کی داد دیں ۔ پنجاب کی سنگل لارجسٹ پارٹی کے سپورٹر کس عنوان کے تلے آپ سے نرمی سے بات کر رہے ہیں ۔ آپ کسی پی ٹی آئی سپورٹر کا نرم رویہ بطور مثال پیش کریں۔
 
ماشاءللہ ایچ اے خان نام کے ایک ہی سپورٹر کی مثال کافی ہے۔

دوسرا جہانزیب تمام ہتھیاروں سے حملہ آور ہے ، کونسی نرمی کی بات کر رہی ہیں آپ ؟
 
جہانزیب

محفلین
پولنگ ایجنٹ ، پریزائیڈنگ آفیسر ، ریٹرنگ آفیسر اور رضاکار کا فرق سمجھ لیں تو شاید آسانی ہو بات میں۔

خواجہ سعد رفیق ، این اے 56 کے نتائج گھر لے جانے کے ثبوت اگر ڈھونڈنا چاہیں تو ہر طرف موجود ہیں ورنہ نون لیگ کو ہر الزام من گھڑت ہی لگتا ہے۔
وہی الزام در الزام، بھائی کہیں دکھا دیں ثبوت کہ سعد رفیق ہی گھر لے گئے تھے ، ریٹرننگ آفیسر والا جو ایک واقعہ ہے اسی خبر میں پوری تفصیل موجود ہے، بار بار پڑھیں اور بتائیں کہ مسلم لیگ کا اس واقعہ سے کیا تعلق ہے؟ ہم بھی تو آپ کے لنک بنانا دیکھیں کہ سعد رفیق کی ایک پولنگ سٹیشن پر موجودگی کو کیسے ملاتے ہیں آپ اس واقعہ سے، جو دراصل دو مختلف واقعات ہیں ۔ ویسے جس پولنگ سٹیشن پر سعد رفیق کی دھاندلی ہوئی تھی وہاں جیتی تو تحریک انصاف تھی ویسے۔ سعد رفیق اتنا جھرلو کا ماہر ہوتے مافیا کا رکن ہو کر کچا کام کیسے کر گیا؟
 
چلیے جناب پی ٹی آئی محفل پر اپنی دھاندلی جاری رکھے ۔ اچھا ہوتا اگر آپ اپنے "انقلابی" لیڈر کی طرح کھلے دل سے مخالف کی جیت کو تسلیم کر کے مبارک باد دے دیتے۔ صبر آخر کار آ ہی جاتا ہے ، اچھا ہوتا شروع میں کر لیا جاتا ۔ سیاسی اختلاف میرے لیے دل چسپ چیز ہے لڑائی کی نہیں ۔
 
جہانزیب

محفلین
@ام نور العین، یہی تو سمجھ نہیں آتا کہ آخر اپنی خامیاں مان لینے اور کھلے دل سے عوام کے فیصلہ کو مان لینے میں انصافین کو کیا عار ہے؟
 
وہی الزام در الزام، بھائی کہیں دکھا دیں ثبوت کہ سعد رفیق ہی گھر لے گئے تھے ، ریٹرننگ آفیسر والا جو ایک واقعہ ہے اسی خبر میں پوری تفصیل موجود ہے، بار بار پڑھیں اور بتائیں کہ مسلم لیگ کا اس واقعہ سے کیا تعلق ہے؟ ہم بھی تو آپ کے لنک بنانا دیکھیں کہ سعد رفیق کی ایک پولنگ سٹیشن پر موجودگی کو کیسے ملاتے ہیں آپ اس واقعہ سے، جو دراصل دو مختلف واقعات ہیں ۔ ویسے جس پولنگ سٹیشن پر سعد رفیق کی دھاندلی ہوئی تھی وہاں جیتی تو تحریک انصاف تھی ویسے۔ سعد رفیق اتنا جھرلو کا ماہر ہوتے مافیا کا رکن ہو کر کچا کام کیسے کر گیا؟

