مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

حسان خان

لائبریرین
الحمدللہ یہ قبریں اللہ کی شان سے مخفوظ ہیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ مٹادیا گیا ہے تو تصویریں ثبوت کے طور پر عنایت کریں۔

میں قبروں کی نہیں، اُن قبروں پر بنے مزارات کی بات کر رہا ہوں جنہیں سعودیوں نے توحید کے نام پر نابود کر دیا۔
 
حسان خان

لائبریرین
یہ رہا سعودیوں کے ہاتھ لگنے سے پہلے کا بقیع۔۔۔ اس میں امام حسن اور اصحاب کے مقدس مزارات دیکھے جا سکتے ہیں جنہیں عہدِ خلافت میں تعمیر کیا گیا تھا اور پھر بعد میں سعودیوں نے نابود کر دیا۔ (یاد رہے یہ صرف ایک مثال ہے، ورنہ ایسے سینکڑوں مقامات سعودیوں کے ہاتھوں مٹی میں مل چکے ہیں)

baqee_Old.jpg

janatulbaqeefz5.jpg
 
ساجد

محفلین
واہ رے سعودی وہابی تیری منطق! بجائے اس کے کہ ایسے اقدام اٹھائے جاتے کہ لوگ درخت کو نقصان نہ پہنچاتے، پورا درخت ہی کاٹ دیا۔
ہاں یہ سچ ہے کہ خانہ کعبہ کا غلاف بھی کتر لیتے ہیں لوگ ۔ اب مجھے خدشہ ہو رہا ہے کہ اس کام کا حل اوپر موجود اقتباس میں درختوں جیسا ہی نہ سوچ لے سعودی حکومت۔:)
 
حسان خان

لائبریرین
ہاں یہ سچ ہے کہ خانہ کعبہ کا غلاف بھی کتر لیتے ہیں لوگ ۔ اب مجھے خدشہ ہو رہا ہے کہ اس کام کا حل اوپر موجود اقتباس میں درختوں جیسا ہی نہ سوچ لے سعودی حکومت۔:)

آبِ زمزم بھی تو لوگ تبرکا واپس لے آتے ہیں۔ کیا پتا سعودی توحید چاہِ زمزم میں بھی مٹی بھروانے پر مجبور ہو جائے۔ :cool:
 
ساجد

محفلین
'غازی' کمال اتاترک پاشا سعودی بادشاہوں اور وہابی مبلغوں سے کروڑوں درجے بہتر ایک شخص تھا جس نے جنگِ آزادی میں ترکی کو اتحادیوں سے آزادی دلوائی۔ :D
اتاترک کا تقابل کسی دوسرے سے کئے بغیر میں اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ اس کی فراست سے ترکی اتحادیوں کی دست و برد سے محفوظ رہا۔ اور تاریخ سے سبق لینا چاہیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ عربوں میں نیشنل ازم بھڑکانے والے ہی ترکی کے بخیے ادھیڑنا چاہ رہے تھے ۔ یعنی ترکی اور عربوں میں سے کوئی بھی جیتے یا ہارے ان کی پالیسی ہر صورت کامیاب رہتی۔ بالآخر خلافت ختم ہو گئی اور عرب علاقوں میں وہ آمریتیں قائم ہوئیں جو روز اول سے ان طاقتوں کی غلام ہیں جو ترکی اور عربوں کے مشترکہ دشمن تھے۔ لیکن ہماری سادہ دلی دیکھئے کہ آج بھی اسی انداز سے چھتر کھا رہے ہیں۔
 
جب 'اسلامی' خلافت میں ہی عرب قوم پرستی کے نام پر رہنا نہیں چاہتے تھے، تو اسلامی خلافت کا جواز ہی ختم ہو جاتا ہے۔ آج سعودیوں کے وکلا کو اس بات پر سانپ سونگھ جاتا ہے کہ خلافت کے زوال اور خاتمے میں ایک بڑا ہاتھ آلِ سعود اور ان کے چہیتے عربوں کا تھا۔
 
