مزاحیہ سوال جواب

ناصر رانا

محفلین
کیونکہ اس کے پاس دماغ نہیں ہوتا۔
کھانے کی کیا ضرورت ہے؟ جنہوں نے کھایا ہے ان سے پوچھ لیتے ہیں۔

پالک اور گھاس دیکھنے میں ایک جیسی ہوتی ہے، کیا ذائقہ بھی یکساں ہے؟
 

الشفاء

لائبریرین
میرے اس بیان کی تصدیق ایسے افراد سے حاصل کی جا سکتی ہے جو عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں

نایاب انکل الشفاء بھائی سید عاطف علی
یوں تو نہیں کہہ سکتے کہ حرمین الشریفین میں جوتے "چوری" ہو تے ہیں۔ کیونکہ لوگوں کی نیت چوری کرنے کی نہیں ہوتی۔ البتہ اپنا تلاش کرنے پر بھی نہ ملے تو وہ اسی جیسا کوئی دوسرا پہن لیتے ہیں کہ گھر بھی تو جانا ہے۔۔۔ اور تقریباً ساری چپلیں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ اور سب کو معلوم بھی ہوتا ہے کہ باہر اتار دی تو صفائی وغیرہ کا عملہ سمیٹ کر لے جائے گا۔ اس لئے اس کو چوری کہنا مناسب نہیں۔ اس لئے براہ مہربانی اس کا پرچہ نہ کٹوایا جائے۔۔۔:)

مجھے حیرانی ہوئی یہ سن کے۔۔ اس لیئے کہ خانہ کعبہ کو مسجدالحرام اس لیئے کہا جاتا ہے کہ وہاں کس بھی عمل کا گناہ ستر گنا زیادہ ملتا ہے ۔۔ یہاں تک کہ دل میں بھی کوئی برائی لائیں اور عمل نہ کریں تب بھی ستر گنا گناہ ملے گا۔۔ تو وہاں بھی یہ چوری جیسے کام ۔۔ بہت عجیب بات ہے ۔۔
حرمین الشریفین میں جس طرح نیکیوں کا ثواب بہت بڑھ جاتا ہے اسی طرح گناہوں کا وبال بھی بہت بڑھ جاتا ہے۔ لیکن ہماری معلومات کے مطابق دل میں کسی برائی کا خیال آنے سے گناہ نہیں ہوتا جب تک کہ اس برائی پر عمل نہ کیا جائے۔ البتہ کسی بھلائی کا صرف ارادہ کرنے سے ہی اس پر ثواب مرتب ہو جاتا ہے۔ اور اس بھلائی پر عمل کرنے پر اس ثواب کو دس گنا کر دیا جاتا ہے۔ اور یہ محض اللہ عزوجل کا کرم ہے اس امت پر ، آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے صدقے میں۔۔۔:)
 

الشفاء

لائبریرین
اور سوال بھی تو پوچھنا تھا ۔۔۔ کہ
کیا حرمین میں کی گئی چوری کا پرچہ ساہیوال میں کاٹا جا سکتا ہے؟:)
 

باباجی

محفلین
ہاں جی... اگر چپل ساہیوال سے خریدی گئی تو...

زمین میں کھاد ڈالنے پودے اگ آتے ہیں تو سر میں ڈالنے سے بال آجائیں گے ؟
 

سارہ خان

محفلین
کھاد کھود کے ڈالی جاتی ہے سر کھودیں گے تو رہے سہے بالوں سے بھی جائیں گے

آسمان کے چاند اور سرکے چاند میں کیا فرق ہے ؟
 

لاریب مرزا

محفلین
آسمان کے چاند اور سرکے چاند میں کیا فرق ہے ؟
بنیادی فرق یہ ہے کہ عاشق ہمیشہ آسمان کا چاند توڑ کر لانے کا وعدہ کرتا ہے۔ آج تک کسی نے سر کا چاند توڑنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

یہ محبوبائیں چاند ہی کیوں مانگتی ہیں۔ سورج بچارے کا کیا قصور ہے؟؟
 

زلفی شاہ

لائبریرین
بنیادی فرق یہ ہے کہ عاشق ہمیشہ آسمان کا چاند توڑ کر لانے کا وعدہ کرتا ہے۔ آج تک کسی نے سر کا چاند توڑنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

یہ محبوبائیں چاند ہی کیوں مانگتی ہیں۔ سورج بچارے کا کیا قصور ہے؟؟
چونکہ سورج اکیلا ہوتا ہے اور آجکل کی محبوبائیں پیار میں توحید کی قائل نہیں۔
دلہن اور گھونگٹ کا کیا رشتہ ہوتا ہے؟
 

زلفی شاہ

لائبریرین
رو چھپائی و نمائی کا ۔۔۔
ویسے آجکل یہ رشتہ رہا نہیں باقی۔۔۔۔

شادیوں میں اتنی رسمیں کیوں ہوتی ہیں ؟
شادی کی ہر رسم کے پیچھے کوئی خوشی چھپی ہوتی ہے ۔ اسلئے رج کے رسمیں کر لی جاتی ہیں کہ شادی کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رخصتی کے وقت بعض دلہنیں روتی اور بعض ہنستی ہیں کیوں؟
 

مخلص انسان

محفلین
ہنستی تو ساری ہی ہیں مگر ہنسی چھپانے کا فن کسی کو آتا ہے ، کسی کو نہیں
۔۔۔۔۔۔۔
شادی میں دلہن کے نخرے تو سمجھ میں آتے ہیں دلہن کی بہنیں کیوں اتنے نخرے کرتیں ہیں ؟؟
 

شزہ مغل

محفلین
ہنستی تو ساری ہی ہیں مگر ہنسی چھپانے کا فن کسی کو آتا ہے ، کسی کو نہیں
۔۔۔۔۔۔۔
شادی میں دلہن کے نخرے تو سمجھ میں آتے ہیں دلہن کی بہنیں کیوں اتنے نخرے کرتیں ہیں ؟؟
کیونکہ اگلی باری بہنوں کی ہوتی ہے۔

اگر انسانوں کی دم ہوتی تو کیا ہوتا؟؟؟؟
 
Top