محفل کے چاند تارے ----حصہ ء دوم

سعود بھیا ۔۔۔۔۔۔۔ یہ رضواں کون ہے ۔پہلے ہمیں یہ بتایے ۔۔۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری تحریر پر محبت کا ثبوت پا کے آپ کے کیس کو ڈس مس کر دیا جائے گا ۔۔:) :) :)
ہمیں تو کچھ خاص معلوم نہیں، البتہ ایک شاعر نے رضواں کا تعارف کچھ یوں کرایا ہے: :) :) :)

بیگم کا غضب ڈھانا، لا حول و لا قوۃ
ہر بات پہ غرانا، لا حول و لا قوۃ
ہم نے در جنت سے رضواں کو پکارا تھا
اور آ گئی رضوانہ لا حول و لا قوۃ

نور بٹیا، بھلا محفلین کے لیے اس تحریر میں نہاں آپ کی محبت کس پر عیاں نہیں؟ کیس تو تب مسترد ہوگا گر داخل دفتر ہوا۔ بھلا ہماری مجال جو ہم ایسا کچھ سوچیں بھی! :) :) :)
 
arifkarim

معطل
arifkarim بھیا تیزابی ٹوٹوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں :lol::lol:۔ ہمیں محفل پر جا بجا تیزابی کاروائیوں کے نشانات ملے ہیں :idontknow:۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے اس صورتحال کے پیچھے معصوم سے بھولے بھالے عارف بھیا ہیں :laughing:۔عارف بھیا کسی بات میں زیک کا حوالہ دیے بنا رہ نہیں سکتے ۔' شروع شروع میں تو ہمیں گمان ہوا کہ ''زیک ''کوئی انسائیکلو پیڈیا کی سائیٹ ہے۔ :lol: ان سے گفتگو کے بعد معلوم ہوا کہ محفل کے ایڈمن ہیں ۔
آپ شاید ہمارے مراسلوں میں زیک کی ٹیگنگ کو حوالہ سمجھ رہی ہیں :) زیک بھائی محفل کے ان چنیدہ اراکین میں سے ہیں جو اعلانیہ محفل چھوڑ کر واپس آئے ہیں۔
باقی جہاں تک ہماری سابقہ و حالیہ تیزابی کاروائیوں کا سوال ہے تو اسکے لئے بہت معذرت۔ ہم آجکل ٹی وی پر تیزابی ٹوٹے کچھ زیادہ ہی دیکھ رہے ہیں :)

عدالتی نظام سے یاد آیا ابو کی تھوڑی زمین ہے ملتان کے پاس کوئی چوک عظم نام کی جگہ ہے آپ یقین کرو آپی 15 سال ہو گئے ہیں وہ کیس ابھی تک چل رہا ہے
ہمارے دادا جان مرحوم بھی اپنی آبائی زمین کا انتقال کرواتے کرواتے اپنا انتقال کر وا بیٹھے۔ :(

عارف کے بارے میں بھی کمال کی ترکیب ایجاد کی ہے آپ نے کہ ایک طرف تیزابی مراسلے دوسری طرف معصوم بھولے بھائی کا خطاب۔:p اب مشورہ ہے کہ بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال شروع کردیں کہ بھولے بھالے عارف کے تیزابی مراسلوں سے جلے ہوئے لوگ آپ کا پتہ ڈھونڈتے پھریں گے۔:p
آپ بے فکر رہیں۔ ان جہادی حملوں سے نبڑنا ہمارا روز کا معمول ہے :)
 
نور وجدان

لائبریرین
ہمیں تو کچھ خاص معلوم نہیں، البتہ ایک شاعر نے رضواں کا تعارف کچھ یوں کرایا ہے: :) :) :)

بیگم کا غضب ڈھانا، لا حول و لا قوۃ
ہر بات پہ غرانا، لا حول و لا قوۃ
ہم نے در جنت سے رضواں کو پکارا تھا
اور آ گئی رضوانہ لا حول و لا قوۃ

نور بٹیا، بھلا محفلین کے لیے اس تحریر میں نہاں آپ کی محبت کس پر عیاں نہیں؟ کیس تو تب مسترد ہوگا گر داخل دفتر ہوا۔ بھلا ہماری مجال جو ہم ایسا کچھ سوچیں بھی! :) :) :)

واہ ! :drooling::lol::applause: شاعر کتنے دُکھی ہوتے ہیں ۔ اگر آپ نہ لکھتے تو میں سمجھتی کہ یہ آپ کا شعر ہے :heehee:
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ شاید ہمارے مراسلوں میں زیک کی ٹیگنگ کو حوالہ سمجھ رہی ہیں :) زیک بھائی محفل کے ان چنیدہ اراکین میں سے ہیں جو اعلانیہ محفل چھوڑ کر واپس آئے ہیں۔
باقی جہاں تک ہماری سابقہ و حالیہ تیزابی کاروائیوں کا سوال ہے تو اسکے لئے بہت معذرت۔ ہم آجکل ٹی وی پر تیزابی ٹوٹے کچھ زیادہ ہی دیکھ رہے ہیں :)