حقیقت چھپ نہیں سکتی، سچائی اس قدر واضح ہے کہ پرنس طلال کو بھی الجزیرہ ٹی وی پر انٹرویو میں یہ اپنے منہ سے کہنا پڑا کہ ہاں شاہ سعود کو برٹش گورنمنٹ کی طرف سے 5000 ماہوار تنخواہ (یا نذرانہ) ملتی تھی اور ترکوں کے خلاف اسکا برٹش حکومت کی مدد حاصل کرنا بالکل درست کام تھا (پولیٹیکل اعتبار سے) ۔۔۔:)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
بڑے افسوس کی بات ہے۔ اور کتنی شرم کی بات ہے کہ ہم مسلمان بجائے اسلام کے خلاف داخلی خارجی سازشوں کو سمجھنے کے، ان رذیلوں کو اسلامی تعلیمات کو مسخ کرکے پیش کرنے پر واہ واہ کرتے ہیں۔اور انجانے میں اپنے ہی اسلاف کو ذلیل کرکے خوش ہوتے ہیں۔ نام کے مسلمان شاید ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ہم آنکھوں کے ہی نہیں بلکہ عقل کے بھی اندھے ہیں۔
اللہ ہم سب کو ایسے تفرقہ پرستوں کی شر سے امان عطا فرمائے۔ آمین
 
حسان خان

لائبریرین
حقیقت چھپ نہیں سکتی، سچائی اس قدر واضح ہے کہ پرنس طلال کو بھی الجزیرہ ٹی وی پر انٹرویو میں یہ اپنے منہ سے کہنا پڑا کہ ہاں شاہ سعود کو برٹش گورنمنٹ کی طرف سے 5000 ماہوار تنخواہ (یا نذرانہ) ملتی تھی اور ترکوں کے خلاف اسکا برٹش حکومت کی مدد حاصل کرنا بالکل درست کام تھا (پولیٹیکل اعتبار سے) ۔۔۔ :)

اُدھر خلیفہ بلادِ اسلامیہ کی سرحدیں بچانے کے لیے جنگِ عظیم میں لڑ رہا تھا اور اِدھر عربوں نے برطانویوں کے ساتھ مل کر مدینہ پر حملہ کر کے مدینے پر قبضہ کر لیا۔سوچیے، ایک مسلمان خلافت سے مدینہ چھیننے کے لیے مسلمانوں کا ہی حملہ اور وہ بھی برطانویوں کے ہمراہ۔۔۔ اب ایسے میں اگر ترکوں نے خلافت ختم کر کے اپنی قومی ریاست کی تشکیل دے دی تو کیا برائی کی؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
آپ تو مزارات کے انہدام کی بات کرتے ہیں جنت البقیع میں تو ہر خاص مزار پر ایک موٹی توند اور بڑی داڑی والا ملا کھڑا ہوتا ہے اور جو لوگ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ کس عظیم شخصیت کی آرام گاہ ہے اسے سختی سے جھڑک دیا جاتا ہے اور نام نہیں بتایا جاتا بلکہ کہا جاتا ہے تمہیں اس سے کیا بس یہ ایک قبر ہے اس میں کون ہے کسی کو معلوم نہیں ۔۔۔۔۔لوگ اپنے طور پر نقشوں کی مدد سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔
اور تو اور احد کے پہاڑ میں ایک مقام کو اس سال کنکریٹ سے بھر دیا گیا ہے جس کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ یہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زخمی ہو کر آرام فرمایا تھا اور وہاں سر مبارک کا نشان تھا ۔۔
 
فاتح

لائبریرین
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
بڑے افسوس کی بات ہے۔ اور کتنی شرم کی بات ہے کہ ہم مسلمان بجائے اسلام کے خلاف داخلی خارجی سازشوں کو سمجھنے کے، ان رذیلوں کو اسلامی تعلیمات کو مسخ کرکے پیش کرنے پر واہ واہ کرتے ہیں۔اور انجانے میں اپنے ہی اسلاف کو ذلیل کرکے خوش ہوتے ہیں۔ نام کے مسلمان شاید ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ہم آنکھوں کے ہی نہیں بلکہ عقل کے بھی اندھے ہیں۔
اللہ ہم سب کو ایسے تفرقہ پرستوں کی شر سے امان عطا فرمائے۔ آمین
شاید آپ نے غور نہیں کیا کہ یہاں یہ لوگ یہی تو گفتگو کر رہے ہیں کہ شاہ سعود اور اس کی آل ان کے اسلاف میں شامل نہیں۔
 
