مدد درکار ہے۔۔۔

لالہ رخ

محفلین
اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی

اس مطلع پہ دو سے تین شعر بنا دیں پلیز۔ میری ایک فرینڈ کو کل تک چاہیے پلیزز


شمشاد آپ شعرا کو ٹیگ کر دیں پلیز
 
اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی

اس مطلع پہ دو سے تین شعر بنا دیں پلیز۔ میری ایک فرینڈ کو کل تک چاہیے پلیزز


شمشاد آپ شعرا کو ٹیگ کر دیں پلیز
اس وقت جلدی میں ہوں یہ دو اشعار پیش خدمت ہیں، پتہ نہیں اچھے ہیں کہ نہیں

میں تو اک خار تھا رستے کا نہیں سوچا تھا
اُس نے خوشبو کی طرح میری پزیرائی کی
ہجر میں اور کسے سے بھی نہ میں مل پاوں
میں ہوں مجبور ، مری قید ہے تنہائی کی
 
ایک زود گو تو اس وقت موجود نہیں۔ دو اور زود گو میرے ذہن میں ہیں۔ اسامہ سَرسَری اور امجد علی راجا
شکریہ استادِ محترم
ادنیٰ سے کوشش پیشِ خدمت ہے حوا کی بیٹی

بات بھولے گی مجھے کوئی نہ ہرجائی کی
"اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی"
چاند چہرہ تو ستاروں سی چمکتی آنکھیں
بن ترے کیسے کٹے رات یہ تنہائی کی
نزع کے وقت جو آئے تو رقیبوں کے سنگ
اپنے بیمار کی کیا خوب مسیحائی کی
 
ایک زود گو تو اس وقت موجود نہیں۔ دو اور زود گو میرے ذہن میں ہیں۔ اسامہ سَرسَری اور امجد علی راجا
شکریہ استادِ محترم!​
حوا کی بیٹی کو اگر مزاحیہ کلام درکار ہو تو وہ بھی پیشِ خدمت ہے​

یہ جزا ہم کو ملی تم سے شناسائی کی
آپ کے باپ نے ڈنڈے سے پزیرائی کی
گھس گئی جھٹ سے ترے منہ میں جو مکھی جاناں
منتظر کب سے تھی بیٹھی تری انگڑائی کی
آج بیوی ہے نہ ٹی وی ہے نہ پنکھا چالو
اس طرح کیسے کٹے رات یہ تنہائی کی
 
Top