سید ذیشان

محفلین
ابرار الحق کے خواب میں طاہر شاہ آیا تو وہ ہڑبڑا کر اٹھ گیا۔ دل میں سوچا"کیا سوچ کر سویا تھا اور خواب میں کیا دیکھ رہا ہوں- اس سے لاکھ درجے بہتر تھا کہ احسن اقبال خواب میں آ جاتا- کم از کم کان تو دہشت زدہ نہ ہوتے" پھر اس نے غور کیا تو ہاتھ میں جوتا تھامے ہوئے تھا۔ جوتا اٹھا کر اپنے سر پر دے مارا اور "آئی ٹو آئی" کا ورد کرنے لگا۔۔۔۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
طاہر شاہ نے بڑی کلرِ مسکراہٹ سے اس کو اپنی درگت بناتے دیکھا اور اپنے آفیشل پیج میں لاگ ان ہو کر لوگوں کے کمنٹس دیکھے اور غصہ میں آ کر گالیاں ٹائپ کرنے لگا۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
اچانک اس کو اپنی "جینین کیلاسک لوووو" کا خیال آیا تو اس نے سوچا کہ میں تو میں اس افلاطونی محبت (platonic love) میں بہت آگے نکل چکا ہوں اور اب مجھے لوگوں کی کسی بات کی پرواہ نہیں ہے۔۔ کچھ دیر غور کرنے پر، اور اپنے گانے کی وڈیو ایک ہزارویں مرتبہ دیکھنے پر اس پر انکشاف ہوا کہ "جینین کیلاسک لوووو" کوئی اور نہیں میں خود ہوں اور میں خود سے نرگس ڈانسر کی طرح محبت کرتا ہوں۔۔۔
 
اگر میں چاہوں تو اپنے جلووں سے ان تینوں کیا پوری دنیا کی کایا پلٹ سکتا ہوں ۔اور یہ سوچ کر وہ ایک قد آدم شیشہ کی تلاش میں نکلا
 
سید ذیشان

محفلین
اگر میں چاہوں تو اپنے جلووں سے ان تینوں کیا پوری دنیا کی کایا پلٹ سکتا ہوں ۔اور یہ سوچ کر وہ ایک قد آدم شیشہ کی تلاش میں نکلا

شیشے میں جب اس نے اپنا عکس دیکھا تو اپنی محبت میں نئے سرے سے گرفتار ہو گیا اور اپنا ہی دیدار کرنے میں مگن ہو گیا، اور اس پر اتنا عرصہ بیتا جیسے شہر مدفون پر حسن کوزہ گر کی مانند وقت گذرتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اور نارسیسس کی طرح وہی کھڑے کھڑے مر گیا۔

اڑن شاہ، جہاز باد سندھی اور جن (جن کا نام ہم نے ابھی تک بتانا پسند نہیں کیا) ایک ساتھ کو قاف جانے کے لئے پھٹیچر بس میں سوار ہو گئے، جس میں دو بکریاں اور آدھ درجن مرغیاں استراحت فرما رہی تھیں۔
 
اڑن شاہ کو بھوک بھی لگی تھی اس نے بکریاں اور مرغیاں دیکھی تو جن سے بکریوں کے دودھ پینے ،انڈے کی بریانی اور مرغ مسلم کھانے کی فرمائش کر ڈالی
 
اڑن شاہ نے نان ویجیٹیرین ہونے کے دلائل پیش کرنا شروع کر دیا جناب آپ خود بھی تو ہڈی کھاتے ہو ہڈی کون سا ویج ہے وہ کہنے لگا نان ویج کھانے بھرپور غذائیت اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان میں آٹھوں ضروری امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو جسم کے اندر نہیں بنتے اور جس کی تکمیل خوراک کی طرف سے کی جانی ضروری ہے۔نان ویج میں میں لوہا، وٹامن بی -1 اور نياسن بھی پائے جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

اڑن شاہ نے دلیل سے بحث جیتی کہ جی نان ویج جانور کھاتے ہیں اور ویج والے جانوروں کی خوراک :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اچانک انہیں بس کی کھڑکی سے طاہر شاہ کا پر اسرار چہرہ نظر آیا
bruxa30.gif
 
Top