ساجد

محفلین
اُدھر خلیفہ بلادِ اسلامیہ کی سرحدیں بچانے کے لیے جنگِ عظیم میں لڑ رہا تھا اور اِدھر عربوں نے برطانویوں کے ساتھ مل کر مدینہ پر حملہ کر کے مدینے پر قبضہ کر لیا۔سوچیے، ایک مسلمان خلافت سے مدینہ چھیننے کے لیے مسلمانوں کا ہی حملہ اور وہ بھی برطانویوں کے ہمراہ۔۔۔ اب ایسے میں اگر ترکوں نے خلافت ختم کر کے اپنی قومی ریاست کی تشکیل دے دی تو کیا برائی کی؟
مار لیں ٹکریں۔کوئی اثر نہیں ہونے والا۔ ہم نے ماضی سے کچھ سیکھا ہے نہ سیکھیں گے۔:)
 
علی فاروقی

محفلین
تاریخی ورثہ کی حفاظت تو ہر ملک کرتا ہے، یہ تاریخی ورثہ کی عدم موجودگی ہی کا کمال ہے جو آج قلعہ خیبر کی دیواریں آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔
خدا جانے یہ کون سی توحید ہے جو مزاروں اور عمارتوں کی موجودگی سے خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
 
کیا اس بات پر کبھی کسی نے غور کیا ہے کہ آل الشیخ (یعنی اس شیخ کی آل اولاد جس نے توحید کے نام پر ترکوں کے خلاف بغاوت کی راہ ہموار کی اور شاہ سعود کے خاندان کے ساتھ معاہدہ کیا کہ بادشاہت تمہاری اور پاپائیت ہماری) سے تعلق رکھنے والے سعودیہ کے تینوں مفتیانِ اعظم نابینا ہی کیوں ہوتے ہیں۔
نوٹ:۔۔۔ماڈریٹ حضرات اس پوسٹ کو بخوشی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں :)
 
حسان خان

لائبریرین
انہیں پاپائی/ آل الشیخ ملاؤں نے فتوی دیا ہوا ہے کہ جب تک حکمران مسلمان ہے اس کے خلاف کسی بھی طرح کی بغاوت ناجائز ہے۔ اس طرح آلِ سعود کو ایک مذہبی جواز مل جاتا ہے۔ اب کوئی یہ پوچھے کہ عثمانی خلیفہ بیچارہ کیا مسلمان نہیں تھا جس کے خلاف یہ اٹھ کھڑے ہوئے تھے؟
 
اسلئے سعودی وہابی حکومت جو چاہئے کرے، 1،7 ارب انسانوں کے ماننے والے مذہب و دین اسلام کے مقدس ترین مقامات کی جیسے مرضی بے حرمتی کرے، ہمیں اسکی بالکل بھی کوئی فکر نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ جب اسی وہابی سیاسی تشدد پسند اسلام پر چلنے والے افغان طالبان پوری دنیا کے منع کرنے پر ایک بے ضرور سے مذہب بدھ مت، جسکا ایک بھی پیروکار آج افغانستان میں باقی نہیں بچا ہے ،کے قدیم بدھا مجسموں کو بم سے اڑا سکتے ہیں، اور بعد میں اسکو 100 فیصد اسلامی اور شرعی قرار دیتے ہیں، ایسے مذہبی سیاسی جنونیوں سے کسی قسم کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے۔ آپ دیکھ لینا کہ اسبار بھی سوائے خود مختار ایران کے کوئی بھی دوسری سنی اسلامی مملکت ان نام نہاد سعودی مسلمان وہابیوں کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں بولے گی۔ آخر کو تیل اور ڈالروں کا سوال ہے!

زبردست عارف کریم۔ ایران اور سعودی عرب دونوں اس علاقے میں تسلط حاصل کرنے کے لئے سیاسی اور مذۃبی ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں ۔ لے دے کر ان کا ہدف پاکستان ہے۔ جہاں شر اور شرارت کا ہر دھاگہ سعودی عرب ، ایران ، امارات یا مصر کے جنونیوں تک جا کر ختم ہوتا ہے
 
