مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

ساجد

محفلین
سا جد بھائی آپ کو میری طرف سے بھی یہ منصب بہت بہت مبارک ہو ۔ ان شاءاللہ ہم سب کی طرف سے آپ کو ہمیشہ تعاون حاصل رہے گا ۔ :)
محفل میں میرے استاد ظفری بھائی۔ جناب آپ کی شاگردی نے ہمیں اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپ میرے پیش رو بھی ہیں لہذا پ کے تعاون کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔
آپ کا بے حد شکریہ۔
 

ساجد

محفلین
قبلہ بڑے غالبؔ اور فدوی چھوٹے غالبؔ کی طرف سے مشترکہ پرخلوص مبارک باد قبول جناب ساجد بھائی

مبارک باد اسدؔ، غمخوارِ جانِ درد مند آیا:thumbsup:
چھوٹاغالبؔ ، عالی جاہ ، اس قدر گاڑھی اردو ہم کہاں سے لائیں جو آپ کی ذات گرامی کے شایانِ شان ہو۔ ہم ادبی مفلس، بس ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں شکریہ ادا کر سکتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
بہت مبارک ہو ساجد بھائی۔۔۔ ۔!

اللہ آپ کو ہمت و استقامت عطا فرمائے کہ یہ بڑی کڑی ذمہ داری ہے لیکن مجھے اُمید ہے کہ آپ اسے بہ احسن و خوبی نبھا لیں گے ۔ انشا اللہ ۔

آپ کی غیر جانبداری میں کوئی شبہ نہیں اور مجھے یہ بھی اُمید ہے کہ آپ کبھی جانبدار نہیں ہوں گے اور ہوئے بھی تو آپ کا جھکاؤ حق بات کی طرف ہی ہوگا۔انشااللہ ہمارا تعاون آپ کو میسر رہے گا۔
محمد احمد بھائی ، آپ کا بہت شکریہ۔
بالکل ٹھیک بات ہے کہ آپ دوستوں کے تعاون کا طلبگار ہوں۔ آپ کے میرے بارے میں اچھے تاثرات پر میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ مجھے اس عادت پر استقامت عطا فرمائے۔
 

ساجد

محفلین
ویسے مبارک سلامت کے شور سے مٹھائی جانے کیوں یاد آرہی ہے مجھے۔ :D

ساجد بھائی کہاں ہیں، مٹھائی لینے تو نہیں گئے ہیں ۔ :giftwithabow:

کب آئیں گے؟؟؟؟؟؟؟؟ :angel3:
لیجئے جناب مٹھائی حاضر ہے​
Vegie_sweets.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چھوٹاغالبؔ ، عالی جاہ ، اس قدر گاڑھی اردو ہم کہاں سے لائیں جو آپ کی ذات گرامی کے شایانِ شان ہو۔ ہم ادبی مفلس، بس ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں شکریہ ادا کر سکتے ہیں۔
قسم لے لیں جو گاڑھی اردو مجھے آتی ہو تو، آپ کی ذرہ نوازی ہے ورنہ نہ میں عالی جاہ نہ میں ذاتِ گرامی
یقین کریں گھر میں تو مجھے کوئی بندہ ہی نہیں سمجھتا، لہذا اس قسم کے القاب سے نواز کر میری شادیِ مرگ کا سامان نہ کریں
ویسے دھیان رہے میں چھوٹا غالبؔ ہوں، اس لیے مجھ سے بے تکلفی برت سکتے یں، ویسے قبلہ بڑے غالبؔ بھی تارکِ تکلفات و رسمیات تھے
مٹھائی کی تصویر دکھا کے کیوں ترسا رہے ہیں، منہ میں اس وقت جتنا پانی آیا ہوا ہے اتنا تو شاید منگلا ڈیم میں بھی نہ ہوگا
 

