محفل کے جِن بھوت

علی احمد صاحب! چار سالوں میں 54 مراسلے
مسان مساں کر کے آپ درجہ بندی کے قابل ہوئے ہیں۔ :)اور یہیں پہ آکے رک گئے ہیں۔:)
بری بات!:D
علی احمد صاحب! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں:)
میں اکثر اُردو ویب پر ہی ہوتا ہوں جن بھوت بن کر، ادب کے حوالے سے بہت کچھ حاصل کیا ہے یہاں سے میں نے، اور جلد ہی کچھ اچھا سا شئیر بھی کروں گا۔ یہ نہیں کہ روزانہ بہت کچھ شئیر کروں گا۔ لیکن ہاں اپنی موجودگی کا احساس دلاتا رہوں گا اب۔
اور آج کل جس وباء کا اور جس قسم کے حالات کا ہم کو سامنا ہے اُس کے پیش نظر تو حال احوال سے باخبر رہنا بنتا ہے۔ بہت شکریہ آپ کی خبر گیری کا۔ نہایت مشکور ہوں۔
سلامت رہیں ہمیشہ۔ آمین
 

جاسمن

لائبریرین
اور آج کل جس وباء کا اور جس قسم کے حالات کا ہم کو سامنا ہے اُس کے پیش نظر تو حال احوال سے باخبر رہنا بنتا ہے۔
بالکل:)

بہت شکریہ آپ کی خبر گیری کا۔ نہایت مشکور ہوں۔
سلامت رہیں ہمیشہ۔ آمین
آمین!
اللہ آپ کو بھی خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
محفل کے جن بھوت کا مراسلہ پڑھ پڑھ کر میں نے ایک بات ضرور نوٹ کی کہ خواہ یہ جن بھوت ہی سہی پر ہیں بڑے مؤدب ۔۔۔۔۔۔۔ان کی بذلہ سنجی و شائستگی ایک آدھ عدد جن بھوت میں اضافہ ضرور کرا دیگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
Smukhtar چار سالوں میں پانچ مراسلے
Smukhtar! یہ حساب میں غلطی کیوں؟
یا تو ایک مراسلہ حذف کریں یا حساب درست کریں۔:D یعنی آٹھ، بارہ،۔۔۔ چالیس۔۔۔۔:)
Smukhtar! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔:)
 
Top