x boy

محفلین
ایک دیہاتی نے إیئر پورٹ فون کر کے پوچھا کہ امرتسر سے لندن تک کا سفر کتنے وقت کا ہے
آپریٹر:١ منٹ سر
دیہاتی نےفون بند کیا اور بولا پی کےبیٹھا اے چول
 

x boy

محفلین
10384220_10202919590064948_4099819078608815453_n.jpg
 

x boy

محفلین
اطلاعی گھنٹی بجی ،خادم نے دروازے کھولا۔صاحبِ خانہ کے دوست تھے ،
انہوں نے پوچھا۔
’’مالک ہیں ؟‘‘
خادم نے جواب دیا ۔’’جی نہیں ، وہ سفر پر گئے ہیں ‘‘۔
’’اچھا ! کیا آرام اور تفریح کے لئے گئے ہیں ؟‘‘
خادم نے سر ہلا دیا اور کہا۔’’میرے خیال میں نہیں ، کیونکہ بیگم صاحبہ بھی ساتھ گئی ہیں ،،،
 

x boy

محفلین
ایک امیدوار ایک اسسٹنٹ کی نوکری کے لیے انٹرویو دینے گیا۔
کمپنی کے نمائندہ نے ایک سوال پوچھا "آپ کتنی تنخواہ کی امید رکھتے ہیں؟"
امیدوار "70 ہزار روپے بمع دیگر مراعات"
نمائندہ "ہم آپ کو ڈھائی لاکھ دیں گے، اس کے علاوہ سجا سجایا گھر، گاڑی، طبی سہولیات اور بونس اس کے علاوہ۔"
امیدوار "سر، آپ تو مذاق کر رہے ہیں۔"
نمائندہ "شروع کس نے کیا تھا؟"
 

x boy

محفلین
توہم پرستی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عاشق نے اپنی محبوبہ سے ھدیہ مانگا، محبوبہ نے اپنی ٹوٹی ہوئ جوتی کا تلوا اسے دے دیا۔۔۔۔۔ عاشق وہ تلوا لے کر سنار کے پاس گیا اور کہا یہ چاندی کے ڈبہ میں سجا دو! سنار نے در دن کا ٹائم دیا، دو دن بعد جب عاشق لینے گیا تو سنار نے پوچھا، یہ کس بزرگ کی جوتی کا تلوا ہے؟ عاشق نے کہا یہ بزرگ کا نہیں میری گرل فرینڈمحبوبہ کی جوتی کا تلوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنار یہ بات سن کر پریشان ہوا اور کہا، اوئے تیرا بیڑا غرق پہلے کیوں نہیں بتایا ہم سب گھر والے اسے چوم چوم کر پاگل ہوئے ہوئے ہیں۔
 

x boy

محفلین
کلاس میں سمندری مخلوق پر گفتگو کرتے ہوئے میڈم نے بتایا کہ وھیل مچھلی 30 دن تک بغیر کچھ کھائے زندہ رہ سکتی ہے۔ جس پر ایک بچہ حیرت میں ڈوب گیا۔ کھڑے ہو کر کہنے لگا
" لیکن میڈم ! میں نے تو بائیولوجی کی کتاب میں پڑھا تھا کہ وھیل مچھلی بغیر کھائے صرف 10 دن زندہ رہ سکتی "
میڈم سٹپٹا گئی ۔ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے بولی " نہیں ! وہ 30 دن تک زندہ رہتی ہے"
بچے نے میڈم کے غصے اور بحث سے بچنے کے لیے بیٹھتے ہوئے کہا
" ٹھیک ہے۔ جب میں جنت میں جاؤں گا تو وھیل مچھلی سے خود ہی پوچھ لوں گا"
میڈم نے بچے کو مزید چڑانے کے لیے فاتحانہ انداز میں چوٹ کی
" لیکن اگر وھیل مچھلی جنت کی بجائے جہنم میں چلی گئی تو ۔۔۔۔۔۔۔ "
" تو میڈم ۔ پھر آپ پوچھ لیجئے گا " بچے نے کندھے اچکا کر جواب دیا
 

