مختصر نظم ۔۔۔| نیا دور، نئے طور |۔۔۔ محمد احمدؔ

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ :)

:) :) :)

ویسے ہمارے "ایکسکلوسِو کلام" کے "چنیدہ قارئین" میں بھی آپ کی نشست پہلی صف میں ہی ہوا کرتی ہے۔ :)

یہ الگ بات کہ دوسری صف کی نوبت ہی نہیں آتی۔ :) :) :p
سو تو ہے۔ :)
یہ آپ کو لگتا ہے کہ دوسری صف کی نوبت نہیں آتی۔ ہال کھچا کھچ بھرا ہوتا ہے۔ بس آپ اپنی بیاض کے صفحے پلٹنے میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ سامعین کی طرف دھیان کم جاتا ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ نیا زمانہ ہے
اس نئے زمانے میں
اب وہ سب نہیں ہوتا
وہ جو پہلے ہوتا تھا
پہلے دو فریقوں میں
ایک جھوٹا ہوتا تھا

واہ!! بہت خوب !! کیا بات ہے!!

فرق مٹ تو گئے مابینِ سفید و سیہ اب
اور کتنا یہ نیا دور اُجالا دے گا ؟
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ!! بہت خوب !! کیا بات ہے!!
بہت شکریہ ظہیر بھائیً!
فرق مٹ تو گئے مابینِ سفید و سیہ اب
اور کتنا یہ نیا دور اُجالا دے گا ؟
واہ!
خوبصورت شعر!
بہت عمدہ. کیا منظر کشی کی ہے

بہت شکریہ تابش بھائی!
 
جاسمن

لائبریرین
آپ کہاں ہیں ابنِ رضا بھائی! کتنے قافیےآپ کے انتظار میں ہیں۔ میں نے بھی دو عدد غزلیات اصلاحِ سخن میں ارسال کی تھیں اور انتظار کرتی رہی کہ ابھی ابنِ رضا بھائی نے کہیں سے تڑپ کے آنا ہے کہ یہ کس قسم کے قافیے ہیں۔ ایک غزل میں کئی اقسام۔۔۔یہ کیا کر دیا آپ نے۔ اِس قدر ظلم!!!:D
 
ابن رضا

ہم سادہ لوح لوگوں نے کہاں جانا ہے. بس یونہی گوشہ نشینی اختیار کی ہے. کچھ دفتری مصروفیات بڑھی ہوئی ہیں
 
آخری تدوین:
Top