ہم نے بطور مداح و تعریف کے لکھا ہے کہ زیک کے پاس وسیع معلومات کی بنا پر ان کو ایسا لقب دینا حق ہے ۔ آپ کو پتا ہے میں بھی تیزابی ٹوٹے بہت شوق سے دیکھتی ہوں ۔۔۔ بہت اچھا پروگرام ہے :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب تحریر ہے نور بہنا☺

آپ کی محبت ہے کہ اتنے خلوص سے یاد کیا ....
اچھے لکھاریوں میں میرا شمار کرنا بھی آپ کی نظر کی خوبی ہے ☺

سچ تو یہ ہے کے چند ماند پڑجانے والے لفظوں سے جاندار تحریر کی صورت ابھرنا ناممکنات میں سے ہے .... سو محفل کے ستاروں میں آپ کا مجھے پرونا بھی آپ کی محبت کا احساس دلاتا ہے..
خوش رہیے।☺
 
کسر ء نفسی پر بندہ مر نہ جائے ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
سوچ رہا ہوں آج تھوڑا سا خوش فہم ہو ہی جاؤں :sneaky:...کیونکے تواتر سے محفلیں کے چیدہ چیدہ افراد میں ذکر آیا۔۔:glasses-cool: ایک نے تو لکھا
(@حمیرا عدنان( : مجھے ککھ نہیں آتا " ..ان کے لئے اس میں بہت کچھ رکھ دیا.. جن کا ذکر کیا ...(مجھے پتا ہے یہاں بڑی عقابی نظریں ہیں یہ "جن" کو موصوف حضرا ت کے زمرے میں ہر پڑھا جائے) .پہلے تو سوچا اسی کے جواب میں یہ لکھ ماروں پھر کچھ مصروفیت کی وجہ سے ایک دو لائن میں اظہار کردیا جس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کے تحریر پڑھ لی گئی ہے ...خیر جب نور سعدیہ شیخ صاحبہ کی تحریر بھی اسی حوالے سے دیکھی تو رہا نہیں گیا اب خود مسمی نور اور ذکر چاند تاروں کا ..واہ ..عمدہ تحریر کی تو موصوفہ حامل ہیں ہی... بلا شک .. ان کی دعوت فکر دیتی ہؤی تحاریر نظر سے گزرتی رہتی ہیں ... خیر تو عرض کر رہا تھا کہ .. دونوں مستورات کی تحریر میں ایک مماثلت دیکھی دونوں کو میں آخر میں یاد آیا اس پر سوچا اس اتفاق پر کچھ کہا جائے۔۔۔ آپ کا اتفاق کرنا ضروی نہیں:biggrin: اسے خوش فہمی میں شمار کریں پرواہ نہیں ...وہ کچھ یوں ہے کے بندہ جب کچھ سوچتا ہے تو آہستہ آہستہ سوچ میں بالیدگی آتی ہے ...اور اس کی سوچ کی پرواز اوپر کی طرف ہوتی ہے:LOL: ...جی جی مجھے پتا ہے آپ لوگ بہت سمجھدار ہیں بلکل سمجھ گئے ہونگے کے میں اپنی آخر میں ذکر کہاں لے کر جا رہا ہوں اس پر ایک تک بندانہ شعر ... یعنی ثبوت اوج فکر کر ڈالا --آپ نے بھی جو آخر میں ذکر کر ڈالا :D...پھر سوچا بالائی تو اوپر آتی پھر جھٹ یہ کہ کر تسلی دی ...میوے والے شربت میں میوہ نیچے رہ جاتا ہے;) ..... آپ نے لکھا آتے ہی دل میں جگہ بنا لی تو اتنا تو اندازہ مجھے بھی ہوگیا ہے ...کس نے کیا جگہ دی ہے(مجھے اچھی طرح اندازہ ہے )۔۔ آپ کو تو پتا ہے دل میں بھی خانے ہوتے ہیں ....:rolleyes:

آخر میں ایک بات جو میں نے نوٹ کی یہاں ایک محترمہ ہوتی ہیں کافی ایکٹو بھی ہیں سینئر بھی ہیں ان کا کہیں کوئی ذکر نہیں آیا یہ بھی ہضم نہیں ہورہا ہے اتنی نظر رکھنے والوں کی نظر نہ پڑی ہو جی میں محترمہ سیدہ شگفتہ کی بات کر رہا ہوں.... :)
 
