مبارکباد محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ہمارا تقرر

عاطف بٹ

محفلین
بالآخر محکمہ اعلیٰ تعلیم پنجاب کو اس بات کا یقین ہو ہی گیا کہ ہم معمارانِ وطن کو بگاڑنے کے لئے موزوں ترین فرد ثابت ہوسکتے ہیں، لہٰذا ہماری خواہش کے 'میم مطابق' گورنمنٹ ڈگری کالج شرقپور میں ہماری تقرری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ لاہور سے قریب ترین مقام یہی ہے جہاں ہم اپنے گھر سے نکلنے کے بعد فراٹے بھرتے ہوئے گھنٹے بھر میں پہنچ سکتے ہیں۔
اب دعا کریں کہ اللہ ان بچوں کے حال پر رحم کرے جن کے ہم استاد بننے جارہے ہیں!
 
زین

لائبریرین
ذرائع ابلاغ کے مقابلے میں تعلیم کا شعبہ بہت بہتر ہے ۔ پھر نجی اداروں میں ایک جگہ ٹھہرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بالآخر محکمہ اعلیٰ تعلیم پنجاب کو اس بات کا یقین ہو ہی گیا کہ ہم معمارانِ وطن کو بگاڑنے کے لئے موزوں ترین فرد ثابت ہوسکتے ہیں، لہٰذا ہماری خواہش کے 'میم مطابق' گورنمنٹ ڈگری کالج شرقپور میں ہماری تقرری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ لاہور سے قریب ترین مقام یہی ہے جہاں ہم اپنے گھر سے نکلنے کے بعد فراٹے بھرتے ہوئے گھنٹے بھر میں پہنچ سکتے ہیں۔
اب دعا کریں کہ اللہ ان بچوں کے حال پر رحم کرے جن کے ہم استاد بننے جارہے ہیں!
بے حد مبارک باد بھیا!
 
زین

لائبریرین
چھوڑنا بھی نہیں چاہیے۔ شعبہ تعلیم سے منسلک رہ کر اپنے لئے اور دلچسپی کے دوسرے کاموں کے لئے بھی وقت نکالا جاسکتا ہے ۔
 
علی خان

محفلین
جناب مبارک باد قبول کیجئے۔ اور یہ بھی وضاحت کردیں۔ کہ کس مضمون میں آپ کی تقریری ہوئی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
استاد کا محترم درجہ پانے پر دلی مبارک باد
اللہ تعالی آپ کو ہمت و طاقت سے نوازے ۔
اور آپ کی رہنمائی میں ایسی علم کی شمعیں روشن ہوں جو تاقیامت جگمگاتی رہیں ۔
بہت ذمہ داری ہے محترم بھائی اب آپ پر ۔
 
ساجد

محفلین
بہت بہت مباک ہو استاد جی۔ تعلیم اور صحافت کا امتزاج بڑا خوبصورت ہوتا ہے لہذا ہم آپ سے اتفاق کرتے ہیں کہ صحافت نہیں چھوڑنی چاہئے۔ پابندئِ وقت میں ، لگتا ہے کہ ، آپ کا حال میرے جیسا ہے۔ ہم بھی کبھی وقت پر اپنے ہیڈز کو اپنا دیدار نہ کرواتے تھے اور مہینے میں ایک آدھ جواب طلبی ضرور بھگتتے تھے۔ وہ تو خیر اُس وقت محکمہ تعلیم بڑی وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتا تھا لیکن اب بیروز گاری اور کنٹریکٹ نے صورت حال بدل دی ہے اس لئے دیری کی گنجائش نشتہ۔
ارے۔۔۔نصیحتوں کے چکر میں آپ سے مٹھائی کا مطالبہ تو میں بھول ہی گیا۔:)
 
Top