مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے (معین احسن جذؔبی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے
یہ دنیا ہو یا وہ دنیا اب خواہش دنیا کون کرے

جب کشتی ثابت وسالم تھی، ساحل کی تمنا کس کو تھی
اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے

جو آگ لگائی تھی تم نے اس کو تو بجھایا اشکوں سے
جو اشکوں نے بھڑکائی ہے اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے

دنیا نے ہمیں چھوڑا جذبؔی ہم چھوڑ نہ دیں کیوں دنیا کو
دنیا کو سمجھ کر بیٹھے ہیں اب دنیا دنیا کون کرے​
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔ یہ غزل کشور کمار نے اپنی گائیگی کے ابتداء میں بہت ہی خوب انداز میں گائی تھی ۔ اور بعد میں بہت سے گلوکاروں نے بھی طبع آزمائی کی ۔

جی بلاشبہ۔ اور آج کل ہم غزلیات پر ہی توجہ دیے ہیں۔ اس لئے اس زمرے کو بھی انہی غزلوں سے بھر رہے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا یہ راگ درباری ہے محمد وارث بھائی؟
میرا موسیقی میں اتنا علم نہیں ہے بھیا کہ گیت غزل سن کر راگ جان لوں۔ اس چیز کی خواہش میں نے ضرور کی تھی، لیکن یہ کام مجھ سے ہو نہ سکا۔ :)
یہ غزل راگ درباری میں یقینا نہیں ہے، اُس میں جو سروں کو جُھلایا جاتا ہے وہ اس میں محسوس نہیں ہوا ۔
 
محمد امین

ہی ہی ہی اچھا۔ آپ کے بلوگ پر موسیقی کے حوالے سے کچھ معلومات پڑھی تھیں کبھی اس لیے پوچھا۔۔۔ شکریہ، مجھے معلوم ہوا کہ کون سا راگ ہے تو گوش گزار کروں گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہی ہی ہی اچھا۔ آپ کے بلوگ پر موسیقی کے حوالے سے کچھ معلومات پڑھی تھیں کبھی اس لیے پوچھا۔۔۔ شکریہ مجھے معلوم ہوا کہ کون سا راگ ہے تو گوش گزار کروں گا۔
جی موسیقی پر دو بنیادی سے مضمون ہیں، راگوں کی تھیوری کو تھوڑا بہت میں نے کتابوں وغیر کی مدد سے سمجھ لیا تھا لیکن عملی طور پر کر نہ سکا۔ ایک چھوٹا سا الیکڑک پیانو لے کر میں اسے سمجھنے کے لیے "ریاض" کیا کرتا تھا اور کمرے کے باہر بیوی بچوں کا ہنس ہنس کے بُرا حال ہو جاتا تھا :)
 
ہاہاہاہاہہ معلوماتی کے ساتھ شدید مزاحیہ ریٹنگ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہا

میں نے نیرنگِ موسیقی خریدی تھی، ککھ بھی پلے نہیں پڑا۔۔۔ ہاں آلۂ موسیقی سے بہرحال ابھی تک محروم ہی ہوں۔۔۔ وجہ "وہی" آپکی والی ہے :p
 
میری یہ آخری کوشش مجموعی طور پر چوتھی کوشش تھی، پہلی کا گلا والد صاحب نے طبلہ خریدنے کی خواہش کے ساتھ ہی دبا دیا تھا، شکر ہے میرا بچ گیا تھا۔ دوسری لاہور ہاسٹل میں، تیسری والد صاحب کی وفات کے بعد اور چوتھی ابھی چند سال قبل، کتابوں کی مدد سے میں پیانو پر کئی گانوں کے سر نکالنے کے قابل تو ہر بار ہو گیا تھا لیکن گلے سے سُر الامان و الحفیظ، یہ سوچ کر توبہ کر لی کہ یہ کام میرے جیسے بے اُستادوں کے لیے نہیں ہے :)
 
ہاہاہا سیم ہیئر۔۔۔۔۔
 
Top