مزارِ حضرت خواجہ اویس قرنی ؒ کی زیارت

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
السلام علیکم زائرین!!

چھوٹا غالب لایا ہمیشہ کی طرح کچھ خاص، کچھ نیا

اس بار چھوٹا آپ کو لے جانے والا ہے حضرت اویس قرنیؒ کے مزار پر
غالبؔ ایکسپریس روانگی کیلئے تیار ہے
سفر کا کرایہ دعاؤں کی صورت میں وصول کیا جائے گا
سیٹ بیلٹس باندھ لیں اور اس سعادت سے بہرہ مند ہوں

نیرنگ خیال ۔ احمد علی ۔ فرحت کیانی ۔ برگ حنا ۔ قرۃالعین اعوان ۔ الف نظامی
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مزار کا بیرونی منظر
227382_10150171282417151_728292150_6796300_630814_n.jpg
 

تعبیر

محفلین
چھوٹے غالب جی کچھ تفصیل تو بتائیں کہ یہ مزار کہاں واقع ہے ؟مجھے جو چیز یہاں شک میں ڈال رہی ہے وہ یہ ہے کہ مزار کا کتبہ عربی کے بجائے انگلش میں کیوں ہے؟
سوری کہ میں یہ بات اس لیے کہ رہی ہوں کہ
نیٹ پر ہر بات سچی نہیں ہوتی بنانے والوں نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی روضہ مبارک کی تصاویر بنا ڈالی تھیں جو کہ فیک تھیں ۔میں کوئی اعتراض نہیں کر رہی اور نا ہی بحث برائے بحث بس ایک شکاور الجھن ہے جسے مٹانا چاہ رہی ہوں بس
 

عثمان

محفلین
چھوٹے غالب جی کچھ تفصیل تو بتائیں کہ یہ مزار کہاں واقع ہے ؟مجھے جو چیز یہاں شک میں ڈال رہی ہے وہ یہ ہے کہ مزار کا کتبہ عربی کے بجائے انگلش میں کیوں ہے؟
سوری کہ میں یہ بات اس لیے کہ رہی ہوں کہ
نیٹ پر ہر بات سچی نہیں ہوتی بنانے والوں نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی روضہ مبارک کی تصاویر بھی بنا ڈالی تھیں جو کہ فیک تھیں ۔میں کوئی اعتراض نہیں کر رہی اور نا ہی بحث برائے بحث بس ایک شک ہے دل میں جسے مٹانا چاہ رہی ہوں بس

انگریزی نہیں ، بلکہ ترکی زبان ہے۔ اور یہ "مزار" بھی غالباً ترکی ہی میں ہے۔ :)
علاوہ ازیں مزید مزارات شام میں بھی واقع ہیں۔
اصل نقل کی بحث جانے دیں۔ ;)
 

تعبیر

محفلین
انگریزی نہیں ، بلکہ ترکی زبان ہے۔ اور یہ "مزار" بھی غالباً ترکی ہی میں ہے۔ :)
علاوہ ازیں مزید مزارات شام میں بھی واقع ہیں۔
اصل نقل کی بحث جانے دیں۔ ;)
ہائیں ترکی ایسے لکھی جاتی ہے ؟ :eek: سچ میں ایک الجھن ہے میرے ذہن میں ان تصاویر کو دیکھ کر بس وہی دور کرنا چاہتی ہوں۔کسی ولی یاصحابی کی مزار پر کسی جاندار کے بھی تصویر نہیں ہو سکتی جبکہ یہاں تو پرا کے پورا اونٹ بنا ہوا ہے
 

عثمان

محفلین
ہائیں ترکی ایسے لکھی جاتی ہے ؟ :eek:
کمال اتاترک کے انقلاب کے بعد سے ترکی ایسے ہی لکھی جاتی ہے۔ :)

سچ میں ایک الجھن ہے میرے ذہن میں ان تصاویر کو دیکھ کر بس وہی دور کرنا چاہتی ہوں۔کسی ولی یاصحابی کی مزار پر کسی جاندار کے بھی تصویر نہیں ہو سکتی جبکہ یہاں تو پرا کے پورا اونٹ بنا ہوا ہے
اونٹ چھوڑیے ، یہاں تو پورا "مزار" بنا ہوا ہے۔ ;)
 
Top