مراسلوں پر کراس دینا

کاشفی

محفلین
آج سےکراس کو ریڈکراس تصور کیا جائے اور وصول کرنے والوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جائے تاکہ وہ جانبر ہوسکیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔:laugh:
ان کے نزدیک ریڈ کراس غیرمسلم ہے۔۔۔اور ہلالِ احمر مسلم۔۔لہذا ہلالِ احمر والے ہی ابتدائی طبی امداد دے سکتے ہیں ۔۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ویسے تو میں کبھی ایسی باتوں میں ٹانگ نہیں اڑاتی
لیکن اب چونکہ پڑھ ہی لیا ہے تو یہاں تبصرہ بھی کر دوں
میرے خیال میں یہاں انٹرنیٹ پر ہم زیادہ تر ان لوگوں سے بات کر رہے ہوتے ہیں جن کو نہ تو ہم نے دیکھا ہوتا ہے اور نہ ہی ان سے بات کی ہوتی ہے اینڈ آئی ایم پازیٹو کہ یہ لوگ جو یہاں ایک دوسرے کی بات برداشت نہیں کر پاتے اگر آمنے سامنے ہوں تو معامہ قدرے مختلف ہوگا۔ آخر ہم کسی ایسے بندے کو اپنی وجہ سے کیوں ٹینشن دیں جس سے ہمارا کوئی تعلق ہی نہیں جو دنیا کے کسی دوسرے کونے میں بیٹھا ہوا ہے۔ مجھے تو یہ بات سمجھ نہیں آتی :( وہ ایویں خوامخواہ ہم پر غصہ ہوتا رہے گا
 
کاشفی

محفلین
متفق! ایویں خواہ مخواہ کراس کو اہمیت دینے اور دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کسی کو بھی۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدھا فارمولا ہے۔ جس رکن کی بات پسند نہیں، اسے نظر انداز کا بٹن دبا کر بھول جائیے۔ باقی ذاتی رائے میں ہر کوئی آزاد ہے کہ جس کے بارے جو چاہے سوچے یا کرے :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
ارے بھتیجی، کسی بھی رکن کے نام پر کلک کریں۔ چھوٹی ونڈو کھلے گی۔ اس میں نظر انداز کریں کا بٹن دبا دیں۔ یا اس یوزر کی پروفائل پر جا کر یہی کام کریں :)
تو اس طرح تو اس یوزر کی ساری ایکٹیوٹی نظر انداز ہو جائے گی۔ نہیں؟
 
ابن رضا

لائبریرین
ارے بھتیجی، کسی بھی رکن کے نام پر کلک کریں۔ چھوٹی ونڈو کھلے گی۔ اس میں نظر انداز کریں کا بٹن دبا دیں۔ یا اس یوزر کی پروفائل پر جا کر یہی کام کریں :)
مطلب جس ستم گر کوفراموش کرنا ہو تو اسی کے درو دیوار پر حاضری بھی دینی پڑے گی۔ ہائے ستم ظریفی
 
قیصرانی

لائبریرین
مطلب جس ستم گر کوفراموش کرنا ہو تو اسی کے درو دیوار پر حاضری بھی دینی پڑے گی۔ ہائے ستم ظریفی
ظاہر ہے کہ جسے بھولنا چاہیں، لازمی ہے کہ وہ یاد ہو، ورنہ کسے بھولیں گے؟
عین اسی طرح جس طرح ونڈوز میں شٹ ڈاؤن کرنے کو پہلے سٹارٹ پر کلک کرنا پڑتا ہے :p
 
ابن رضا

لائبریرین
ظاہر ہے کہ جسے بھولنا چاہیں، لازمی ہے کہ وہ یاد ہو، ورنہ کسے بھولیں گے؟
عین اسی طرح جس طرح ونڈوز میں شٹ ڈاؤن کرنے کو پہلے سٹارٹ پر کلک کرنا پڑتا ہے :p
یہی تو ستم ظریفی ہے کہ کسی کو بھولنے کے لیے بھی اسے یاد رکھنا پڑتا ہے
 
Top