ظفری

لائبریرین
محفل میں میرے استاد ظفری بھائی۔ جناب آپ کی شاگردی نے ہمیں اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپ میرے پیش رو بھی ہیں لہذا پ کے تعاون کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔
آپ کا بے حد شکریہ۔
محترم ۔۔۔ یقین مانیئے کہ آپ کے ان کلمات سے میری بزرگی کے بارے میں شکوک و شہبات ( جو عرصے سے محفل پر میری عمر کے حوالے سے کچھ لوگوں کو لاحق ہیں ) مذید تقویت پائیں گے ۔ ;)
خیر مذاق برطرف ۔۔۔۔ ساجد بھائی میں بھی آپ کی طرح ایک طالب علم ہوں ۔ اپنی ذہن و فہم اور استعاعت کے مطابق جاننے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اور ذہن میں ہمیشہ یہی بات مدِ نظر رہتی ہے کہ اگر میں غلط ہوں تو ہمیشہ اپنی رائے کی طرف رجوع کروں ۔ الحمداللہ اس سوچ نے مجھے بہت استقامت بخشی اور کسی بھی چیز کے بارے میں تمام پہلوؤں سے دیکھنے کا رویہ میرے اندر پرورش پایا ۔ جس کی مدد سے میں نے مذہب اور سیاست کی صحیح سمت کی طرف پش قدمی کی کوشش کی ۔ ماشاءاللہ آپ کی معلومات کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ آپ کا استدلال نہایت جاندار ہوتا ہے ۔ دلائل اور ثبوت بھی بہت مستند ہوتے ہیں ۔ جو جملہ آپ نے میرے لیئے ارشاد فرمایا وہ میں آپ کے لیئے ادا کرتا ہوں کہ آپ کی بہت سے تحریروں سے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے ۔ رہی تعاون کی بات تو میں ہمیشہ حاضر ہوں ۔
 

ساجد

محفلین
محترم ۔۔۔ یقین مانیئے کہ آپ کے ان کلمات سے میری بزرگی کے بارے میں شکوک و شہبات ( جو عرصے سے محفل پر میری عمر کے حوالے سے کچھ لوگوں کو لاحق ہیں ) مذید تقویت پائیں گے ۔ ;)
خیر مذاق برطرف ۔۔۔ ۔ ساجد بھائی میں بھی آپ کی طرح ایک طالب علم ہوں ۔ اپنی ذہن و فہم اور استعاعت کے مطابق جاننے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اور ذہن میں ہمیشہ یہی بات مدِ نظر رہتی ہے کہ اگر میں غلط ہوں تو ہمیشہ اپنی رائے کی طرف رجوع کروں ۔ الحمداللہ اس سوچ نے مجھے بہت استقامت بخشی اور کسی بھی چیز کے بارے میں تمام پہلوؤں سے دیکھنے کا رویہ میرے اندر پرورش پایا ۔ جس کی مدد سے میں نے مذہب اور سیاست کی صحیح سمت کی طرف پش قدمی کی کوشش کی ۔ ماشاءاللہ آپ کی معلومات کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ آپ کا استدلال نہایت جاندار ہوتا ہے ۔ دلائل اور ثبوت بھی بہت مستند ہوتے ہیں ۔ جو جملہ آپ نے میرے لیئے ارشاد فرمایا وہ میں آپ کے لیئے ادا کرتا ہوں کہ آپ کی بہت سے تحریروں سے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے ۔ رہی تعاون کی بات تو میں ہمیشہ حاضر ہوں ۔
ظفری بھائی ، آپ پاکستان آ کر بھی مجھ سے بچ کر نکل گئے ، ہماری تو حسرت ہی رہ گئی آپ کی "بزرگی" کا نظارہ کرنے کی:D۔
 
ساجد بھیا مبارک ہو امید ہے آپ ظفری کی طرح اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھائیں گے۔
عائشہ بیٹا آپ کدھر ہو ساجد بھیا کا انٹرویو کریں
نوٹ: مجھے نہیں پتہ کہ ساجد بھیا کا انٹرویو پہلے ہوچکا ہے اگر ہوچکا تو موڈیٹر سے گزارش ہے دوسری اور تیسری سطر حذف کردیں اور مجھے انٹرویو والا صفحہ ذپ کردیں۔ شکریہ
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
جناب ساجد میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیں۔
امید ہے کہ آپ کی ادارت کا چرچا محفل محفل ہوگا بلکہ ابھی سے شروع ہوچکا ہے
 
Top