محمداحمد بھائی اور ریختہ ڈاٹ آرگ

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت محبت ہے ذوالقرنین بھائی آپ کی۔ شکریہ نہیں کہوں گا کہ شکریہ وغیرہ ایسے معاملے میں بالکل بے معنی ہو کر رہ جاتے ہیں۔ :)



:)

شاد آباد رہیے، خوش و خرم رہیے۔ :)
ہمیں تو شکریہ چاہیے بھی نہیں میاں۔۔۔۔ بس کوئی نئی کوشش ہمارے ساتھ شئیر کریں۔۔۔۔ کہ بڑے عرصے سے آپ گوشہ نشیں ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
احمد بھائی محبتیں اپنا جواب آپ ہوتی ہیں۔ ریختہ سے متاثر تو تھے ہی آپ کی وہاں دریافت سے ریختہ سے ایک اپنائیت بھرا اور زندہ و مضبوط تعلق بھی بنا ہے نیزیہ دیرینہ تاثر بھی قدرے زائل ہوا ہے کہ قابلِ قدر شاعر ہونے کے لیے شاعر کا فوت شدہ یا کم از کم قریب المرگ ہونا ایک نہائت ضروری امر ہے :)
پہلے میں یہ لکھنے لگا تھا کہ "زندہ شاعر مشہور شعراء کی فہرست مین"۔۔۔۔ پھر مجھے احمد بھائی پر ترش شریف آگیا۔۔۔۔ :p
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
یہ وزیٹنگ کارڈ کیسے مل سکتا ہے ہے ہم محفلین کو؟

ہمارے ہاں وہ لوگ بھی جنہوں نے کبھی وزیٹنگ کارڈ بنوائے ہی نہیں ہوتے وہ بھی طلب کرنے پریہی کہتے ہیں "ختم ہو گئے ہیں" یا "پرنٹنگ کے لئے گئے ہوئے ہیں۔" :)

ویسے ہمارے "ویزیٹنگ کارڈ" تو ابھی کتابت کے مرحلے میں بھی نہیں ہیں۔ :) بلکہ ہم تو سوچتے ہیں کہ بیس پچیس غزلیات (جو پہلے سے ہی محفل اور بلاگ وغیرہ پر ہیں) کی بھلا کیا کتاب چھپے گی۔ زود گو (کم از کم شاعری میں۔ :) ) ہم ہیں نہیں سو دیکھیے کیا ہوتا ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ عنوان بہت مشکوک ہے احباب کے لیے اور ان کا حلقہ احباب پہلے ہی مختصر ہے :)
مختصر حلقہ احباب کے مستند نقصانات میں سے ایک آپ نے یہاں لکھ دیا ہے۔۔۔ :p

بقول فراز : 'یہی محدود سا حلقہ ہے شناسائی کا' :)
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی محبتیں اپنا جواب آپ ہوتی ہیں۔ ریختہ سے متاثر تو تھے ہی آپ کی وہاں دریافت سے ریختہ سے ایک اپنائیت بھرا اور زندہ و مضبوط تعلق بھی بنا ہے

:redheart:

ریختہ سے متاثر تو تھے ہی آپ کی وہاں دریافت سے ریختہ سے ایک اپنائیت بھرا اور زندہ و مضبوط تعلق بھی بنا ہے

'دریافت' کے لفظ سے ہمیں ایسا لگا کہ جیسے ہم بھی کسی 'ہڑپہ یا موہن جو ڈرو' کی باقیات میں سے ہیں۔ :p

نیزیہ دیرینہ تاثر بھی قدرے زائل ہوا ہے کہ قابلِ قدر شاعر ہونے کے لیے شاعر کا فوت شدہ یا کم از کم قریب المرگ ہونا ایک نہائت ضروری امر ہے

:D

یعنی ہم تو یہی بھی نہیں کہہ سکتے کہ :

'ہوئے مر کے ہم جو رُسوا'

کہ ظالموں نے ہمارے مرنے کا بھی انتظار نہیں کیا۔ :)
 

x boy

محفلین
ہمارے ہاں وہ لوگ بھی جنہوں نے کبھی وزیٹنگ کارڈ بنوائے ہی نہیں ہوتے وہ بھی طلب کرنے پریہی کہتے ہیں "ختم ہو گئے ہیں" یا "پرنٹنگ کے لئے گئے ہوئے ہیں۔" :)

