مزاحیہ شاعری

tanha musafir

محفلین
مزاحیہ شاعری میں آپ اپنے بھی شعر کہ سکتے ہیں اور دوسرے شعراء کے بھی، سب سے پہلے اپنا ایک قطعہ حاضر خدمت ھے ۔

اس بڑھاپے میں کنواری کے گھر نہ جاؤنگا ،
آخری عمر میں یہ کا م تو کر جا ؤ ں گا ،
کوئی بیوہ ھی ملا دو مجھے اب تو یارو ،
میں تو دریا ھو ں سمندر میں اتر جاؤں گا ،


نور خان نور ۔:drooling:: laughing:: applause:: wasntme::
 

مغزل

محفلین
ہاہاہ ۔ کیا کہنے ۔، نور صاحب آپ سے گزارش ہے کہ اپنے افسانے بھی پڑھنے کو پیش کریں
 

جٹ صاحب

محفلین
یہ عشق وشق کی باتیں ہیں یہ تم نہ سمجھو گے دلبر
کوئی جیتے تو کوئی ہارے کوئی بیٹھ کے مکھیاں مارے
یہ ہستے کو رلائے اور دل میں اتر جائے
جو بچ کر رہے اس سے اس کا بیڑا تر جائے
یہ راز ہے ایسا جو چھپ نہ پائے
جس کا کھل جائے اس کو چھتر پڑوائے
جو اس کے چنگل میں پھنس جائے ہاتھ ہی ملتا رہ جائے
اچھے خاصے بندے کو تگنی کا ناچ نچائے
جب عشق کا بھوت سر چڑھ جائے
توبے سبب لوگوں سے گالیاں سنوائے
اس دلدل سے جو نکلنا چاہے
وہ اور ہی اندر دھنستا جائے
یہ کھیل نہیں ہے بچوں کا
جو بھی آئے منہ کے بل کی کھائے
یہ ایسا نشہ ہے دلبر
جو کسی کو راس نہ آئے
تم اس سے دور ہی اچھے ہو
یہ بہت خوار کرائے
 
مرد ہونی چاہیے، خاتون ہونا چاہیے
اب گریمر کا یہی قانون ہونا چاہیے

رات کو بچے پڑھائی کی اذیت سے بچیں
ان کو ٹی وی کا بہت ممنون ہونا چاہیے

دوستو! انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے
فیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہیے

نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانئیے
آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہیے

صرف محنت کیا ہے، انور کامیابی کے لئے
کوئی “اوپر“ سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہیے
 

asakpke

محفلین
شیر کو بند کرنا

(اپنا تازہ کلام:)، پہلا اور شائد آخری:eek:)
ڈر ہے مجھے کہ میں مر نہ جائوں
کام ادھورے کر نہ جائوں
فقد چاہا تھا عامر جو کبھی شعر لکھوں
نہ بن سکا جو تو لکھ کے
lion.gif
ہو جائوں
 
Top