مزارِ حضرت خواجہ اویس قرنی ؒ کی زیارت

شمشاد

لائبریرین
تعبیر یہ کتبہ انگریزی میں نہیں تُرکی زبان میں لکھا ہے اور اس کا مطلب ہے "مسجد اویس قرنی رحمۃ اللہ" اور یہ تُرکی میں ہے۔

نیٹ پر ڈھونڈیں تو کوئی ان کی قبر یمن میں بتاتا ہے اور کوئی شام میں۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کی اصل قبر کہاں ہے۔
 

عثمان

محفلین
تعبیر یہ کتبہ انگریزی میں نہیں تُرکی زبان میں لکھا ہے اور اس کا مطلب ہے "مسجد اویس قرنی رحمۃ اللہ" اور یہ تُرکی میں ہے۔

نیٹ پر ڈھونڈیں تو کوئی ان کی قبر یمن میں بتاتا ہے اور کوئی شام میں۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کی اصل قبر کہاں ہے۔
پیدائش یمن کی ، اور شہادت شام میں ہوئی۔ مزار بھی انہی میں سے کسی مقام پر ہونا چاہیے۔ :)
لیکن ترکی ؟؟ :confused:
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی اور عثمان میری الجھن کو شک کو ختم کرنے کے لیے :)
جزاک اللہ خیراً

لیں جی تعریف نا کر کے آج سے میں بھی چھوٹے غالب کی ناپسندیدہ ممبران کی لسٹ میں شامل ہو گئی :ROFLMAO:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چھوٹے غالب جی کچھ تفصیل تو بتائیں کہ یہ مزار کہاں واقع ہے ؟مجھے جو چیز یہاں شک میں ڈال رہی ہے وہ یہ ہے کہ مزار کا کتبہ عربی کے بجائے انگلش میں کیوں ہے؟
سوری کہ میں یہ بات اس لیے کہ رہی ہوں کہ
نیٹ پر ہر بات سچی نہیں ہوتی بنانے والوں نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی روضہ مبارک کی تصاویر بنا ڈالی تھیں جو کہ فیک تھیں ۔میں کوئی اعتراض نہیں کر رہی اور نا ہی بحث برائے بحث بس ایک شکاور الجھن ہے جسے مٹانا چاہ رہی ہوں بس
سوری میں نے آپ کے تبصرے اور سوالات اب پڑھے ہیں
دراصل مجھے اطلاع ناموں میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اس لیے پتا نہیں چلا تھا
مناسب ہو تو ٹیگ کر دیا کریں
خیر
جواب حاضر ہے
یہ مزار یمن میں واقع ہے
اور یہ نیٹ سے ڈھونڈی گئی تصویریں نہیں
فیک تصاویر تو ذرا غور سے دیکھنے پر معلوم ہو جاتی ہیں

تفصیلی جواب اگلے تبصرے پر ملاحظہ فرمائیں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ سلطنت عثانیہ کی مہربانی ہے کہ اس نے صحابہ کرام ، تابعین کرام اور اولیائے کرام کے مزارات کی مستند حوالوں سے تحقیق کرکے نہ صرف نشاندہی کی بلکہ وہاں مزارات بھی تعمیر کروائے
اور سعودی حکومت کے تو کیا کہنے جنہوں نے ابوا کے مقام حضرت رسول اللہ ٖﷺ کی والدہ ماجدہ کی قبر مبارک پر بھی بلڈوزر چلوا دئیے تھے
یہ مزار جیسا کہ بتایا یمن میں واقع ہے
مستند مورخ بتاتے ہیں کہ حضرت اویس قرنی ؒ نے مدینہ منورہ جانے کے علاوہ کبھی یمن سے قدم باہر نہیں نکالا
اور جتنے بھی قصے ہیں وغیرہ وغیرہ سب افسانہ طرازی اور من گھڑت کہانیاں ہیں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شیخ سعدیٌ کا سفر سومناتھ گلستان سعدی سے ملاحظہ کیا جاسکتاہے
جس میں انہوں نے تحقیق کی غرض سے سومناتھ کا سفر کیا اور بت کا احوال اور راز جاننے کیلئے ہندو پنڈت کا روپ بھی دھارنے کا تفصیلی ذکر کیا ہے
بس یہی سمجھ لیجئے چھوٹا غالبؔ کا معاملہ بھی

