محمود غلط حماد غلط

محمود غلط ، حماد غلط​
ہر جھوٹ كی هے بنياد غلط​
دنيا پہ نہ جا دنيا كے يہاں​
مجنوں بھی غلط فرهاد غلط​
ياروں ميں وفا باقی نہ رہی​
مقتول غلط جلاّد غلط​
جب دل كي تمنّا ہار گئی​
پھر آه غلط فرياد غلط​
خالق كا بھرم جب ركھ نہ سكے​
تو باپ غلط اولاد غلط​
واعظ كے نہ سن واعظ كے سبھی​
فرمان غلط ارشاد غلط​
جمشيدؔ جہاں پر امن نہ هو​
اس ديس كے سب افراد غلط​
 
اوہ معذرت کہ شاید جلدی میں لکھا تھا۔۔۔
قافیہ موجود ہے لیکن سوائے مطلع کے باقی اشعار میں ردیف "غلط" کا دو دو بار استعمال کنفیوز کر گیا[/qu
مهرباني حضور، مينے اپني طرف سے رديف غلط ايك مرتبه هي تصور كيا هے جو دوسرا هے جبكه پهلے غلط كو تصور نهيں كي ، مطلع اور مقطع دونوں ميں غلط ايك مرتبه استعمال كيا هے، كيا اس ميں كچھ فني عيوب هيں ؟
 
الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے اسامہ، کاپی پیسٹ کرتے وقت دائیں کونے میں بنا اریزر استعمال کر کے فارمیٹنگ ختم کر دیا کریں تاکہ ڈفالٹ فانٹ نستعلیق میں نظر آئے۔
قوافی درست ہیں، وزن بھی درست ہے۔ اور کچھ اصلاح کی ضرورت نہیں۔
 
رانا

محفلین

ارے واہ اتنا آسان حل اور ہم جیسے نالائق کو پتہ ہی نہیں۔ میں تو پتا نہیں کتنے جتن کرتا تھا فارمیٹنگ ختم کرنے کے لئے۔ ابھی آپ کے توجہ دلانے پر نظر پڑی ورنہ ہم تو اسے کوئی فضول سی چیز سمجھ کر نظرانداز کردیا کرتے تھے۔:)
 
اچھی غزل ہے اسامہ، کاپی پیسٹ کرتے وقت دائیں کونے میں بنا اریزر استعمال کر کے فارمیٹنگ ختم کر دیا کریں تاکہ ڈفالٹ فانٹ نستعلیق میں نظر آئے۔
قوافی درست ہیں، وزن بھی درست ہے۔ اور کچھ اصلاح کی ضرورت نہیں۔
بهت مهرباني استاد محترم آپ كو غزل اچھي لگي مجھے بيحد خوشي هے
 
اچھی غزل ہے اسامہ بھائی۔داد قبول فرمائیے۔
اور لیجیے ہم نے کچھ تدوین بھی کردی ہے استاد محترم کی خواہش کے مطابق
بهت مهرباني حضور، الله خوش ركھے آپكو ، باقي ميں شرمنده هوں أول أول كي محبت هے ابھي ميں كچھ حصه نه لينےپر بهت كوشش كي مگر اس بحر ميں ميرا خيال اور زبان دونوں كام نه كر سكے كاش آپ اور استاد اعجاز عبيد صاحبان سے كوئي تفصيلي ملاقات كي صورت بنتي تو كچھ هم بھي سيكھ سكتے اور هر فن مولا بن جاتے
 
اُسامہ بھائی، ہم بھلا کہاں کِس گنتی میں ہیں، البتہ استادِ محترم جو اس محفل کی روح رواں ہیں اور دیگر اساتذہ و دوست حضرات بھی محفل میں ہمہ وقت موجود رہتے ہیں جن کا شعری ذوق غضب کا ہے۔ آپ بے دھڑک ( ہماری طرح) اپنی تخلیقات محفل میں پیش کرتے رہئیے اور اصلاح و تصحیح کے مزے لوٹیے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
 
بلكه صحيح يه هوگاكه هر بحر مولا بن جاتے
 
اُسامہ بھائی، ہم بھلا کہاں کِس گنتی میں ہیں، البتہ استادِ محترم جو اس محفل کی روح رواں ہیں اور دیگر اساتذہ و دوست حضرات بھی محفل میں ہمہ وقت موجود رہتے ہیں جن کا شعری ذوق غضب کا ہے۔ آپ بے دھڑک ( ہماری طرح) اپنی تخلیقات محفل میں پیش کرتے رہئیے اور اصلاح و تصحیح کے مزے لوٹیے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
حضور آپ نے اتني توجه فرمائي اس فقير كي طرف اس كا شكريه، بالكل آپ كي نصيحت كے مطابق ميں لكھتا رهوں گا مگر ميں شكاري هوں بحروں كا صرف تين يا چار بحروں كے ميں كسي اور بحر ميں نهيں لكھ پاتا اس سلسلے ميں آپ كوئي ديسى طريقه بتا دينا اگر ممكن هو اور جب بھي آپ ك فرصت ملے ؎
 
بھائی اس سلسلے میں ایک تیر بہدف نسخہ تو ہم نے شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ میں درج کردیا ہے۔ اب اگر اساتذہ اسے نہ مانیں تو اس میں ہمارا تو کوئی قصور نہیں ہے نا؟:)
 
مكرمي ميں نے اس قاعده كو مطالعه كيا هے يه واقعي هي ايك ديسي نسخه هے، بهت نوازش ۔
 
Top