مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

ذوالقرنین

لائبریرین
یہ بھی بتادیجئے کہ یہ اصول نمبر ایک اور دو،کدھر سے نکالے ہیں آپ نے؟
اور یہ بھی بتادیجئے کہ یہ دینی اور دنیاوی امور کیا ہوتے ہیں، ہم تو آج تک یہی سمجھتے رہے کہ دینِ اسلام زندگی کے ہر پہلو پر محیط ہے اور اس میں زندگی کے ہر ہر گوشے اور ہر پہلو کیلئے رہنمائی ہے اور یہ کہ قبل از اسلام جن جن باتوں کو لوگ دنیاوی سمجھتے تھے ، انکو بھی اسلام نے دین کا اور تقرب الٰہی کا ذریعہ بنادیا ، چنانچہ کھانا پینا، سونا، جاگنا، کام کرنا، شادی کرنا ور ان سے متعلقہ تمام امور جن کو دینی زندگی کے منافی سمجھا جاتا تھا ان کو بھی اسلام نے عبادت میں شمار کیا، تو یہ دینی اور دنیاوی کاموں کی تفریق آپ نے کہاں سے نکالی؟۔۔۔ ہر دینی کام بھی دنیاوی ہوسکتا ہے اور ہر دنیاوی کام بھی دینی ہوسکتا ہےت اگر سمت درست ہو، یہ حضرتِ ملا کا اعجاز ہے کہ ہ دین اور وہ دنیا، جو ہم کہیں وہ دین اور جو ہم نہ کہیں وہ دنیا۔۔۔
واللہ اعلم بالصواب

جناب! کیا آپ مارک زدہ ریمارکس کی وضاحت کرنا پسند کریں گے۔
اور آپ کو (بلکہ سب کو) ملاؤں سے اتنا چڑ کیوں ہے؟؟؟
آپ کے نزدیک کسی عالم کی کیا تعریف ہو سکتی ہے؟
کیا آپ کسی مسجد میں نماز پڑھانے والے پیش امام کو بھی عالم سمجھتے ہیں؟
 

ذوالقرنین

لائبریرین
تعصب سے بھرے لوگوں کے تبصرے ہیں
اسلام سعودی عرب میں ہی ہے۔ انشاللہ رہے گا
دجال نہ مکہ میں داخل ہوسکے گا نہ مدینہ میں
اپنے حسد میں جل مرے مردود
اسلام کسی سرحد کا محتاج نہیں۔ اور نہ ہمیں ان مقدس مقامات کے لیے ڈرنے کی ضرورت ہے جن کی حفاظت کا ذمہ اللہ پاک نے خود اٹھایا ہے۔
 
اسلام کسی سرحد کا محتاج نہیں۔ اور نہ ہمیں ان مقدس مقامات کے لیے ڈرنے کی ضرورت ہے جن کی حفاظت کا ذمہ اللہ پاک نے خود اٹھایا ہے۔
اللہ نے اس سرزمیں کو شرک سے پاک کردیا ہے
مقدس ہے یہ سرزمیں۔
حاسدوں کو اسی بات کی جلن ہے
 

عسکری

معطل
جناب! کیا آپ مارک زدہ ریمارکس کی وضاحت کرنا پسند کریں گے۔
اور آپ کو (بلکہ سب کو) ملاؤں سے اتنا چڑ کیوں ہے؟؟؟
آپ کے نزدیک کسی عالم کی کیا تعریف ہو سکتی ہے؟
کیا آپ کسی مسجد میں نماز پڑھانے والے پیش امام کو بھی عالم سمجھتے ہیں؟
مجھے تو ایک 2005 کی بات یاد ہے ہمارا ایک دوست مذاق میں کہتا تھا مولوی ایک نہیں رہنے دینا دنیا میں :laugh: کاش اس پر عمل کر دیتا
 

حسان خان

لائبریرین
اڈے ختم ہو چکے ہیں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں آخری ٹریننگ پروگرام جو یو ایس نیوی کا تھا وہ ڈیڑھ سال پہلے بند ہوا ہے میں عینی شاھد ہوں اس کا ۔

اب بند ہو گئے ہوں گے، پر اتنے عرصے تک یہ اڈے 'شرک سے پاک مقدس سرزمین' پر کیا کرتے رہے؟ سعودیہ کے وکیلوں سے میرا سوال ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
جاو جاکر دیکھو ناٹو کے اتحادی اسرائیل کے دوست ترکیوں کے کرتوت

بھائی جب بات سعودیوں کی ہو رہی ہوتی ہے تو آپ دوسروں کے عیب کیوں گنوانے لگتے ہیں؟ ترکوں کی زمین 'مقدس' نہیں ہے، پر سعودیہ کی زمین بقول آپ کے مقدس اور شرک سے پاک ہے۔ لہذا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر وہاں امریکی اڈے کیا کرتے رہے؟
 