بھائی آپ کی آنکھوں پر جو ہری پٹی بندھی ہے اس میں مسلم لیگ ن کی کوئی دھاندلی نظر آ ہی نہیں سکتی ، میں اس سلسلے میں بہت مجبور ہوں ابھی سائنس نے اتنی ترقی نہیں کی ہے۔
ریٹرننگ آفیسر این اے 56 کے تھے اور یہاں سے عمران خان حنیف عباسی کے مقابل تھا اور یہ غلطی بھولپن سے کیسے ہو گئی ، میں سمجھتا ہوں کہ اس قدر سادگی کے بعد کچھ بھی کہنا زیادتی ہی ہوگی۔

سعد رفیق کی ڈیفنس پولنگ اسٹیشن میں گھس کر نوے منٹ کر پولنگ بند رکھنا اور آپ سے کس نے کہا کہ اس پولنگ اسٹیشن پر تحریک انصاف ہی جیتی۔
 
@ام نور العین، یہی تو سمجھ نہیں آتا کہ آخر اپنی خامیاں مان لینے اور کھلے دل سے عوام کے فیصلہ کو مان لینے میں انصافین کو کیا عار ہے؟
آپ کو بھی اس میں کیا عار ہے کہ اگر چند حلقوں میں دھاندلی ہو ہی گئی تو پورے پنجاب کی سیٹیں تو ایسے نہیں جیتی گئیں۔

مان تو بھئی لیں گے آخر ایم کیو ایم کی جیت بھی تو ماننی ہی پڑنی ہے۔
 
شور نہ کریں تو کیا کریں لوگوں کی توجہ بھی تو بٹانی ہے ۔ اتنے بڑے بڑے خواب دکھائے تھے ۔
یہ لیں تازہ کارنامہ اپنی جماعت کے ایک رکن کا

این اے 188 سے ن لیگ کے امیدوار محمد اختر دھاندلی کے الزام میں گرفتار

اب آپ میں اگر اخلاقی جرات ہے تو خدارا ذرا اس سے کام لے کر بھی دکھائیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
سعد رفیق کیسے جیتے یہ ایک معمہ ہے ۔
این اے ١۲۸
این اے ١۲۲
این اے ١۲۵
ان سب کے نتائج پر سوالیہ نشان ہے۔ باقی نتائج حسبِ توقع ہی ہیں
 
ساجد

محفلین
ساجد ، اب اگر کوئی ثبوت پیش کروں تو اس کے جواب میں آرام کا مشورہ :)

ٹھیک ہے ، اب آپ بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر کچھ کام کر لیں کیونکہ اب کوئی بہانہ نہیں ہو گا اور نہ ہی اگلی دفعہ ناتجربہ کاری آڑے آئے گی۔
محب ، کبھی مجھ سے آپ کی ملاقات ہو گی تو سیاست اور سیاستدانوں کے بارے میں میرا نظریہ آپ کو بہت حیران کر دےگا۔ یقین کرو کہ میں سیاستدانوں سے قطعی متاثر نہیں ہوں۔ جب پی ٹی آئی بھی جوائن کی تھی تو اُس کا جذبہ خدمت دیکھ کر اور چھوڑ تب دی جب اُس نے سیاست کو عوام کی خدمت پر ترجیح دی۔ حالانکہ مجھے اس کی طرف سے عہدے کی بھی پیش کش ہوئی تھی ۔
میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ میں نے اس الیکشن میں کسی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی کسی کی حمایت میں ہوں اور تمام سیاسی جماعتوں کی شعبدہ بازی کا میں سخت ناقد ہوں۔
 
ساجد

محفلین
ماشاءللہ ایچ اے خان نام کے ایک ہی سپورٹر کی مثال کافی ہے۔

دوسرا جہانزیب تمام ہتھیاروں سے حملہ آور ہے ، کونسی نرمی کی بات کر رہی ہیں آپ ؟
ان کا کوئی اعتبار نہیں۔ صبح مشرق کے گیت گا رہے ہوتے ہیں تو شام کو مغرب کے ۔ کیا بعید چند دنوں بعد ان کی طرف سے آپ لوگوں کو ٹھنڈی ہوائیں ملنا شروع ہو جائیں۔:)
 
Top