جاسمن

لائبریرین
جی میں اسے پڑھ چکا ہوں۔
میں آج کل اس کا مطالعہ کر رہا ہوں۔
میں ان شاءاللہ ۔۔۔۔پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
اس ۔۔۔ پہ میں نے ایک مضمون لکھا ہے۔
۔۔۔ مضمون لکھ رہا ہوں۔
۔۔۔ لکھوں گا ان شاءاللہ۔
یہ اور اسی طرح کے جملے آپ کو ملیں گے ہماری اردو محفل کے ہونہار محمد خرم یاسین کے مراسلوں میں۔ :)
ڈاکٹر صاحب اعلیٰ پائے کے نثرنگار ہیں تو بہت اچھے شاعر بھی ہیں۔ سوچ کا کینوس ماشاءاللہ بہت وسیع ہے۔ حساس اور درد مند دل کے مالک اردو محفل کے ایک بھلے رکن ہیں۔
آپ کو اردو محفل پہ نو سالہ علم و ادب کا یہ سفر مبارک ہو۔
آللہ پاک اپ اور آپ سے جُڑے سب لوگوں کو دنیا و آخرت کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، نعمتیں، برکتیں اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ صحت و تندرستی دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 
میرے بارے میں اس قدر خوش گمانی ، ذرہ نوازی اور اخلاص پر تہہ دل سے ممنون ہوں! بہت شکریہ، نوازش، جزاک اللہ خیرا! سدا سلامتی ہو۔ آمین۔
واللہ پتہ ہی نہیں چلا نو سال کب اور کیسے گزر گئے۔۔۔ اس موقر فورم پر میرا آغاز نثری نظم کے دفاع سے ہوا تھا ، جس پر بڑے بڑے اعتراضات کو خندہ پیشانی اور بعض اوقات گرما گرم مباحث سے بہلاتا رہتا تھا۔ اعجاز عبید صاحب ایسے کہنہ مشق اساتذہ کو موجود پایا تو یقین ہوا کہ یہاں بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔ یہاں آئی ٹی سے جڑے احباب کی اپنی ہی بہار دیکھنے کو ملی ، حیران ہوں کہ انھوں نے ادب کی انٹرنیٹ پر ترویج کی کس قدر گراں مایہ خدمات انجام دیں ۔ان سب کے اخلاص کو سینکڑوں ، ہزاروں سلام !
جن احباب کا حلقہ بنا اور میں مصروفیات کے باوجود جب کبھی چکر لگا، ان کی پوسٹس اور سرگرمیوں سے محظوظ ہوتا رہا ان میں آپ کی ذاتِ گرامی (جاسمن صاحبہ )،نور سعدیہ صاحبہ،سیماکرن صاحبہ، مریم افتخارصاحبہ، محترم نیرنگ خیال، محترم وقار، محترم خلیل الرحمن ، محترم فلک شیر ، محترم چودھری ، محترم زیک، محترم عارف ، محترم عدنان اکبر نقیبی، محترم زہیر عباس، محترم محمد امین صدیق اور محترم شکیل صاحبان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بہت سے احباب کے نام سرِ دست یاد نہیں، معذرت!
ادب کے طلبہ کو اس موقر فورم سے ضرور جڑنا چاہیے، میں اس کے بانیان کو تہہ دل سے ہدیہ تہنیت و تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ کس قدر خوبی سے تاحال اسے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام محفلین پر خصوصی رحمتوں کا نزول فرمائے۔ آمین۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جن احباب کا حلقہ بنا اور میں مصروفیات کے باوجود جب کبھی چکر لگا، ان کی پوسٹس اور سرگرمیوں سے محظوظ ہوتا رہا ان میں آپ کی ذاتِ گرامی (جاسمن صاحبہ )،نور سعدیہ صاحبہ،سیماکرن صاحبہ، مریم افتخارصاحبہ، محترم نیرنگ خیال، محترم وقار، محترم خلیل الرحمن ، محترم فلک شیر ، محترم چودھری ، محترم زیک، محترم عارف ، محترم عدنان اکبر نقیبی، محترم زہیر عباس، محترم محمد امین صدیق اور محترم شکیل صاحبان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بہت سے احباب کے نام سرِ دست یاد نہیں، معذرت!
میرا نام بھی بیچ میں لے دیا۔۔۔ حالانکہ شمار دانہ تسبیح۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔

اپنے فلک شیر صاحب بھی نوبرس کا راگ الاپتے ہیں۔۔۔۔ اب آپ کے اور چیمہ صاب کے نو نو برس تو آپ ہی جانیں۔۔۔ ہم بیچارے سادھو لوگ کیا کہہ سکتے ہیں۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اعلیٰ پائے کے نثرنگار ہیں تو بہت اچھے شاعر بھی ہیں۔ سوچ کا کینوس ماشاءاللہ بہت وسیع ہے۔ حساس اور درد مند دل کے مالک اردو محفل کے ایک بھلے رکن ہیں۔
آپ کو اردو محفل پہ نو سالہ علم و ادب کا یہ سفر مبارک ہو۔
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
بہت بہت مبارک ہو۔۔
ڈاکٹر صاحب اللہ ڈھیروں کامیابیا ں عطا فرمائے ۔بالکل درست کہا جاسمن نے آپکی سوچ کا کئنوس بہت وسیع ہے۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے۔ آمین
 
محمد خرم یاسین صاحب بلاشبہ ایک علمی اور مثبت شخصیت ہیں۔۔۔ ان سے پل دو پل کی مراسلت بھی شخصیت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ نو برس مبارک ہوں۔۔۔۔
آپ کی دریا دلی اور ذرہ نوازی ہے۔ سدا سلامتی ہو۔ آمین۔
میں تو خود آپ کی شائستہ تحاریر سے حظ اٹھاتا ہوں
 
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
بہت بہت مبارک ہو۔۔
ڈاکٹر صاحب اللہ ڈھیروں کامیابیا ں عطا فرمائے ۔بالکل درست کہا جاسمن نے آپکی سوچ کا کئنوس بہت وسیع ہے۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے۔ آمین
خیر مبارک محترمہ سیما صاحبہ! ذرہ نوازی۔
ارے آپ کو کس نے بتا دیا ہم چھوٹے سے ڈاکٹر بھی ہیں :)، سدا سلامتی ہو، شاد و آباد رہیں۔ آمین۔
 
Top