حسان خان

لائبریرین
اگر اتنی ہی شرک اور بدعات سے پاک سرزمین ہے تو پورے عہدِ خلافت میں وہاں مزارات کیا کرتے رہے؟ کیا اس وقت وہ سرزمین شرک کی سرزمین بن گئی تھی؟ کیا سعودیوں کے ٹپکنے سے پہلے مکے اور مدینے میں یہ 'شرک اور بدعت' نہیں ہوتی تھی؟
 
جناب! کیا آپ مارک زدہ ریمارکس کی وضاحت کرنا پسند کریں گے۔
جی ضرور ، اگر آپ یہ بتانے کی زحمت کریں کہ آپ کو اس ریمارک میں کیا بات غلط لگی۔
اور آپ کو (بلکہ سب کو) ملاؤں سے اتنا چڑ کیوں ہے؟؟؟
میں سب کی بات نہیں کرسکتا ہاں اپنی حد تک ضرور کہوںگا کہ ہاں مجھے کچھ چڑ سی ہوگئی ہے۔ زندگی کے 43 سال گذارنے کے بعد اور مختلف قسم کے ملّاؤں کا طرزِ عمل اور Attitude دیکھنے کے بعد مجھے یہ چڑ کچھ ایسی غلط بھی نہیں لگتی۔ خیر میں کس شمار و قطار میں ہوں، اگر آپ اقبال، سلطان باھو، بابا بلھے شاہ، وارث شاہ، اور دیگر صوفیاء کا مطالعہ کریں تو حضرتِ ملّا کے بارے میں انہوں نے بھی کافی قیمتی ارشادات بیان فرمائے ہیں۔۔۔واضح ہوکہ میں جب بھی لفظ ملّا استعمال کرتا ہوں، تو اس سے عالمِ دین قطعاّ مراد نہ لیا جائے کیونکہ عالمِ دین ایک قابلِ احترام ہستی ہوتی ہے۔ اور ملّا چیزے دیگر است۔ کبھی یہ لفظ عالمِ دین کیلئے بھی استعمال ہوا کرتا تھا لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس کا انطباق ایک مخصوص کردار اور رویئ کے حامل افراد پر کیا جانے لگا۔ چنانچہ میں بھی اس لفظ کو اسی sense میں استعمال کرتا ہوں۔
آپ کے نزدیک کسی عالم کی کیا تعریف ہو سکتی ہے؟
میں سمجھتا ہوں کہ علم ایک نور ہے، اور عالم وہ ہستی ہوتی ہے جو اللہ کے دئے ہوئے اس نور کی روشنی میں ایک خاص بصیرت کا حامل ہوتا ہے۔ مختصر یہ کہ ہر وہ شخص جس کے پاس کچھ معلومات ہوں، عالم نہیں کہلاتا۔۔عالم وہ ہے جس کے پاس علم ہو اور اللہ اور اسکے رسول کی رضا کا ادراک رکھتا ہو۔۔ علم معلومات کا نام نہیں ہے
کیا آپ کسی مسجد میں نماز پڑھانے والے پیش امام کو بھی عالم سمجھتے ہیں؟
ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر پیش امام عالم ہو اور یہ بھی ضروری نہں کہ ہر پیش امام روایتی ملّا ہو۔ :)
 

یوسف-2

محفلین
اسلام پر عربوں کی اجارہ داری کب سے ہو گئی؟

ویسے پاکستان میں اسلام ایرانیوں، ترکوں اور افغانوں نے پھیلایا ہے۔
اور ایرانیوں، ترکوں اور افغانوں کے پاس اسلام کہاں سے آیا۔ کیا اللہ تعالیٰ نے ان پر اسلام براہ راست نازل کیا :eek: یا انہوں نے بھی عربوں ہی سے اسلام سیکھا؟؟؟
 

بنتِ سلیم

محفلین
السلام و علیکم! سب سے پہلے تو میں ان حضرات سے معذرت چاہتی ہوں جنہیں میری بات سے کسی قسم کی تکلیف پہنچی۔ بخدا میرا مقصد نہ کسی کی دل آزاری تھا نہ کسی کے عقیدے پر تنقید کرنا۔ میری بات کا جو مطلب دانستہ یا غیر دانستہ طور پر سمجھا گیا ایسی تو میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔ بات تو مقبروں کو ڈھانے کی ہو رہی تھی میں نے اسی پس منظر میں اپنی رائے دی۔ جہاں تک آپ ﷺ کے روضۂ مبارک کا تعلق ہے تو اس سے میری مذہبی وابستگی اور عقیدت اور احترام بھی ایسا ہی ہے جیسے ایک مسلمان کا ہونا چاہیے۔آخری بات اختلافِ رائے سب کا حق ہےاور یہاں سب اپنا حق استعمال کرتے ہیں۔
 
Top