مزارِ حضرت خواجہ اویس قرنی ؒ کی زیارت

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ڈر لاگے رےےےےےےےے
محترم غالب صغیر جی
کچھ پوچھنے کو دل تھا کہ علم میں اضافہ ہو ۔
مگر
ایسے تو حالات نہیں لگتے ۔
محرم بھی مجرم بنا لائن لگا ہوگا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ہے نا
سودا نہیں ، جنوں نہیں ، وحشت نہیں مجھے

اور

چشمِ ما روشن ، دلِ ما شاد

ویسے آپس کی بات ہے
شرمندہ کرنے کے اور بھی تو کئی طریقے ہیں
لازم تھا کہ یہی۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟:cry2:
 
محمد امین

لائبریرین
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

جناب عالی آپ تو غصہ فرما گئے
میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کا مقصد کچھ ثابت کرنا نہیں
صرف طنز فرمانا اور اپنی انا کا پرچم بلند رکھنا ہے
اور آپ کی بات کرنے کا سلیقہ مجھے تو نظر آ رہا ہے لیکن کسی اور کو یقینا نہیں آیا ہوگا، کیونکہ آپ کافی"برگزیدہ" محفلین جو ٹھہرے
غلطیاں اور چولیں تو ہم جیسے چھوٹوں سے سرزد ہوتی ہیں

آپ کو نہ تو تاریخ سے علاقہ ہے نہ جعرافیہ سے
اور اس پہ حد یہ کہ
آپ کا روحانیت اور تذکرہ نگاری سے بھی کوئی لگاؤ یا تعلق نظر نہیں آ رہا
اور مزید حد یہ کہ
نہ تو آپ نے یہ "یمیایا" ہوا مزار دیکھا ہے اور نہ ہی "ترکیایا ہوا علامتی مزار"

اور میرے اٹھائے گئے تمام سوالوں کا بھی آپ نے جواب دینا مناسب خیال نہیں کیا

آپ اسے جھٹلا رہے ہیں
جو سلسلہ اویسیہ قادریہ سے ہے، روحانیت کا طالب علم ہے
اور جو حاضری سے شرف یاب ہو کر اپنے ساتھ 100 سے بھی زیادہ تصاویر لایا ہے

اور میں "محبتوں کے امین" مقالے کا بھی حوالہ دے چکا ہوں
مگر
آپ نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا

اور اب تمام اردو محفل میرے پیچھے پڑ جائے گی
کیونکہ میں بہت ہی منہ پھٹ اور زبان دراز ہوں نا

علامہ فیض احمد اویسی رحمہ اللہ سے مرید ہو؟
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میں نے تو صرف آپ کے الفاظ دہرائے ہیں۔ :)
اب آپ کسے کیا سمجھتے ہیں ، اس معاملے میں آپ کے الفاظ کا اعتبار بھی نہ کروں ؟ :):)
اتنی سند تو قبول ہے۔ ;)
میں نے بھی تو آپ سے پوچھا تھا
ویسے
اعتبار کرنے کا خیال بھی خوب وقت آیا

بقول غالب

مند گئیں آنکھیں کھولتے ہی کھولتے ہے ہے
خوب وقت آئے تم عاشق بیمار کے پاس
 
محمد امین

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اگر اس قبر کو کوئی حضرت اویس قرنی یا رادھا کرشن کی قبر بھی قرار دیتا ہے تو اس سے نہ ہی اسلام پر نہ ہی ایمان پر کوئی فرق آتا ہے تو لڑائی کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

عزیز دوستو۔۔۔اس بحث کو تنقید سے مبرا رکھیں۔ تحقیق کا مادہ تو ہو۔۔۔ میں صبح حضرت اویس قرنی کے مزار کی معتد بہ مبینہ وڈیوز یوٹیوب سے یہاں پوسٹ کرنا چاہ رہا تھا مگر میرا دفتر کا کمپیوٹر خراب تھا۔۔۔ابھی یہ کام کرتا ہوں میں۔
 
نایاب

لائبریرین
سودا نہیں ، جنوں نہیں ، وحشت نہیں مجھے
]
جو سلسلہ اویسیہ قادریہ سے ہے، روحانیت کا طالب علم ہے
اور جو حاضری سے شرف یاب ہو کر اپنے ساتھ 100 سے بھی زیادہ تصاویر لایا ہے
میرے محترم بھائی
یہ سلسلہ اویسیہ کون سا سلسلہ ہے ۔ اس کی ابتدا کہاں سے ہے ۔ ؟
اویسیہ کے لفظی معنی کیا ہیں ۔ ؟
اور اک سالک جسے یہ ادراک ہوتا ہے کہ وہ سلسلہ اویسیہ میں شامل ہے ۔
تو یہ ادراک اس پر کیا اثر چھوڑتا ہے ؟
سنجیدہ بات ہے اگر مزاح کا ارادہ ہو ۔ تو جواب دینا ممنوع ہے آپ پر ۔۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
احقر بھی سلسلہ اویسیہ قادریہ سے نسبت رکھتا ہے۔۔۔
سلامت ، سلامت ، سلامت:thumbsup:

