شمشاد

لائبریرین
تحریری پوسٹ میں اور تصویری پوسٹ میں افادیت کا کیا فرق ہے؟
میں یہ بات سمجھنا چاہتا ہوں۔
تحریری مراسلے میں "تلاش" کی سہولت ہوتی ہے جبکہ تصویری مراسلے میں یہ سہولت نہیں ہوتی۔

دوسری طرف تصویر وہ کچھ بیان کر دیتی ہے جو کہ ہزار الفاظ میں بھی بیان نہیں کیا جا سکتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تحریری پوسٹ میں اور تصویری پوسٹ میں افادیت کا کیا فرق ہے؟
میں یہ بات سمجھنا چاہتا ہوں۔
سب سے آسان فرق تو یہ ہے کہ کبھی ایک صفحے کی تصویر کی تحریر میں چھوٹی سی تبدیلی کر کے دیکھیں اور پھر وہی تبدیلی تحریری پوسٹ میں کر کے دیکھئے۔ اقتباس بھی لے کر دیکھ لیجئے، تلاش کے بارے تو شمشاد بھائی بتا چکے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
شادی کے پانچ سال بعد ایک دوست نے دوسرے دوست سے شادی شدہ زندگی کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا :

"شادی سے پہلے میں اسے بے پناہ چاہتا تھا لیکن اب صرف اس سے پناہ چاہتا ہوں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
Army-Jokes-A-soldiers-rifle-is-his-honour-Army-Jokes-in-Punjabi-and-Urdu1.jpg
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ مختصر تو نہیں پر۔۔۔ چلے گا!

خاوند:: آج کھانے میں کیا ہے؟
بیوی:: جو آپ کہیں
خاوند::دال چاول بنا لو
بیوی::ابھی کل ہی تو کھائے ہیں
خاوند::تو سبزی روٹی بنا لو
بیوی::بچے نہیں کھائیں گے
خاوند::تو چھولے پوری بنا لو
بیوی::مجھے ہیوی لگتا ہے
خاوند::انڈے آلو بنا لو
بیوی::پھر صبح ناشتے میں کیا کھاؤگے؟
خاوند: پراٹھے؟؟
بیوی::رات کو پراٹھے کون کھاتا ہے۔
خاوند:؛ہوٹل سے منگوا لیتے ہیں
بیوی::روز روز ہوٹل کا نہیں کھانا چاہیے۔
خاوند::کڑی چاول؟؟
بیوی:: دہی نہیں ہے۔
خاوند::مٹر قیمہ ؟؟؟
بیوی::اس میں ٹائم لگے گا، پہلے بتانا تھا۔
خاوند:: میگی نوڈلز بنا لو، اس میں وقت نہیں لگے گا۔
بیوی::اس سے پیٹ نہیں بھرتا۔بھوک لگتی ہے دوبارہ۔
خاوند:: پھر اب کیا بناؤ گی؟؟؟
بیوی:: جو آپ کہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو مسیج کیا : " کہاں ہو ؟ "
لڑکی نے جواب دیا ۔ میں اس وقت پاپا کی نئی بی ایم ڈبلیو کار میں بیٹھ کر کلب جا رہی ہوں، وہاں سے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ایک تقریب میں شرکت کرنی ہے اس لیے میں تم سے شام کو بات کروں گی، ویسے تم کہاں ہو۔
لڑکا ۔ میں روٹ نمبر 55 کی لوکل بس میں تمہاری پیچھے والی سیٹ پر بیٹھا ہوں، کرایہ نہ دینا میں نے دے دیا ہے _

پس نوشت : اسے کوئی میرا کارنامہ نہ سمجھ لے میں نے یہ ایک دوست کے فیس بُک میں دیکھا اور وہیں سے اسے کاپی کیا ہے :)
 
جائز استعمال
سعادت حسین منٹو

دس راؤنڈ چلانے اور تین آدمیوں کو زخمی کرنے کے بعد پٹھان آخر سرخ رو ہو ہی گیا۔
ایک افراتفری مچی تھی۔ لوگ ایک دوسرے پر گر رہے تھے، چھینا جھپٹی ہو رہی تھی، مار دھاڑ بھی جاری تھی۔ پٹھان اپنی بندوق لئے گھسا اور تقریباً ایک گھنٹہ کشتی لڑنے کے بعد تھرموس بوتل پر ہاتھ صاف کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس پہنچی تو سب بھاگے ۔۔۔۔۔ پٹھان بھی۔
ایک گولی اس کے داہنے کان کو چاٹتی ہوئی نکل گئی، پٹھان نے اس کی بالکل پروا نہ کی اور سرخ رنگ کی تھرموس بوتل کو اپنے ہاتھ میں مضبوطی سے تھامے رکھا۔
اپنے دوستوں کے پاس پہنچ کر اس نے سب کو بڑے فخریہ انداز میں تھرموس بوتل دکھائی۔ ایک نے مسکرا کر کہا ۔۔۔۔۔۔۔ “خان صاحب آپ یہ کیا اٹھا لائے ہیں۔”
خان صاحب نے پسندیدہ نظروں سے بوتل کے چمکتے ہوئے ڈھکنے کو دیکھا اور پوچھا۔ “کیوں؟”
“یہ تو ٹھنڈی چیزیں ٹھنڈی اور گرم چیزیں گرم رکھنے والی بوتل ہے۔”
خان صاحب نے بوتل اپنی جیب میں رکھ لی۔ “خو ام اس میں نسوار ڈالے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ گرمیوں میں گرم رہے گی، سردیوں میں سرد۔”
 

