مختصر بحر میں ایک کوشش، احباب کی آراء کی منتظر۔۔

اسد قریشی

محفلین
الفاظ کم
آنکھیں تھی نم
کس سے گَلہ
کرتے صنم
دو راستے
تم اور ہم
سانسیں بہت
فرصت ہے کم
اے زندگی
تُو بھی سِتم
ہر خواب کی
تعبیر نَم
 
بولے تھے کم
آنکھیں تھیں نم
کرتے گَلہ
بھی کس سے صنم
رستے تھے دو
تم اور ہم
گھڑیاں بہت
فرصت ہے کم
پھر زندگی
تیرے سِتم؟
ہر خواب کی
تعبیر نَم
صرف میری تجاویز ہیں جناب اسد صاحب
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایک رکنی بحر ہونا عروضی اصول کے خلاف ہے۔ سو ہم اسے مربع کہتے ہیں۔
بحر متقارب مربع اثلم محذوف
ارکان:
فعلن فَعَل

یعنی کہ مستفعلن کو غیر حقیقی تقطیع اور فعلن فعل کو حقیقی تقطیع بھی کہہ سکتے ہیں؟

اللہ بچائے ان عروضی اصولوں سے۔
توبہ کتنی عجیب عجیب باتیں کرتے تھے یہ پرانے عروضیے۔
 
یعنی کہ مستفعلن کو غیر حقیقی تقطیع اور فعلن فعل کو حقیقی تقطیع بھی کہہ سکتے ہیں؟

اللہ بچائے ان عروضی اصولوں سے۔
توبہ کتنی عجیب عجیب باتیں کرتے تھے یہ پرانے عروضیے۔

جی یہی بات ہے۔ مستفعلن غیر حقیقی تقطیع ہے۔
عجیب باتیں تو نئے عروضی کرتے ہیں۔ پرانے والوں کی بات پر عمل کر لیا جائے تو کوئی مسئلہ ہی نہ ہو۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی یہی بات ہے۔ مستفعلن غیر حقیقی تقطیع ہے۔
عجیب باتیں تو نئے عروضی کرتے ہیں۔ پرانے والوں کی بات پر عمل کر لیا جائے تو کوئی مسئلہ ہی نہ ہو۔ :)

ہیں!
کیا نئے عروضیے بھی ہیں، ان کا کام کیا ہے؟
جتنے اصول وضع ہونے تھے وہ تو ہو چکے، اب یہ کیا کرتے ہیں، میں سمجھا نہیں "نئے عروضی" کی اصطلاح کو۔
 
ہیں!
کیا نئے عروضیے بھی ہیں، ان کا کام کیا ہے؟
جتنے اصول وضع ہونے تھے وہ تو ہو چکے، اب یہ کیا کرتے ہیں، میں سمجھا نہیں "نئے عروضی" کی اصطلاح کو۔

ان کا کام عروض میں فضول کی سائنس کو گھسانا ہے۔ :)
کیا کہیں جنہیں خود عروض نہیں آتا وہ نئے نئے طریقے نکالتا ہے۔ بلکہ اب تو ”منطقی قافیہ“ کے نام سے بھی ایک صاحب رقم طراز ہیں۔ :D
 
اسد قریشی

محفلین
تمام احباب کی محبتوں، آرا اور حوصلہ افزائی کا بے حد ممنون ہوں۔ قبلہ اعجازعُبید صاحب کا 'خصوصی' شکرگزار۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ان کا کام عروض میں فضول کی سائنس کو گھسانا ہے۔ :)
کیا کہیں جنہیں خود عروض نہیں آتا وہ نئے نئے طریقے نکالتا ہے۔ بلکہ اب تو ”منطقی قافیہ“ کے نام سے بھی ایک صاحب رقم طراز ہیں۔ :D
میری غیبت بلکہ غیبتیں ہو رہی ہیں یہاں پر؟؟ بھائی میں نے تو صوتی قافیہ کہا تھا، منطقی تو نہیں تھا وہ۔۔۔
 
میری غیبت بلکہ غیبتیں ہو رہی ہیں یہاں پر؟؟ بھائی میں نے تو صوتی قافیہ کہا تھا، منطقی تو نہیں تھا وہ۔۔۔

ارے نہیں وہ آپ نہیں کوئی اور صاحب ہیں دوسرے فورم پر۔ اور غیبت نہیں میں تو منہ پھٹ ہوں منہ پر حال سنا دیتا ہوں تو انہیں بھی ہاتھ کے ہاتھ آئینہ دکھا دیا تھا۔ اب تک تو پلٹے نہیں وہ۔ :)
 
Top