محفل کے جِن بھوت

جاسمن

لائبریرین
بعض جن بھوت بہت مشکل سے حاضر ہوتے ہیں اور حاضر ہو کر پھر سے غائب ہو جاتے ہیں۔ بہرحال ہر قسم کے جنوں بھوتوں کو ہم نے محفل پہ مستقل طور پہ لانے کا عزمِ مصمم کر رکھا ہے۔:D
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
میڈم جاسمن!

اِصلاحِ سخن میں جو مراسلہ ارسال کرنا ہوتا ہے اگر اس میں ٹیگ کرنا ہے تو کیسے کرتے ہیں۔۔۔۔۔؟؟
میں نے کئی دفعہ کوشش کی مگر بار بار کوئی نقص آ جا رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کسی رکن کو ٹیگ کرنے کے لیے اس رکن کی پہچان جو اردو محفل پر ہے اس کی پہچان سے پہلے @ نشان ڈالیں اور بغیر وقفہ دیئے اس کی پہچان لکھ دیں۔ مثلا اگر مجھے ٹیگ کرنا ہے تو
@ شمشاد اور اگر آپ کو ٹیگ کرنا ہو تو @ محمل ابراہیم لکھیں۔
میں نے اوپر بتانے کےلیے لکھا ہے اور @ اور نام کے درمیان وقفہ جان بوجھ کر دیا ہے لیکن ٹیگ کرتے وقت وقفہ نہیں دینا۔

کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہوں تو بلا جھجک انتظامیہ کے کسی بھی رکن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top