مختار مسعود صاحب کی کتاب آوازِ دوست کو برقیانے کی تجویز

محمداحمد نے 'برقیانے کیلئے کتب کی فرمائش' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 19, 2018

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    20,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،

    کیا محفل میں مختار مسعود صاحب کی مقبول کتاب آوازِ دوست کو برقیایا گیا ہے؟ اگر نہیں تو میرا خیال ہے کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    اگر کچھ محفلین دس پندرہ صفحات ٹائپ کرنے کا وعدہ کریں تو کام کا آغاز ہو سکتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ !

    نیرنگ خیال
    محمد تابش صدیقی
    جاسمن

    آپ متعلقہ لوگوں کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 4
    • متفق متفق × 1
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    9,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اس بارے میں استاد گرامی الف عین ہی بتا سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    9,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اگر ابھی تک نہیں برقیائی گئی تو میں سکین کروں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    20,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ !

    پہلے بنیادی معلومات فراہم کر دیجے کہ کس پبلشر نے چھاپی ہے اور کاپی رائٹس وغیرہ سے آزاد ہے یا نہیں؟

    محمد تابش صدیقی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    9,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    کاپی رائٹس سے تو ہرگز آزاد نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    20,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    کیا مصنف کی وفات کے بعد بھی کتاب کاپی رائٹ سے آزاد نہیں ہوئی ہے؟
     
    • متفق متفق × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,354
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا یہ کتاب جملہ حقوق سے آزاد ہے؟
     
  8. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,104
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    مصنف کے انتقال کے 50 سال بعد ہوجاتی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • متفق متفق × 3
  9. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    میں حاضر مجھے یاد رکھیئے گا
    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,919
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یہ کتاب کاپی رائٹس میں ہوگی۔ مرحوم کے وارثوں یا پبلشرز جس کے نام بھی کاپی رائٹس ہیں ان کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کام کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,301
    السلام علیکم،
    محمد احمد بھائی، اس پر کام ہو چکا ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ربط؟
     
  13. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,301
    ربط تو ارسال ہونے کے بعد وجود میں آئے گا، اس پر میں نے اکیلے ٹائپنگ کی تھی بہت پہلے۔ تب کاپی رائٹس مد نظر رکھے بغیر کئی ایسے عنوانات پر کام کیا تھا جوش میں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  14. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,820
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اس قسم کی کتب کے ساتھ میرا یہ رویہ ہوتا ہے کہ کتاب کے کچھ حصوں کو ایک نیا نام دے کر شائع کر دوں، اور اس کی "جمع و ترتیب" کے لیے اپنا نام دے کر اس کا الزام اپنے سر لے لیتا ہوں۔ مشتاق یوسفی کے کئی مضامین اسی طرح یا ایک ایک مضمون الگ کتاب کی صورت میں شائع کیے۔ ٹائپ کرنے والوں نے جو پبلشر کا نام اور فہرست وغیرہ سب ٹائپ کی تھی، ان کو مکمل نکال دیتا ہوں۔ اسی طرح پیش لفظ بھی کہ اصل کتاب سے اس کی شناخت مکمل مختلف ہو جائے۔ برقی کتابوں اور اب بزم اردو لائبریری میں نظم و نثر کی سینکڑوں کتب اسی طرح کی ہیں۔ کچھ ویب سے حاصل شدہ اور کچھ محفل سے حاصل شدہ۔
    آواز دوست بہت پہلے پڑھی تھی، اب یاد نہیں کہ کیا اس کے اس طرح حصے کیے جا سکتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہ استاد محترم
    گویا یہ تو وہی بات ہوگئی
    شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لی
    رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی
    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  16. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    9,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اس کے دو حصے کیے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ اس میں دو مضامین ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    20,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سیدہ بہن ! آپ نے ٹائپ کا کام مکمل کر لیا ہے یا ابھی رہتا ہے؟
     

اس صفحے کی تشہیر