ذوالقرنین

لائبریرین
شاید آپ نے غور نہیں کیا کہ یہاں یہ لوگ یہی تو گفتگو کر رہے ہیں کہ شاہ سعود اور اس کی آل ان کے اسلاف میں شامل نہیں۔
مجھے اس سے غرض نہیں کہ شاہ سعود اور اس کے آل اولاد کون ہیں۔ اور نہ ہی مجھے کم از کم اس سے فرق پڑتا ہے۔ مجھے اس بات سے فرق پڑتا ہے جب کوئی فرقہ پرستی شروع کر دیتا ہے۔ کسی کو وہابی، کسی کو سنی، کسی کو شیعہ بنا کے پیش کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مذہب جائے بھاڑ میں، میں ہی سچا ہوں۔ باقی سب جھوٹے ہیں۔
رہی بات مقدس مقامات کی تو اس سلسلے میں کسی جید عالم سے رجوع کیجئے۔ یا اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کیجئے۔ ابرہہ کے قصے میں جناب ابو طالب کا واقعہ پڑھیے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں حضرت اویس قرنی کا واقعہ پڑھیے۔ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ اور آخر میں کوئی مجھے کوئی ثبوت پیش کر سکتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار اقدس کو کس نے بوسہ دیا ہے؟ یا بوسہ کیوں نہیں لے سکتا؟؟؟؟
عقل مند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔
 
مجھے تو یہ سب سازش لگ رہی ہے
اسپین میں مسلمانوں کے ساتھ کیا کچھ ہوا وہ کوئی لکھ سکتا؟
مسلمانوں کی لائبریری کس طرح برباد کی؟
چنگیزیوں نے دجلہ فرات میں کونسی کتابیں ضایع کیں جس کی وجہ سے دجلہ فرات کالا سیاہ ہوگیا تھا؟
ہم کس قوم کی بات کررہے ہیں؟
۔

دیکھنے دیکھنے کا انداز ۔۔ ۔دنیا کی آنکھ سے دیکھیں ۔۔۔ پسند تو نہیں آئے گا لیکن پڑھ لیں۔

جب بھی قرآن کی بنیاد پر قائم شدہ ریاستیں، انسانی کتب کے ذریعے بنائے مذہب کی پروردہ ہوجاتی ہیں۔ اللہ تعالی ان پر کوئی دوسری کافر قوم بھیج کر ان ریاستوں کو ملیا میٹ کردیتا ہے۔

اسپین میں قرآن کا اسلام ختم ہوا اور حکومت پر روایات کا اسلام چھا گیا ۔ یوروپی اقوام اس ریاست کو تباہ کرنے پہنچ گئیں۔
عراق میں قرآن کا اسلام ختم ہوا اور حکومت پر روایات کا اسلام چھا گیا - تاتاری اس کو مٹانے پہنچ گئے۔ روایات کی کتب دجلہ میں بہہ گئیں بچا تو صرف قرآن
ہندوستان میں قرآن کا اسلام ختم ہوا اور حکومت پر روایات کا اسلام چھا گیا - سات سمندر پار سے انگریز اس کو مٹانے پہنچ گیا ۔۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان قرآن کی بنیاد پر یہاں سے ابھرا
افغانستان میں قرآن کا اسلام ختم ہوا اور حکومت پر روایات کا اسلام چھا گیا ۔ طالبان ظالمان کو مٹانے کے لئے دنیا پار سے امریکہ یہاں پہنچ گیا ۔۔۔
عراق میں ایک بار پھر قرآن کا اسلام ختم ہوا اور حکومت پر روایات کا اسلام چھا گیا ۔۔۔ دنیا پار سے امریکہ اس کو مٹانے پہنچ گیا۔
اب پاکستان میں قرآن کا اسلام ختم کرنے کی کاروائیاں ہورہی ہیں اور حکومت پر روایات کا اسلام پھیلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جب ایسا ہو جائے گا قران کا اسلام ، روایتوں میں کھو جائے گا۔ تو ۔۔۔۔ تمہارا نام تک نا ہوگا داستانوں میں ۔

دل طورِ سینا و فاراں دو نیم
تجلی کا پھر منتظز ہے کلیم

تمدن، تصوف، شریعت، کلام
بتان عجم کے پجاری تمام

حقیقت خرافات میں کھو گئی
یہ امت روایات میں کھو گئی
 
ساجد

محفلین
اور امریکہ اسلام کی خدمت کرنے آ گیا عراق میں۔ پاکستان مین طالبان کے ہاتھوں اسلام کی خدمت کروا رہا ہے امریکہ اور اب ایران میں اسرائیل کو اسلام کی خدمت کے لئے ہلا شیری دے رہا ہے۔ابھی چند روز قبل ہی سوڈان میں اسرائیل کے ہاتھوں اسلامی خدمت پر جو مجرمانہ خاموشی اختیار کی سارے دنیا کے ماموں نے وہ ایک عظیم مثال ہے خدمت گزاری کی۔
بہت زبردست لگے رہو منا بھائی۔:)
 
Top