مزاح برائے تاوان

یاز

محفلین
IMG-0037.jpg

آپ سب کے لیے
شکریہ سیما جی
یہ کیا ریسم ریسی کھانی ہے؟
 
باباجی

محفلین
مزاح کی لڑی ہے اور چائے کا ذکر بھی ہوا تو ایک اور واقعہ سنیے ۔۔
میرے پاس ایک دوست آکر رہتے ہیں ہفتے میں تین یا چار دن میرے علاقے میں ان کی صنعتی زمین ہے اس کے معاملات دیکھنے ۔۔ ان کی عادت ہے صبح صبح چائے پینے کی وہ بھی میرے ہاتھ کی یعنی وہی دو کپ چائے ۔۔ ایک دن میں سوکر اٹھا اور واشروم جانے کے لیے کمرے سے باہر نکلا تو ان کی آواز آئی کہ فراز بھائی تہانوں اڈیکن دیا واں ، چا ء پینی اے ۔۔ چلیں جی فارغ ہوکے ہاتھ منہ دھوکے نیند کے خمار میں فریج سے دودھ نکالا سوس پین میں ڈال کر چولہے پہ رکھا اور کچھ دیر میں دیکھا کہ دودھ پھٹ گیا ۔۔ اب میں حیران کہ یار رات کو ابال کر فریج میں رکھا تھا پھر ایسا کیوں ہوا خیر دوست کی گاڑی اسٹارٹ کی اور بازار سے دودھ لاکر چائے بنائی۔۔ پھر کچھ دیر بعد ناشتہ کرتے ہوئے مجھے یاد آیا کہ دہی پڑی ہے وہ بھی استعمال کروں گرمی سے بچاؤ ہوگا ۔۔ جب فریج کھولا تو دہی غائب تھی اور دودھ نیچے والے خانے میں پڑامنہ چڑا رہا تھا ۔۔ یعنی میں نے نیند کے خمار میں دہی کو دودھ سمجھ کر چائے بنانی چاہی تھی ۔۔ اس دن سے اب تک چائے بناؤں تو آ واز آتی ہے کہ پائین ویکھ لینا دہی تے نئی
😒
 
خوب تن دہی سے چائے بنائی آپ نے۔
😁🤣
 
اے خان

محفلین
آج بھائی نے کہا آؤ تمہیں سیر کراتے ہیں، میں نے سوچا شاید کلفٹن یا پارک وغیرہ ہوگا وہ ہمیں لے گئے قبرستان (ہائے وے کے کنارے چوکنڈی قبرستان) - کہا دیکھو کتنی خوبصورتی سے بنائی گئی قبریں ہیں، میں نے کہا ہاں وہ تو ہے لیکن تمہیں کوئی اور جگہ نہیں ملی. زندگی چاہے جتنی بھی مشکل ہو
موت سے بہتر ہے ، بھائی نے کہا آؤ پارک لے چلوں ، میں نے کہا ہاں یہ ہوئی نا بات لیکن راستے میں ٹریفک والوں نے روکا، ہیلمٹ، لائسنس نہ ہونے پر چالان کیا، چالان جمع کروانے تھانے گئے پھر موڈ اچھا نہ رہا تو پارک جانا کینسل ہوا، بھائی نے کہا کہ چالان کے پیسے وصول کر کے گھر جانا ہے، ہم نے پوچھا کیسے ،کہا آؤ ،ہائے وے کے پاس مشترکہ دوست کی رہائش تھی ان سے ملاقات ہوئی کھانا کھایا اور گھر چل دیے
 
گلشن حدید میں رہتے ہیں آپ ؟ ۔۔۔ چوکنڈی وہاں سے نزدیک پڑتا ہے یا پھر قائد آباد سے
 
Top