یہ مزار یمن کے انتہائی مضافاتی علاقے میں ہے
اس مزار تک کوئی پکی سڑک بھی نہیں جاتی
اور معلوم ہوتا ہے کہ دو بار تعمیر ہو چکا ہے
مگر جدید تعمیر میں اصل قبروں کو نہیں چھیڑا گیا
یہ کتبہ اور چار دیواری بھی بعد کی تعمیر شدہ لگتی ہے
البتہ قبروں کو دیکھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے ، کہ یہ قدیم ترین ہیں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اب بھی اگر یقین نہیں آیا تو میرے فیس بک اکاؤنٹ
نام:۔ چھوٹا غالب
یوزر نیم:۔ بخاری 9211
اس سفر کی مکمل تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں

اور کوئی گائیڈ میسر نہ ہونے کی وجہ سے میں اونٹ کے مجسمے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی تھیں اس لیےکچھ نہیں کہہ سکتا
کیونکہ تکا لگانے کی میری عادت نہیں
لیکن یہ بات تو پکی ہے کہ اس اونٹ کے مجسمے کے بارے میں حضرت اویس قرنیٌ نے کوئی وصیت نہیں کی ہوگی
اب یہ تو یہاں رکھنے والوں کو پتا کہ اس نے یہاں کس وجہ سے رکھ دیا پتھر کا اونٹ

مزار کی ظاہری حالت دیکھنے پر پتہ چلتا تھا کہ جیسے یہاں کا کوئی قدم نہیں رکھتا
احاطے میں قد آدم گھاس اگی ہوئی تھی

لائٹ کی آنکھ مچولی کی وجہ سے پہلے کا لکھا ضائع گیا، اس لیے اب مختصر پر اکتفا کر رہا ہوں
کہ "ایمان والوں کیلئے اتنا کافی ہے"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لیں جی تعریف نا کر کے آج سے میں بھی چھوٹے غالب کی ناپسندیدہ ممبران کی لسٹ میں شامل ہو گئی :ROFLMAO:

بد اچھا۔۔۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔۔۔۔ بے چارا بدنام برا:-(


واہ کیا انصاف ہے:applause:
ملزم کے عدالت میں پیش ہونے سے پہلے بے چارے پر فردِ جرم عائد بھی کر دی گئی
اور فیصلہ بھی سنا دیا گیا

غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا ، کچھ ہم سے سنا ہوتا

آپ کی اطلاع کیلئے صرف اتنا عرض کر دوں کہ مجھے سب سے زیادہ نیگٹو ریٹ کرنے کا اعزاز جناب یوسف ثانی کے قبضہ میں ہے
مگر یہ بات ہم دونوں کے علاوہ اللہ بھی جانتا ہے کہ وہ میرے پسندیدہ ترین 4 محفلین میں ایک ہیں:angel:

پسند کرنا نہ تو آپ پر واجب ہے نہ فرض:giggle:
اور نہ ہی میری پوسٹس پسند کرنے سے گناہ یا ثواب کاا ندیشہ ہے:battingeyelashes:
اور نہ ہی میرا دماغ خراب ہے:roll:
میں سر پھرا ضرور ہوں مگر خردماغ، یا بد دماغ نہیں:notlistening:

اور آپ کی اطلاع کیلئے مزید عرض ہے
کہ میں حلف اٹھا کر کہہ سکتا ہوں کہ نہ تو بڑے غالبؔ کا کوئی ذاتی دشمن تھا، نہ ہی چھوٹے غالب کی کہیں دشمنی ہے
یقین کرنا نہ کرنا سب کا پرسنل معاملہ ہے مگر میں گواہی کیلئے صرف اللہ کا ہی نام لے سکتا ہوں
اگر کوئی اللہ پر یقین رکھتا ہے تو کم از کم چھوٹے کی بات کا بھی یقین کرے

یقین مانیے اب تو میں وضاحتیں کر کر کے تنگ آ چکا ہوں
جس کا جیسا گمان ہو، وہ آزاد ہے میرے بارے میں چاہے جیسی مرضی سوچ رکھے
لیکن اتنی درخواست تو کر سکتا ہوں کہ براہ کرم اگر اچھا گمان نہیں کر سکتے تو کم از کم برا گمان بھی تو نہ کریں

یہ بات میں آپ کو ذاتی مکالمے میں بھی کہہ سکتا تھا ، لیکن اس کا عذر یہ ہے کہ میں خواتین محفلین سے مکالمات سے حتی الامکان گریز کرتا ہوں

اپنی صفائی پیش کرنا میرا حق تھا، اسے کچھ اور نہ سمجھا جائے:sad3:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لیں جی تعریف نا کر کے آج سے میں بھی چھوٹے غالب کی ناپسندیدہ ممبران کی لسٹ میں شامل ہو گئی :ROFLMAO:

مجھے معلوم ہے کہ میں تعریف کے قابل نہیں:brokenheart:
اس لیے میں ان باتوں پر منہ نہیں بناتا اور نہ ہی انا کا مسئلہ
مجھے پڑھنے اور پسند کرنے کی توفیق اللہ نے چند گنے چنے مجاہدوں کو دی ہے:laugh:
:)