میرا احوال کچھ عجب سا لگے گا آپ کو

خاندانی طور پر سلسلہ اویسیہ قادریہ سے تعلق ہے
روحانی طور پر سراسر قادری ہوں
شیخ سعدیٌ سلسلہ سہروردیہ سے تھے، ان سے بھی عقیدت رکھتا ہوں
مرزا غالبؔ چشتی تھے، استاد کی نسبت سے میں اس سلسلے کا بھی نیاز مند ٹھہرا

اور

سب سے بڑی سچائی تو یہ ہے
کہ میں ہر صاحبِ کمال کا معتقد ہوں:notworthy:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
]

میرے محترم بھائی
یہ سلسلہ اویسیہ کون سا سلسلہ ہے ۔ اس کی ابتدا کہاں سے ہے ۔ ؟
اویسیہ کے لفظی معنی کیا ہیں ۔ ؟
اور اک سالک جسے یہ ادراک ہوتا ہے کہ وہ سلسلہ اویسیہ میں شامل ہے ۔
تو یہ ادراک اس پر کیا اثر چھوڑتا ہے ؟
سنجیدہ بات ہے اگر مزاح کا ارادہ ہو ۔ تو جواب دینا ممنوع ہے آپ پر ۔۔
آپ تو امتحان لینے پر تل گئے ہیں وڈے پا ، جی:)
اویس کے لفظی معنی "روحانی فیض یافتہ" ہیں (اور الحمد اللہ میرا نام مجھ پر پوری طرح سے اثر انداز ہے)
باقی کی بات کا میں سوچ سمجھ کر جواب دینا چاہوں گا
کیونکہ کچھ فرضی قصے کہانیاں اور عجیب سی خرافات بھی "شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار" قسم کے لوگوں نے منسوب کر رکھی ہیں
 
جب کسی سالک کو کسی شیخ سے بغیر ظاہری ملاقات کے فیضِ تربیت حاصل ہو تو اسے اویسی نسبت کا حامل کہا جاتا ہے۔۔۔ اور یہ سلسلہ ٹائم اور سپیس ک سے ماوراء ہوتا ہےجس طرح حضرت اویس قرنی کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلّم سے باطنی فیض حاصل ہوا، چنانچہ یہ نسبت اویسی کہلائی۔ اور بھی مثالیں ہیں۔ مثلاّ سلسلہ نقشبندیہ میں اسکی کئی مثالیں ہیں ۔حضرت ابوالحسن خرقانی کے مرشد حضرت بایزید بسطامی تھے جو انکی پیدائش سے کئی سال قبل وفات پاچکے تھے، لیکن روحانی طور پر انہیں ان سے فیض حاصل ہوا۔ قدرت اللہ شہاب صاحب کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ تھا۔
واللہ اعلم:)
 
نایاب

لائبریرین
آپ تو امتحان لینے پر تل گئے ہیں وڈے پا ، جی:)
اویس کے لفظی معنی "روحانی فیض یافتہ" ہیں (اور الحمد اللہ میرا نام مجھ پر پوری طرح سے اثر انداز ہے)
میرے محترم جب کوئی دعوی کرتا ہے تو مجھ جیسے جاہل امتحان لینے پر تل ہی جاتے ہیں ۔
اور نیتوں کا حال تو وہ سچا علیم الخبیر ہی جانتا ہے ۔
" روحانی فیض یافتہ " جناب حضرت اویس قرنی جو کہ اس سلسلے کی بنیاد کہلاتے ہیں ۔
وہ کس سے اور کیسے فیض یاب ہوئے ۔
اور کیا اس سلسلے کی بنیاد انہوں نے رکھی ۔ ؟
آپ نے اپنے آپ پر اپنے نام کے مکمل اثر انداز ہونے کو عیاں کیا ۔
تو آپ سے " محفل حضوری " بارے پوچھنا کچھ عجب نہیں ٹھہرے گا ۔
 