ام اریبہ

محفلین
ﺍﯾﮏ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ
ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ
ﭼﻠﮯ ۔ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﻧﮯ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺟﻮ
ﺳﻮﺍﻝ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮨﻮ ﻧﮕﮯ ﻭﮨﯽ ﺗﻢ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﮔﮯ۔ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﻭﮦ ﺗﻢ ﺍﭼﮭﯽ
ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﺭﭦ ﻟﯿﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ
ﻭﮨﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﺎ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ۔ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﺭﺿﺎ
ﻣﻨﺪﯼ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﺮﺩﯼ۔
ﻭﮦ ﺟﺐ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﮐﯽ
ﺑﺎﺭﯼ ﺁﺋﯽ ۔۔۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﭘﮩﻼ ﺳﻮﺍﻝ ﺗﮭﺎ: ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺐ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ؟
ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺗﮭﺎ: ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ 1930 ﺳﮯ ﮐﻮﺷﺸﯿﮟ
ﺟﺎﺭﯼ ﺗﮭﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ 1947 ﻣﯿﮟ ﺁ ﮐﺮ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔
ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ: ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺎ
ﮨﮯ؟
ﺟﻮﺍﺏ: ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ
ﻣﻨﻤﻮﮨﻦ ﺳﻨﮕﮫ ﮨﯿﮟ۔
ﺗﯿﺴﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ: ﻣﺮﯾﺦ ﭘﺮ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ؟
ﺟﻮﺍﺏ: ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﺗﻮ ﮐﺮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺛﺎﺑﺖ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﮯ۔
ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩﮮ
ﺩﯼ۔۔
ﺍﺏ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺁﺋﯽ۔
ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﺳﻮﺍﻝ ﺗﮭﺎ۔:
ﺗﻢ ﮐﺐ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ؟
ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ: ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ 1930 ﺳﮯ ﮐﻮﺷﺸﯿﮟ
ﺟﺎﺭﯼ ﺗﮭﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ 1947 ﻣﯿﮟ ﺁﮐﺮ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔
ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ: ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟
ﺟﻮﺍﺏ:ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ
ﻣﻨﻤﻮﮨﻦ ﺳﻨﮕﮫ ﮨﮯ۔
ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻻ )ﻏﺼﮯ ﺳﮯ :)
ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮ؟
ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ: ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﺗﻮ ﮐﺮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺛﺎﺑﺖ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﮯ۔
 

ام اریبہ

محفلین
زندگی ہمیں بہت کچھ سکھاتی ہے.
...
...

ایک مشہور چائن۔۔۔۔۔یز شاعر لکھتے ہیں
کہ

شنگو یا چی چونگ۔۔۔۔و ایتی ماشن

ش۔۔ونگ اوما پنگ پنگو چنگ.

.بالکل صحیح لکھا ہے، مجھے تو رونا آ گیا
 

ام اریبہ

محفلین
روٹین کے ڈاکٹری چیک اپ کے لیے پروفیسر صاحب ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو ڈاکٹر نے گرمجوشی سے پوچھا

“ کیوں بھئی پروفیسر صاحب ! آپ کی اعصابی بیماری اب کیسی ہے؟“

“الحمد للہ، آجکل میکے گئی ہوئی ہے“
 

ام اریبہ

محفلین
ایک شخص کی بیوی اغوا ہو گئی
.
کچھ دیر بعد اس کے پاس فون آیا !!
.
رقم کا انتظام کرو ، ورنہ تمہاری بیوی کی ٹانگ کاٹ دیں گے
.
شوہر نے کوئی جواب نہ دیا
..
..
اگلے دن پھر فون آیا !!
.
اگر آج رات تک رقم کا انتظام نہ کیا تو تمہاری بیوی کو قتل کر دیں گے
.
شوہر پھر بھی چپ رہا
..
..
اگلے دن پھر فون آیا !!
.
اگر آج رقم کا انتظام نہ ہوا تو ہم تمہاری بیوی کو گھر چھوڑ جائیں گے
.
شوہر چیخ اٹھا .....
...
..
کمینے رقم بول ، دہمکی کیوں دے رہا ہے
 
Top