اسی حکم کی بجا آوری کی جائے۔
پہلے تو معذرت قبول فرمائیں کہ حکم کی تعمیل تب ہو رہی ہے جب اختتام قریب ہے.
(اپنا ریکارڈ برقرار رکھا کہ 2016 میں اکاؤنٹ بنایا. کچھ مراسلے کیے. پھر غائب. پھر چھ سال بعد دوبارہ 2022 میں آ کر کچھ مراسلے کر کے غائب. اب تین سال بعد 2025 میں حاضر ہوا ہوں.
کیا سزا ہے میرے لائق 😊)
میں خاموش قاری ہوں. وقتاً فوقتاً آپ سب لوگوں کی باتوں سے بہت محظوظ ہوتا رہا ہوں. دوران سال کافی بار کوشش کی login کرنے کی مگر password reset ای میل receive ہی نہیں ہوتی تھی. پھر کافی کوشش کرنے کے بعد چھوڑ دیتا تھا. یہ بھی کوشش کی کہ کسی ایڈمن کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ملے جہاں ان سے اس مسئلے کی بابت پوچھوں مگر وائے ناکامی..
اب جب یہ پڑھا کہ بس تھوڑے عرصے کہ یہ محفل مہمان ہے تو جتنے دماغ میں پاسورڈ آئے سب apply کر دیئے شکر ہے ایک لگ گیا. ☺️