مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کاکا ابھی شہر سے نہیں لوٹے جو اسے دودھ دوہنے جانا پڑا۔

خیر جب وہ واپس آئے تو چائے کی پتی کی چند ایک اضافی پڑیاں لیکر بیٹھک میں رک دیجیے گا۔ وقت بے وقت ضرورت پڑ سکتی ہے۔
 
ارے اماں چھوڑو بیکار کی باتیں، چلم سلگاؤ!
لیئو بھیا لیئو۔۔۔۔ٹھنڈی میں آگ بھی نہیں ملتی ۔۔۔۔گاوں میں جب سے گیس اور بجلی آئی ہے کویلہ ڈھونڈے سے نہیں ملتا ۔۔۔۔
884529009368_1.jpg
 
چائے پیتے ہیں پان کھاتے ہیں
ہم تو شاعر ہیں کان کھاتے ہیں

اماں گلوری کے بغیر کیسے چلے گا؟!!؟!
اوہو
چلئے بتائیے میٹھا یا زردہ ابھی منگاتا ہوں ۔۔۔یہاں سی سی (جامعہ سے قریب کمیونٹی سینٹر) میں ایک بنارسی پان والا بہت مشہور ہے۔۔۔۔
 
x boy

محفلین
السلام علیکم
مردوں کی بیٹھک میں زبر اور پیش کے فرق سے کافی فرق پڑجاتا ہے
اس میں فرق کرنے کے لئے پیش اور زبر کیسے لگائیں ؟
پیش ، زبر زیر، مد وغیرہ کو کس چابی کے استعمال سے لگایا جاسکتا؟
 
x boy

محفلین
مجھے یہ والی بات سمجھ نہیں آئی۔

"اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے پر منتقل کرنے نیز ادارتی عملے کی تنظیم نو کے پیش نظر فی الوقت محفل کو ادارتی عملے سے پوری طرح خالی کر دیا گیا ہے۔ اس منتقلی کے دوران محفل کچھ وقفے کے لیے نا قابل رسائی ہو سکتی ہے۔"
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم
مردوں کی بیٹھک میں زبر اور پیش کے فرق سے کافی فرق پڑجاتا ہے
اس میں فرق کرنے کے لئے پیش اور زبر کیسے لگائیں ؟
پیش ، زبر زیر، مد وغیرہ کو کس چابی کے استعمال سے لگایا جاسکتا؟
شفٹ پی کے ساتھ پیش اور شفٹ کے < کے بٹن سے زبر اور > زیر کے لئے
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے یہ والی بات سمجھ نہیں آئی۔

"اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے پر منتقل کرنے نیز ادارتی عملے کی تنظیم نو کے پیش نظر فی الوقت محفل کو ادارتی عملے سے پوری طرح خالی کر دیا گیا ہے۔ اس منتقلی کے دوران محفل کچھ وقفے کے لیے نا قابل رسائی ہو سکتی ہے۔"
فی الوقت مدیران آپ کو دکھائی نہیں دیں گے۔ تاہم منتظمین اپنا کام کر رہے ہیں :)
جب ایک نسخے یعنی ورژن سے دوسرے پر اپ گریڈ کیا جاتا ہے تو عموماً چند منٹ کی بریک آ جاتی ہے۔ اگر کوئی مسائل پیدا ہو جائیں تو فورم کو کچھ دیر کے لئے آف لائن بھی کیا جا سکتا ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
علم بھیا اور مہدی بھیا یہاں بیٹھو آپ سب۔

ابھی فضلو کاکا آتے ہوں گے۔ وہ آتے ہی سب کام کر دیویں گے۔ چائے بھی مل جائے گی، حقہ بھی تازہ ہو جائے گا اور گلوریاں بھی مل جائیں گی۔

آپ اطمینان سے بیٹھو، کوئی پھکر کی بات نئیں اے۔
 
آپ نے تو فضلو کا کا کو بھگا دیا تھا پھر بلوا لیا ۔۔۔۔۔؟؟
 
Top