انہی باتوں سے تنگ آ کر میں نے نہ صرف لکھنا چھوڑ دیا ہے، بلکہ کہیں بھی کسی بھی تھریڈ پر بولنے سے بھی توبہ کر لی ہے

بقول غالب

اب میں ہوں فسردگی کی آرزو غالب کہ دل
دیکھ کر طرز تپاک اہل دنیا ، جل گیا
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لیں جی تعریف نا کر کے آج سے میں بھی چھوٹے غالب کی ناپسندیدہ ممبران کی لسٹ میں شامل ہو گئی :ROFLMAO:
ایک دلچسپ امر اس ضمن میں یہ بھی ہے
کہ
یہاں اگر کسی خاتون محفلین نے چاہے سور یا کتے کی تصاویر بھی لگائی ہوتیں
تو اللہ گواہ ہے میلہ لگا ہونا تھا اس پوسٹ پر
پسندیدگیوں کا تو شمار ہی کیا
ماشاءاللہ ایسے ایسے پر مغز تبصرے پڑھنے کو ملتے کہ بس

میں نے تو پھر بقول شخصے چند کفریہ اور شرکیہ قسم کی تصاویر لگا دیں:grin:
میں بھلا کہاں لائق تعریف کے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
وکی پیڈیا پر لکھنے والے کو کاش کوئی یہ تو پوچھے
کہ
کہاں یمن اور کہاں کوفہ
اور اگر فرض کر لیا جائے کہ جنگ صفین میں شہادت ہوئی تو بھلا وہ کونسا شام میں لڑی گئی؟
کیا جسد مبارک کو میدانَ جنگ سے شام لایا گیا دفنانے کیلئے؟
جب کہ اس وقت شام حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زیر اقتدار تھا
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حمایت میں لڑنے والے کا جسد خاکی مخالف فوج کے علاقے میں دفن کیلئے لے جایا گیا؟

حد ہوتی ہے،احمق پن کی بھی کوئی
 

Rehmat_Bangash

محفلین
بہت شکریہ، شیئر کرنےکا۔ اگر سیدنا اویس قرنی کے متعلق مزید معلومات نیٹ پر کہیں اردو زبان میں موجود ہوں تو برائے مہربانی میری رہنمائی فرمادیجیے گا۔شکریہ
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت شکریہ، شیئر کرنےکا۔ اگر سیدنا اویس قرنی کے متعلق مزید معلومات نیٹ پر کہیں اردو زبان میں موجود ہوں تو برائے مہربانی میری رہنمائی فرمادیجیے گا۔شکریہ
جی نیٹ کا تو پتہ نہیں:)
البتہ
چھوٹا غالب حاضر ہے:notworthy:
اور اتفاق سے فدوی کا نام بھی اویس قرنی ہے:laugh:
 
مجھے معلوم ہے کہ میں تعریف کے قابل نہیں:brokenheart:
اس لیے میں ان باتوں پر منہ نہیں بناتا اور نہ ہی انا کا مسئلہ
مجھے پڑھنے اور پسند کرنے کی توفیق اللہ نے چند گنے چنے مجاہدوں کو دی ہے:laugh:
:)

انہی باتوں سے تنگ آ کر میں نے نہ صرف لکھنا چھوڑ دیا ہے، بلکہ کہیں بھی کسی بھی تھریڈ پر بولنے سے بھی توبہ کر لی ہے

بقول غالب

اب میں ہوں فسردگی کی آرزو غالب کہ دل
دیکھ کر طرز تپاک اہل دنیا ، جل گیا
جی اپنے تھریڈ پر تو آپ خوب بول لیے ہیں۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
قبر پر جو کتبہ لگا ہوا ہے وہ ترکی زبان میں ہے اور وہ بھی اس زبان میں جو اتاترک کے دور میں شروع ہوئی۔ اس کے متعلق کیا کہیں گے؟
یمن والے ایسا کیوں کرنے لگے؟
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
قبر پر جو کتبہ لگا ہوا ہے وہ ترکی زبان میں ہے اور وہ بھی اس زبان میں جو اتاترک کے دور میں شروع ہوئی۔ اس کے متعلق کیا کہیں گے؟
یمن والے ایسا کیوں کرنے لگے؟
سلطنت عثمانیہ کا زوال ہی کمال اتاترک کی ابتدا تھی
اور اس بات کی وضاحت میں پہلے کر چکا ہوں
کہ جزیرہ عرب میں واقع تمام مقدس مقامات کی تحقیق اور نشاندہی کا سہرا ترکوں کے سر ہے
 
Top