مزاج کیسے ہیں - 5

شمشاد

لائبریرین
یہ تو خاصی تشویشناک صورتحال ہے۔ اس کا کوئی حل بھی نکالا ہے کہ زلف یار بھی برہم ہی رہے گی؟
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
جب درد کی ٹیسیں اُٹھتی ہیں تو ماہی بے آب کی طرح تڑپنا اور ناقابل برداشت درد کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق داہنے گردے میں پتھری ہے۔دُعاء کی درخواست
 
قیصرانی

اللہ رحم کرے اور صحت عطا فرمائے۔ ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا ہے یا ادویات؟
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اللہ رحم کرے اور صحت عطا فرمائے۔ ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا ہے یا ادویات؟
روزے رکھنے کی ممانعت۔ چند منومات (یعنی پین کلرز)اور خوب پانی پینے کی ہدایت۔ اور آرام کی تجویز۔ تین روزے چھوڑے۔ لیکن جس نے کبھی ایک روزہ بھی نہ چھوڑاہو۔
وہ بھلا بغیر روزے کے کیسے رہ سکتا ہے؟ اِس لیے آج روزہ رکھ لیا۔ اللہ مالک ہے۔ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ سائز چھوٹی ہے تو پیشاب کے راستے اس کا اخراج ممکن ہے،
فی الوقت آپریشن کی ضرورت نہیں۔
 
شرعی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ اپنی روٹین کو شریعت کے مطابق لانا زیادہ بہتر ہے۔ تاہم یہ میری ذاتی ادنٰی سی رائے ہے :)
 
Top