محفل کے جِن بھوت

سیما علی

لائبریرین
اتنے سارے سینئر جن بھوت اکٹھے دیکھ کے بے حد مسرت ہو رہی ہے۔ :D
جاسمن بٹیا
خوش ہونا بنتا ہے ہر سائز کا حاضر ہوتا ہے آپ کی ایک آواز پر ڈھیروں دعائیں اور پیار؀

پڑھتے ہوئے جن کو عمر گزری
وہی چہرے کتاب ہیں وہی میں
لکھتے ہوئے جن کو جان جائے
وہی حرف نصاب ہیں وہی میں
 
کچھ الفاظ اس مصرع میں ایسے آگئے ہیں کہ اردو محفل جن کی ابھی متحمل نہیں ہوسکتی
راحم خدا!

مارواڑی زبان میں شاید ہو ۔ کسی سے پوچھتا ہوں ۔

مشتاق احمد یوسفی مرحوم کا اہلِ زبان ہونے پر ناز کرنا یاد آگیا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بالکل جاری ہے ۔ ایک مصرع ہوگیا ہے اور ابھی اسی پر غورو خوض کیا جارہا ہے ۔ کچھ الفاظ اس مصرع میں ایسے آگئے ہیں کہ اردو محفل جن کی ابھی متحمل نہیں ہوسکتی۔ لیکن مصیبت یہ ہے کہ ان الفاظ کا اردو نعم البدل سرے سے موجود ہی نہیں ہے ۔ مارواڑی زبان میں شاید ہو ۔ کسی سے پوچھتا ہوں ۔
سید شہزاد ناصر صاحب کے پاس ناگفتہ الفاظ کا ایک ذخیرہ موجود ہے۔۔۔ ان کو زحمت دیے دیں۔۔۔ :onthephone:
 

تبسم

محفلین
ہم شروع سے جنوں بھوتوں، پچھل پیریوں، اور چھلیڈوں کی کہانیاں سنتے آئے ہیں لیکن باوجود بہت اشتیاق کے ہماری اُن سے ملاقات کا بندوبست نہ ہوسکا۔ کئی بار جب کسی پیر فقیر سے ملاقات ہوئی تو ہم نے دست بستہ اُن سے عرض کی کہ کم از کم ایک ملاقات کا بندوبست کر دیں بڑی مہربانی ہوگی اور ہم ہرگز انھیں بوتل میں بند کرنے کے گناہگار نہیں ہوں گے لیکن جواب میں پیر فقیر صاحب اتنی پڑھائیاں بتاتے کہ ہم اگر وہ پڑھائیاں کرسکتے ہوتے تو خود نہ ایک آستانہ کھول لیتے۔ ویسے بھی صاحب کئی بار یہ مشورہ دے چکے ہیں۔
اور ہماری یہ آرزو اردو محفل پہ جنوں، بھوتوں کے ہوتے ہوئے بھی ابھی تک تشنئہ تکمیل ہے۔ جی ہاں۔ یہ جن بھوت سب کی باتیں پڑھتے ہیں، راہداریوں میں گھومتے ہیں۔کئی لڑیوں میں رُک رُک کے تماشے دیکھتے ہیں۔جی بھی چاہتا ہے کہ ظاہر ہوکر سب کو ڈرا دیں لیکن خود پہ قابو رکھنے کی مشق میں طاق ہیں۔ یہ غیر مرئی ہیں۔ جی ہاں آپ انھیں دیکھ نہیں پاتے۔ البتہ وہ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
یہ ہیں ہماری اردو محفل کے خاموش محفلین۔
تالیاں
ان میں سے بعض کو اردو محفل پہ آئے طویل عرصہ بیتا لیکن ان کے چند مراسلے ہی اردو محفل کی زینت بن سکے۔
ہم اس دھاگہ میں دعوت دیں گے اردو محفل کے خاموش محفلین کو کہ آئیں اور کچھ اپنی کہیں، کچھ ہماری سنیں۔
ابھی بھی پوری ہوئی کے نہیں اپ کی خواہیش
 
Top