آپ نے جس پیار بھرے انداز میں شکایت کی اس سے آپ کی محبت ظاہر ہوتی ہے ۔ دل کے چار خانے برابری کے مستحق ہیں اپنے اپنےمنفرد کام کی وجہ سے ۔ آپ کی انفرادیت اولا الذکر اور آخر الذکر کی محتاج ہر گز نہیں ہے کہ بالائی سے ہوکے میوے بھی چائے کہ تہ تک جاتے ہیں ۔ محفل کو چائے سمجھ کر خود کو میوہ جات سے تشبیہ خوب دی کہ انسان جتنا مخلص ہوتا ہے اتنی ہی بنیاد پر توجہ دیتا ہے ۔

کچھ ماہ سے میں ایکٹو نہیں تھی جس کے باعث میں ان کو جانتی ہی نہیں ہوں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ پرانی رکن ہیں اور میری واقفیت بھی نہیں ہے ۔ اسے میری نا اہلی پر محمول کرلیں کہ محفل کے بہت سے تاروں کا ذکر رہ ہی گیا
 
عبد الرحمن

لائبریرین
آپ کی گوشمالی تو بعد میں کی جائے گی۔ پہلے ذرا اس رپورٹر سے نمٹ لوں جس نے اتنی خفیہ اور حساس معلومات لیک کرنے کا جرم کیا ہے۔ :)
 
loneliness4ever

محفلین
سماجی مسائل پر آواز خاموشی سے اٹھانے والے مخمور بھیا ( loneliness4ever) کو ہمارا سلام:applause:
:applause::applause::applause:

وعلیکم السلام عزیز بہن، دیر سے آیا اور حقیقت بھی یہ ہی کہ بندہ ہمیشہ دیر کر دیتا ہے
اس چاند ستارا محفل کے سبب مجھے کئی لوگوں کے متعلق معلومات مل گئیں
بہترین لکھا ہے، آپ کا کمال ہے کہ قاری پہلا جملہ پڑھ کر تحریر کو ادھورا چھوڑنے کو تیار
نہیں ہوتا اور مکمل پڑھنے بنا نہیں رہتا۔
لکھتی رہیں ، اللہ آباد و بے مثال رکھے آپکو ۔۔۔ آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ۔۔۔۔!

محفل کے چاند تاروں کا ذکر جس روانی اور فراوانی سے آپ کرتی ہیں آپ کو محفل کی اسٹرانومسٹ کا ٹائیٹل دے دینا چاہیے۔ :)

ماشاءاللہ۔

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
 
نور وجدان

لائبریرین
واہ۔۔۔۔!

محفل کے چاند تاروں کا ذکر جس روانی اور فراوانی سے آپ کرتی ہیں آپ کو محفل کی اسٹرانومسٹ کا ٹائیٹل دے دینا چاہیے۔ :)

ماشاءاللہ۔

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!

یعنی کہ آپ نے ہمیں قیافہ شناس بنادیا:) ایک مدت پہلے پامسٹری کا ذکر تو کیا تھا ۔ کبھی ہم آنکھوں کو دیکھ کے ستارہ بتایا کرتے تھے وہ بھی کبھی کبھی کی بات تھی ۔۔۔ شکریہ احمد بھائی ۔۔۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یعنی کہ آپ نے ہمیں قیافہ شناس بنادیا:) ایک مدت پہلے پامسٹری کا ذکر تو کیا تھا ۔ کبھی ہم آنکھوں کو دیکھ کے ستارہ بتایا کرتے تھے وہ بھی کبھی کبھی کی بات تھی ۔۔۔ شکریہ احمد بھائی ۔۔۔ :)

اولاً ہم بھی اسٹرولوجسٹ لکھ رہے تھے لیکن پھر چاند تاروں کی رعایت سے اسٹرونومسٹ لکھا۔ :)

کبھی ہم آنکھوں کو دیکھ کے ستارہ بتایا کرتے تھے وہ بھی کبھی کبھی کی بات تھی

خوشی کی بات یہ ہے کہ اب آپ تائب ہو گئیں ہیں۔ :)

شاد آباد رہیے۔ :)
 
شزہ مغل

محفلین
نور سعدیہ شیخ آپی یہ کیا لکھ ڈالا؟؟؟؟
میں اس قابل نہیں ہوں آپی جی کہ آپ اتنی عزت بخشیں۔
آنکھوں میں نمی تیرنے لگی آپ کی تحریر میں اپنا مقام پا کر
تہہ دل سے شکر گزار ہوں آپ کی۔

الفاظ نہیں ہیں کہ جو آپ کا شکریہ ادا کر سکوں
 
Top