نایاب

لائبریرین
جب کسی سالک کو کسی شیخ سے بغیر ظاہری ملاقات کے فیضِ تربیت حاصل ہو تو اسے اویسی نسبت کا حامل کہا جاتا ہے۔۔۔ اور یہ سلسلہ ٹائم اور سپیس ک سے ماوراء ہوتا ہےجس طرح حضرت اویس قرنی کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلّم سے باطنی فیض حاصل ہوا، چنانچہ یہ نسبت اویسی کہلائی۔ اور بھی مثالیں ہیں۔ مثلاّ سلسلہ نقشبندیہ میں اسکی کئی مثالیں ہیں ۔حضرت ابوالحسن خرقانی کے مرشد حضرت بایزید بسطامی تھے جو انکی پیدائش سے کئی سال قبل وفات پاچکے تھے، لیکن روحانی طور پر انہیں ان سے فیض حاصل ہوا۔ قدرت اللہ شہاب صاحب کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ تھا۔
واللہ اعلم:)
میرے محترم بھائی
آپ نے " سالک " اور " شیخ " کے درمیان ملاقات باطنی سے روح کے سیراب ہونے کو اویسیت کی نسبت ٹھہرایا ۔
کیا جناب ابراہیم علیہ الصلوات و السلام اور جناب نبی پاک علیہ الصلات و السلام اس نسبت اویسی کے حامل نہ تھے ۔ ؟
کیا آپ ہر دو عظیم ہستیاں " سلوک کی راہ پر چلتے سالک پر عائد فرائض کو نبھاتے
سلوک کی منزل تک پہنچتے سالکوں کے لیئے روشن مینارہ نور نہ ٹھہریں ؟
یہ دو عظیم ہستیاں جس " شیخ کامل کے باطنی فیض " سے فیضیاب ہوئیں ۔ وہی " شیخ کامل " اور " اویسیت " کا منبع ہے ۔
 
آپکی بات ازروئے حقیقت بالکل درست ہے۔۔اصل اور منبع کے اعتبار سے تو وہی ذات ہے جو مسبب الاسباب۔۔لیکن جب ہم اسکی بیشمار شانوں کو اور اس ایک جڑ کی بیشمار شاخوں اور گل بوٹوں کو دیکھتے ہیں تو ہر ایک کو مختلف نام سے پکارتے ہیں۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
آپکی بات ازروئے حقیقت بالکل درست ہے۔۔اصل اور منبع کے اعتبار سے تو وہی ذات ہے جو مسبب الاسباب۔۔لیکن جب ہم اسکی بیشمار شانوں کو اور اس ایک جڑ کی بیشمار شاخوں اور گل بوٹوں کو دیکھتے ہیں تو ہر ایک کو مختلف نام سے پکارتے ہیں۔۔۔
میرے محترم بھائی
آپ سے اس موضوع پر ان شاءاللہ تفصیلی تحریری گفتگو ہو گی ۔ اگر آپ نے مناسب سمجھا تو ۔۔۔
ابھی آپ کے جواب سے ابھرے سوال کو اس وقت تک کے لیئے اٹھا رکھا ہے ۔

اوبجیکشن یور آنر:brokenheart:
اب اگر یہ لفظ آپ نے اپنے لیے استعمال کیا تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :angry:
میرے محترم بھائی
کریلا لاکھ اپنے آپ کو گلاب کہے ۔۔ گلاب تونہیں ہو سکتا نا ۔
اگر خود کو جاہل نہ سمجھوں گا تو عالم سمجھتے سوال کی راہ بند ہوگی ۔
سوال کی راہ بند ہوگی تو علم کیسے پاؤں گا ۔؟
محمود غزنوی صاحب نے سومناتھ فتح کر لیا:applause:
میرا نہیں خیال کہ میرے جوابات کی گنجائش باقی رہ گئی ہے:angel:
تو گویا آپ محترم غزنوی بھائی کے جواب سے کما حقہ متفق ہیں ۔ ؟
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میرے محترم بھائی
کریلا لاکھ اپنے آپ کو گلاب کہے ۔۔ گلاب تونہیں ہو سکتا نا ۔

گلاب کو بھلا کون کھاتا ہے؟
کریلے کی قدروقیمت ہم سے پوچھیے

تو گویا آپ محترم غزنوی بھائی کے جواب سے کما حقہ متفق ہیں ۔ ؟

ایک سو ایک فیصد متفق ہوں
 
فاتح

لائبریرین
ایک دلچسپ امر اس ضمن میں یہ بھی ہے
کہ
یہاں اگر کسی خاتون محفلین نے چاہے سور یا کتے کی تصاویر بھی لگائی ہوتیں
تو اللہ گواہ ہے میلہ لگا ہونا تھا اس پوسٹ پر
پسندیدگیوں کا تو شمار ہی کیا
ماشاءاللہ ایسے ایسے پر مغز تبصرے پڑھنے کو ملتے کہ بس
میں 1000 فیصد متفق ہوں۔۔۔ بلکہ اس سے بھی کہیں بڑھ کر حد تو یہ ہے کہ اگر کسی خاتون محفلین نے آپ کی تصویر بھی لگائی ہوتی تب بھی اس پر میلا لگا ہونا تھا۔ ;)
 
Top