ویسے ہمارے "ویزیٹنگ کارڈ" تو ابھی کتابت کے مرحلے میں بھی نہیں ہیں۔ :) بلکہ ہم تو سوچتے ہیں کہ بیس پچیس غزلیات (جو پہلے سے ہی محفل اور بلاگ وغیرہ پر ہیں) کی بھلا کیا کتاب چھپے گی۔ زود گو (کم از کم شاعری میں۔ :) ) ہم ہیں نہیں سو دیکھیے کیا ہوتا ہے۔ :)

پھر سے داد ،،،
 

آوازِ دوست

محفلین
:redheart:



'دریافت' کے لفظ سے ہمیں ایسا لگا کہ جیسے ہم بھی کسی 'ہڑپہ یا موہن جو ڈرو' کی باقیات میں سے ہیں۔ :p



:D

یعنی ہم تو یہی بھی نہیں کہہ سکتے کہ :

'ہوئے مر کے ہم جو رُسوا'

کہ ظالموں نے ہمارے مرنے کا بھی انتظار نہیں کیا۔ :)
احمد بھائی آپ ماشاءاللّہ باکمال آدمی ہیں کہ آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کا اعتراف اتنی جلدی کر لیا گیا ہے۔ عمر کے فن سے موازنے سے تو لگتا ہے کہ آپ نے صدیوں کا سفر لمحوں میں طے کیا ہے تو یہ جادو ہم بھی آپ سے سیکھتے مگر کیا کریں کہ وزن کی سختیاں آسان نہیں ہوتیں :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آج تو بڑی بڑی خبریں مل رہی ہیں بھئی۔
اور یہ تو واقعتا بہت اچھی خبر ہے۔ آپ کو بہت مبارک ہو محمداحمد ۔ مجھے امید ہے ویب سائٹ پر کلام دیتے ہوئے آپ نے اس ایکسکلیوسو کلام کو ایک طرف کر دیا ہو گا جس کے بارے میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔
نیرنگ خیال آپ کا شکریہ اتنی اچھی خبر ڈھونڈ لانے کے لیے۔
 

محمدظہیر

محفلین
ماشاءاللہ بہت اچھی خبر ہے
ریختہ پر تو بڑے بڑے شعراء کے کلام ہوتے ہیں۔ محمد احمد بھائی بہت بہت مبارک آپ کو یہ اعزاز
 

محمداحمد

لائبریرین
آج تو بڑی بڑی خبریں مل رہی ہیں بھئی۔
اور یہ تو واقعتا بہت اچھی خبر ہے۔ آپ کو بہت مبارک ہو محمداحمد ۔

بہت شکریہ :)

مجھے امید ہے ویب سائٹ پر کلام دیتے ہوئے آپ نے اس ایکسکلیوسو کلام کو ایک طرف کر دیا ہو گا جس کے بارے میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔

معاہدہ۔۔۔! :p:D:)

اس طرح کی کوئی بات یاد تو آتی ہے لیکن آج کل تو عمومی اشعار ہی وقوع پذیر نہیں ہو رہے چہ جائیکہ ایکسکلیوسو کلام کی بات کی جائے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی آپ ماشاءاللّہ باکمال آدمی ہیں کہ آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کا اعتراف اتنی جلدی کر لیا گیا ہے۔ عمر کے فن سے موازنے سے تو لگتا ہے کہ آپ نے صدیوں کا سفر لمحوں میں طے کیا ہے
ریختہ پر تو بڑے بڑے شعراء کے کلام ہوتے ہیں۔ محمد احمد بھائی بہت بہت مبارک آپ کو یہ اعزاز

محفل کے سب دوستوں کی محبت اپنی جگہ ہے اور ان محبتوں کا قرض میں ادا بھی کرنا چاہوں تو بھی نہیں کر سکتا۔ تاہم میرے لئے بڑے شاعر وغیرہ کا لقب ہرگز مناسب نہیں ہے کہ میں ابھی تک شاعری میں خود کو مبتدی ہی سمجھتا ہوں۔ ۔ ریختہ پر جو خاکسارکا کلام موجود ہے وہ ہمارے بہت اچھے دوست غالب ایاز کی محبت ہے کہ اُنہوں نے کلام ہم سے طلب کیا اور ریختہ کے کرتا دھرتا کو ارسال کردیا۔ :)
 
Top