مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
اب وہ زمانہ گیا اب فضلو چاچا کمزور بھی تو ہو گئے ۔۔۔ ۔اُسی دن بتا رہے تھے کہ آپ سے انھوں نے تنخواہ کا کہا تھا کچھ بڑھانے آپ نے ڈانٹا ہے انھیں ۔
علم بھیا کیا کہہ رہے ہیں۔ فضلو چاچا ہمرے باپ برابر ہیں، ہم بھلا انہیں کاہے کو ڈانٹیں گے۔ اور جہاں تک تنخواہ کی بات ہے وہ تو انہیں جنس کی شکل میں ملتی ہی رہتی ہے۔ ہم نے انہیں کبھی نہیں روکا کچھ بھی لینے سے۔
 
اب غلہ دینے والا زمانہ گیا بھیا جی اب تو ساری چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں ۔۔۔۔ابھی کل ہی تلمیذ بھیا بتا رہے تھے لاہور میں پیاز 60 روپئے کیلو بک رہا
 
شمشاد

لائبریرین
میرے کو اب جانا ہے۔ وہ کیا ہے کہ گھر والی کو کسی سے ملنے جانا ہے تو مجھے ہی لے کر جانا پڑے گا ناں۔
 
ارے رحیم ساگر بلوچ بھیا ذرا ادھر کو تو آئیو اور ہاں آتے ہوئے بلوچی سوغات لانا نہ بھولیو۔
اچھا تو یه ھے آپ کا بیٹھک..بڑی رونق ھے بھئی.. کسی سردار کی بیٹھک سے کم نھیں..ھم کس کونے میں بیٹھیں؟ اچھا یھاں بیٹھتے ھیں...ارے نھیں میں یھاں ٹھیک ھوں...ارے بھئی ھم کیسے بھلکڑ ھیں وه ميووں کی ٹوکری تو اپنے بیٹھک میں بھول آئے.خیر انشاالله كل پرسوں لے آئیں گے..چلو بھائی حال احوال سناو..ارے نھیں بھئی چائے تو ھم بعد میں پئیں گے.. پھلے حقه لے آو...لاو بھئی
 
شمشاد چاچا تو انتظار کرتے کرتے چلے گئے بیٹھئے فضلو آ رہا وہ آپ کے گھوڑے کو اصطبل میں باندھ رہا نا
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا شادی شدہ نہیں ہیں تو کب تک بچیں گے۔
ایک نہ ایک دن تو چُھری تلے آنا ہی پڑے گا۔ پھر بھاؤ پوچھوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
معلوم نہیں دینو کاکا شہر سے واپس آئے ہیں کہ نہیں۔
میں نے ان سے چھوٹے کے لیے دو کتابیں منگوائی تھیں۔
 
اور میں نے بھی تو کہا تھا میرے لئے "مٹی کا دیا" منگوا دیجئے گا ۔۔۔میرزا ادیب والی
قیصرانی بھیا آپ بھی تھے نا اس وقت جب میں نے کہا تھا
 
شمشاد

لائبریرین
دینو کاکا ایک دفعہ شہر گئے تھے تو کچھ لوگوں نے اپنی اپنی فرمائشیں نوٹ کروا دی تھیں، نوٹ کیا کروائی تھیں، پرچیوں پر لکھ کر ان کے ہاتھ میں دے دی تھیں۔ کچھ نے ساتھ میں پیسے بھی دے دیئے تھے۔
دینو کاکا جب واپس آئے تو بہت سے لوگوں کی فرمائشیں پوری کر کے لوٹے تھے۔ کہنے لگے بھئی بات یہ ہوئی کہ جب میں شہر پہنچا تو اچھی خاصی آندھی آئی ہوئی تھی۔ میں نے جیب سے پرچیاں نکالیں۔ اتفاق ایسا کہ ہاتھ کی گرفت کم تھی یا ہوا کا ریلا اسی وقت آیا اور سب پرچیاں ہاتھ سے چھوٹ کر بازار میں بکھر گئیں۔ میں بھاگ دوڑ کر کے جتنی پرچیاں اکٹھی کر سکتا تھا کر لیں۔ اور وہ سب اشیاء خرید کر لے آیا ہوں۔

اب اتفاق دیکھیں کہ وہ سب اشیاء ان لوگوں کی فرمائشیں تھیں جنہوں نے دینو کاکا کو پرچی کے ساتھ ساتھ پیسے بھی دیئے تھے۔

اب معلوم نہیں وہ آپ کی "مٹی کا دیا" لائے ہوں گے یا نہیں۔
 
نہیں مجھے چاہئے ۔۔۔
ابھی این این:yell:
 
شمشاد

لائبریرین
تو کیا آپ نے دینو کاکا کو پیسے دیئے تھے اور اچھے سے سمجھا دیا تھا کہ کہاں سے ملے گی "مٹی کا دیا"۔ ایسا نہ ہو کہ وہ اکو کمہار کے ہاں سے مٹی کا دیا اٹھا لائیں۔
 
وہ تو آپ کو دینا تھا پیسے آپ نے کہا تھا تمہاری سال گرہ میں گفٹ دیں گے
 
Top