مزاحیہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
پیروڈی (احمد علوی)

یہ کھٹمل یہ مکھی یہ مچھر کی دنیا

یہ لنگور بھالو یہ بندر کی دنیا

یہ کتوں گدھوں اور خچر کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ عورت یہ مردوں یہ چھکوں کی دنیا

نہتوں کی ہتھیار‌ بندوں کی دنیا

یہ ڈاکو پولس اور غنڈوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ چوروں یہ لچوں لفنگوں کی دنیا

یہ کمزوروں کی اور دبنگوں کی دنیا

تپ دق کے بیمار چنگوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ بش جونیئر اور اوباموں کی دنیا

یہ امریکیوں کے غلاموں کی دنیا

یہ ملا عمر اور اساموں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

جنابوں کی عزت مآبوں کی دنیا

یہ اچھوں کی دنیا خرابوں کی دنیا

یہ چمچوں کو ملتے خطابوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ بندوق کٹوں طمنچوں کی دنیا

یہ فٹ بال کی اور کنچوں کی دنیا

خوشامد میں مشغول چمچوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

ہوائی جہازوں کی ریلوں کی دنیا

حوالات کی اور جیلوں کی دنیا

یہ ٹرکوں کی دنیا یہ ٹھیلوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

رئیسوں کی دنیا میں کڑکوں کی دنیا

یہ بے کار آوارہ لڑکوں کی دنیا

ٹریفک سے بد حال سڑکوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
سنا یہ ہے بنا کرتے ہیں جوڑے آسمانوں پر
تو یہ سمجھیں کہ ہر بیوی بلائے آسمانی ہے
احمد علوی
 

جاسمن

لائبریرین
اتنا پھیکا ہے میرا رنگ اتر جائے گا
تم میرے بعد کسی اور کے ہو جاو گے
میں بھی ملتان کی گلیوں کو پلٹ جاوں گی
تم مجھے علم ہے لاہور کے ہو جاو گے!
 

رباب واسطی

محفلین
پیروڈی (احمد علوی)

یہ کھٹمل یہ مکھی یہ مچھر کی دنیا

یہ لنگور بھالو یہ بندر کی دنیا

یہ کتوں گدھوں اور خچر کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ عورت یہ مردوں یہ چھکوں کی دنیا

نہتوں کی ہتھیار‌ بندوں کی دنیا

یہ ڈاکو پولس اور غنڈوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ چوروں یہ لچوں لفنگوں کی دنیا

یہ کمزوروں کی اور دبنگوں کی دنیا

تپ دق کے بیمار چنگوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ بش جونیئر اور اوباموں کی دنیا

یہ امریکیوں کے غلاموں کی دنیا

یہ ملا عمر اور اساموں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

جنابوں کی عزت مآبوں کی دنیا

یہ اچھوں کی دنیا خرابوں کی دنیا

یہ چمچوں کو ملتے خطابوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ بندوق کٹوں طمنچوں کی دنیا

یہ فٹ بال کی اور کنچوں کی دنیا

خوشامد میں مشغول چمچوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

ہوائی جہازوں کی ریلوں کی دنیا

حوالات کی اور جیلوں کی دنیا

یہ ٹرکوں کی دنیا یہ ٹھیلوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

رئیسوں کی دنیا میں کڑکوں کی دنیا

یہ بے کار آوارہ لڑکوں کی دنیا

ٹریفک سے بد حال سڑکوں کی دنیا

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

وہ چشمہ ہمیں بھی عنایت ہو جس سے صرف خامیاں ہی خامیاں نظر آئیں اور دنیا کی خوبیاں نظروں سے اوجھل ہی رہیں
 

جاسمن

لائبریرین
اچھا ھے کس کا شعر یہاں خوب کس کا ھے ؟
کھلتا نہیں ھے کون سا اسلوب کس کا ھے

اک دوسرے سے پوچھتی پھرتی ہیں لڑکیاں
لڑکا بہت حسین ھے ، محبوب کس کا ھے ؟؟
 

جاسمن

لائبریرین
مذہب کی خوبیاں اسے قائل نہ کر سکیں،
بس ایک ہی اصول پہ قربان ہو گیا،

جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں،
فوراً وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا..!!
 
مذہب کی خوبیاں اسے قائل نہ کر سکیں،
بس ایک ہی اصول پہ قربان ہو گیا،

جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں،
فوراً وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا..!!
آپی جی یہ بات آپ کو کیسے پتہ لگی۔
لگتا ہے یہ مفتی صاحب کی کارستانی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
نہ ہوں پیسے تو استقبالیوں سے کچھ نہیں ہوگا
کسی شاعر کو خالی تالیوں سے کچھ نہیں ہوگا
خالد عرفان
 

جاسمن

لائبریرین
جو تم پرفیوم میں ڈبکی لگا کر روز آتی ہو
فضا تم سے معطر ہے ہوا میں کچھ نہیں رکھا

خالد عرفان
 

عرفان سعید

محفلین
تجھ کو یاد کرتا ہوں تیری شادی کے بعد آہوں میں
اتنا دبلا ہوگیا ہوں بچہ اٹھا لے بانہوں میں
۔۔۔ عرفان ۔۔۔
 
Top