محفل کے چاند تارے ----حصہ ء دوم

نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ آپی یہ کیا لکھ ڈالا؟؟؟؟
میں اس قابل نہیں ہوں آپی جی کہ آپ اتنی عزت بخشیں۔
آنکھوں میں نمی تیرنے لگی آپ کی تحریر میں اپنا مقام پا کر
تہہ دل سے شکر گزار ہوں آپ کی۔

الفاظ نہیں ہیں کہ جو آپ کا شکریہ ادا کر سکوں

آپ کو سمجھانا پڑے گا کہ کوئی خود قابلیت لیے پیدا نہیں ہوتا بلکہ کچھ ایسا کر جاتا ہے کہ دل میں جگہ اور مقام پالیتا ہے ۔۔۔ آپی بھی کہا اور پھر نمی بھی تیرنے لگی ۔بٹیا ظلم کیا میرے ساتھ :(
 
شزہ مغل

محفلین
آپ کو سمجھانا پڑے گا کہ کوئی خود قابلیت لیے پیدا نہیں ہوتا بلکہ کچھ ایسا کر جاتا ہے کہ دل میں جگہ اور مقام پالیتا ہے ۔۔۔ آپی بھی کہا اور پھر نمی بھی تیرنے لگی ۔بٹیا ظلم کیا میرے ساتھ :(
آپی کوئی ظلم نہیں کیا۔ شکریہ والی نمی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
"بندہ ایک تو شاعری کرے اور اوپر سے مشکل کرے ۔ اس پر مستزاد پنجابی میں کرے ۔ گویا کہ ذہانت کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی ہے"

مندرجہ بالا فقرے میں ناعمہ عزیز کی تین صفات بیان کی گئی ہیں، اس لیے "گویا کہ ذہانت کوٹ کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی ہے" یعنی کہ کوٹ کا لفظ بھی تین دفعہ آنا چاہیے تھا۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
ایک مراسلہ انباکس میں بھیجتا ہوں۔
 
Top