قیصرانی

لائبریرین
کلاس میں سمندری مخلوق پر گفتگو کرتے ہوئے میڈم نے بتایا کہ وھیل مچھلی 30 دن تک بغیر کچھ کھائے زندہ رہ سکتی ہے۔ جس پر ایک بچہ حیرت میں ڈوب گیا۔ کھڑے ہو کر کہنے لگا
" لیکن میڈم ! میں نے تو بائیولوجی کی کتاب میں پڑھا تھا کہ وھیل مچھلی بغیر کھائے صرف 10 دن زندہ رہ سکتی "
میڈم سٹپٹا گئی ۔ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے بولی " نہیں ! وہ 30 دن تک زندہ رہتی ہے"
بچے نے میڈم کے غصے اور بحث سے بچنے کے لیے بیٹھتے ہوئے کہا
" ٹھیک ہے۔ جب میں جنت میں جاؤں گا تو وھیل مچھلی سے خود ہی پوچھ لوں گا"
میڈم نے بچے کو مزید چڑانے کے لیے فاتحانہ انداز میں چوٹ کی
" لیکن اگر وھیل مچھلی جنت کی بجائے جہنم میں چلی گئی تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ "
" تو میڈم ۔ پھر آپ پوچھ لیجئے گا " بچے نے کندھے اچکا کر جواب دیا
اصل میں یہ لطیفہ کچھ ایسے ہے کہ بیالوجی کے استاد نے بتایا کہ وہیل کی جسامت اتنی بڑی ہوتی ہے لیکن اس کا حلق اتنا تنگ ہوتا ہے کہ انسان اس میں سے نہیں گذر سکتا۔ بچے نے اعتراض کیا کہ حضرت یونس ع کو وہیل نے ہی نگلا تھا۔ استاد نے کہا کہ بیالوجی کے اعتبار سے یہ ممکن نہیں۔ بچے نے کہا کہ اچھا میں جب جنت میں گیا تو حضرت یونس ع سے پوچھ لوں گا۔ استاد نے کہا کہ اگر وہاں جنت میں ملاقات نہ ہوئی تو۔۔۔ بچے نے ترنت جواب دیا کہ پھر آپ پوچھ لینا
 
(پرانا بدلا)
ایک خرگوش بم لیکر چڑیا گھر میں گھس گیا اورآواز لگائی تم سب کے پاس ایک منٹ ہے یہاں سے نکلنے کے لیے
کچھوا بولا۔۔۔۔واہ کمینے واہ
سیدھی طرح کہہ نا۔۔۔کہ میں ہی ٹارگٹ ہوں
 

x boy

محفلین
ایک شخص کی دو بیویاں تھیں
۰ ایک دن دونوں آپس میں جھگڑ رہی تھیں
۰ایک کہہ رہی تھی ، آج بدھ ہے
" دوسری نے کہا ، آج جمعرات ہے ۔
اتنے میں شوہر گھر آ گیا ۰
جب اس نے یہ باتیں سنیں تو
غصے سے بولا ، کیا میں ہی بے وقوف ہوں جو جمعہ کی نماز پڑھ کر گھر آ رہا ہوں ۔
 

x boy

محفلین
بھائیو ! ھس لو ، اس تو پہلے کہ ھاسے تے وی ٹیکس لگ جائے ،،
مسکرائیے:

کسی کا بھائی مرا، وہ اپنی بھابھی کو اس سلیقے سے اطلاع دینا چاہتا تھا کہ اُسے کم سے کم صدمہ پہنچے۔
بھابھی سے جا کر کہا:
بھائی نے سارے پیسے جوئے میں برباد کر دیئے ہیں۔
وہ بولی: اللہ اس کی زندگی کو برباد کرے۔

بولا: بھائی نے اپنا گھر بھی بیچ ڈالا ہے۔
وہ بولی: اللہ اس کی عمر کو روگ لگائے۔

بولا: بھائی نے ایک اور شادی بھی کر لی ہے۔
وہ بولی: اللہ کرے میں اس کی میت کا منہ دیکھوں۔

اس نے وہیں سے کھڑے کھڑے باہر ٹھہرے اپنے دوستوں کو آواز دی، بھائیو اب میت اندر لیتے آؤ۔
۔
 

x boy

محفلین
غصے کا آنا مرد کی نشانیوں میں سے ایک ہے
غصے کو پی جانا شادی شدہ مردو کی نشانیوں میں سے ایک
۔
 
