حلوہ بن گیا کہ ابھی نہیں؟ میں کب سے انتظار میں بیٹھا ہوں۔
صبح اٹھکر ناشتے کے بعد بھی کھایا ۔۔اور اب پھر کھایا اور ختم ہوگیا ہے ۔ ایک ہی ڈونگہ تھا ۔۔ پرسوں پھر لاؤں گی pumkin تو پھر سے بناؤں گی ۔ ۔
اب ایسا کریں کہ یہیں اس کی ترکیب لکھ دیں۔ میں یہیں بنوا لوں گا۔

بہت شکریہ باجو۔
لاتا ہوں اس اختتام ہفتہ پر ایک عدد پیٹھا اور کرتا ہوں اس کا آپریشن۔

چند سال پہلے چھوٹی سس کے گھر ہوئی چوری ۔ چند مہینوں پہلے بڑی سس کے گھر ہوئی تھی ، رات درمیان والی کے گھر ہوگئی
اب کہیں میری ہی باری نا آجائے ۔ 
یہ تو بڑی افسوسناک خبر ہے باجو۔
گھر والے کہاں تھے؟ کیا گھر پر نہ تھے۔ وہاں کی پولیس تو بڑی تیزی سے مجرموں تک پہنچ جاتی ہے۔ امید ہے کہ چور پکڑے جائیں گے۔
روز سننے میں آتا ہے کہ چوری ہوگئی ۔۔۔اور آجکل بہت بہت چوریاں ہورہی ہیں ۔۔ہر دوسرے گھر میں وہاں چوری ہے ۔ بڑا شہر جو ہے لندن ، شکر ہے میری طرف تو اتنی زیادہ کوئی نہیں مگر سنُ کر ہی خوف آگیا ہے

سُن کر بہت افسوس ہوا باجو۔
احتیاط ہی کرنی چاہیے۔
۔۔ ٹی ۔وی ، موبائل تو وہ کل شام ہی نئے خرید لائے ہیں ۔۔آج رات احتیاط بہت کی ہیں اُن سب نے ڈور کے آگے ڈیکوریشن پیس رکھے تاکے چور دروازہ کھولے تو انکے گرنے سے آواز آجائے
اسلئے پانی کی خالی بوتلیں ، چھوٹے ڈیکورشن ڈور کے آگے رکھے گئے 



او گاڈ ، افسوسناک ۔ معلوم نہیں لوگوں کو کیسے ہمت ہو جاتی ہے اس چیز کو ہاتھ لگانے کی جو ان کی ملکیت نہ ہو
بوچھی یہ کس طرح سے کہ کسی کو بھی نہیں معلوم ہوا گھر میں ؟

بوچھی ، آپ بہت خیال رکھنا ہے ، ذرا سی بھی بے احتیاطی نہیں ۔

ویسے بوچھی ایک آئیڈیا ہے آپ کے لیے ۔ ۔ ۔ یہیں لکھوں یا م س ن پر بتاؤں
اور ہاں دلچسپ بات سنیں ہمارے گھر میں ایک چورنی گھس آئی تھی ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ میں اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا![]()
آپ یہی بتادیں ۔ ۔ کون تھی وہ چورنی ؟ آپ نے کیسے پکڑا ؟ کیا چوری کررہی تھی وہ 