ﺍﯾﮏ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ
ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ
ﭼﻠﮯ ۔ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﻧﮯ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺟﻮ
ﺳﻮﺍﻝ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮨﻮ ﻧﮕﮯ ﻭﮨﯽ ﺗﻢ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﮔﮯ۔ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﻭﮦ ﺗﻢ ﺍﭼﮭﯽ
ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﺭﭦ ﻟﯿﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ
ﻭﮨﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﺎ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ۔ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﺭﺿﺎ
ﻣﻨﺪﯼ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﺮﺩﯼ۔
ﻭﮦ ﺟﺐ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﮐﯽ
ﺑﺎﺭﯼ ﺁﺋﯽ ۔۔۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﭘﮩﻼ ﺳﻮﺍﻝ ﺗﮭﺎ: ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺐ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ؟
ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺗﮭﺎ: ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ 1930 ﺳﮯ ﮐﻮﺷﺸﯿﮟ
ﺟﺎﺭﯼ ﺗﮭﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ 1947 ﻣﯿﮟ ﺁ ﮐﺮ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔
ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ: ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺎ
ﮨﮯ؟
ﺟﻮﺍﺏ: ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ
ﻣﻨﻤﻮﮨﻦ ﺳﻨﮕﮫ ﮨﯿﮟ۔
ﺗﯿﺴﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ: ﻣﺮﯾﺦ ﭘﺮ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ؟
ﺟﻮﺍﺏ: ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﺗﻮ ﮐﺮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺛﺎﺑﺖ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﮯ۔
ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩﮮ
ﺩﯼ۔۔
ﺍﺏ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺁﺋﯽ۔
ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﺳﻮﺍﻝ ﺗﮭﺎ۔:
ﺗﻢ ﮐﺐ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ؟
ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ: ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ 1930 ﺳﮯ ﮐﻮﺷﺸﯿﮟ
ﺟﺎﺭﯼ ﺗﮭﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ 1947 ﻣﯿﮟ ﺁﮐﺮ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔
ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ: ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟
ﺟﻮﺍﺏ:ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ
ﻣﻨﻤﻮﮨﻦ ﺳﻨﮕﮫ ﮨﮯ۔
ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻻ )ﻏﺼﮯ ﺳﮯ :)
ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮ؟
ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ: ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﺗﻮ ﮐﺮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺛﺎﺑﺖ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﮯ۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

arifkarim

معطل
الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے جانے لگے تو نوازشریف کچھ پریشان دکھائی دے رہے تھے۔ شہبازشریف نے بھائی کو پریشان دیکھا تو پوچھا "بھائی جان آپ پریشان دکھائی دے رہے ہیں" ؟
نوازشریف: ہاں یار وہ مجسٹریٹ درخواست جمع کرتے ہوئے سوال بھی تو پوچھتا ہے، سوچ رہا ہوں کیا جواب دوں گا۔
شہبازشریف: بھائی جان آپ پریشان نہ ہوں ، بس میرے پیچھے رہئیے گا جب مجھ سے مجسٹریٹ سوال پوچھے تو آپ میرے جوابات یاد کر لینا اور اپنی باری پر وہی جواب دے دینا۔
نوازشریف: ہاں یہ ٹھیک رہے گا۔
(شہبازشریف درخواست جمع کراتے ہوئے)
مجسٹریٹ : آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کب وجود میں آیا؟
شہبازشریف: 1930 سے تحریک شروع ہوئی اور 1947 میں وجود میں آ گیا تھا۔
مجسٹریٹ: بھارت کے وزیراعظم کون ہیں؟
شہبازشریف: ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن آج کل نریندرمودی ہیں۔
مجسٹریٹ: کیا مریخ پر زندگی ممکن ہے؟
شہبازشریف: سائنسدان تحقیق کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچے۔
(نوازشریف کےدرخواست جمع کراتے ہوئے جوابات)
مجسٹریٹ: آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟
نوازشریف: 1930 سے تحریک شروع ہوئی تھی اور 1947 کو وجود میں آگیا تھا۔
مجسٹریٹ: آپ کے والد صاحب کا نام کیا ہے؟
نوازشریف: ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن آج کل نریندرمودی ہیں۔
مجسٹریٹ: آپ پاگل تو نہیں ہیں؟
نوازشریف: سائنسدان تحقیق کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچے.
 
Top