پانچویں سالگرہ محفل کی پانچویں سالگرہ پر مبتدی حضرات کا چیلنچ!!!!!!!!!!!!

خواجہ طلحہ

محفلین
اہم تنبہہ: منتظم اعلٰی،موڈریٹرزاور تمام پرانے دوست اس لڑی میں جھانکنے کی کوشش مت کریں۔اگر جھانک چکے ہیں تو آگے پڑھنے کی کوشش مت کریں۔
جی تو مبتدی دوستو!
جیسا کہ آپ حضرات جانتے ہیں کہ محفل کی پانچویں سالگرہ کا اب سے کچھ دیر بعد آغاز ہونے والا ہے۔ ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا ہے کہ محفل کے پرانے بابے سالگرہ کے مواقع پر پھرتی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ اور ہم لوگ اپنا سا منہ لے کر رہ جاتے ہیں۔اور ہم لوگ صرف ہائے وائے کرتے رہ جاتے ہیں۔
تو اس دفعہ میں پرانے بابے حضرات کو مبتدیوں کی طرف سے چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
تو کون کون میرا ہم رینک (یعنی مبتدی) ہے جو چیلنج کرنا چاہے گا؟
 

طالوت

محفلین
معلوم ہوتا ہے کہ یہ چوٹی آپ کو اکیلے ہی سر کرنا پڑے گی ۔ ورنہ بابے پھر سے ہر چیز پر ہاتھ صاف کر جائیں گے ۔
وسلام
 

خواجہ طلحہ

محفلین
نہیں۔طالوت بھائی۔ دیکھیں میں اور تشنہ "ایک اور ایک" تو ہوگئے ہیں یعنی گیارہ ہوگئے ہیں۔ اگلے ایک اور کے ملنے پر ایک سو گیارہ ہوجائیں گے۔ ایک مرتبہ ہم جمع ہوجائیں،پھر طے کریں گے کہ کرنا کیا کچھ ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
جب تک منتظمین کی طرف سے جشن کا اعلان اور شیڈول جاری ہوتا ہے۔ہم تب تک داخلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لیٹ آنے والوں کو بھی کھلے دل سے خوش آمدید کہاجائے گا۔
 

طالوت

محفلین
بجا فرمایا مگر کہیں ایسا نہ ہو کہ جیسے ہی باجا بجے تو بابوں کی بھیڑ لگ جائے اور وہ ریلا سب کو بہا لے جائے ۔ بہرحال آپ نے چیلنج کے لئے کچھ سوچ تو رکھا ہو گا ۔ تو مبتدی حضرات کے لئے اسے بھی بیان کر دیں تاکہ وہ اس کی خوب خوب تیاری کر لیں ۔
وسلام
 

راجہ صاحب

محفلین
بالکل
طالوت کی بات درست ہے
اگر آپ نے کوئی پلاننگ کی ہے تو بتائیں تاکہ اسی مناسبت سے کام کیا جا سکے
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں پوری ایمانداری سے بتا رہا ہوں کہ میں نے طلحہ کی پوسٹ کی پہلی سطر پڑھ کر آگے نہیں پڑھا ہے اور سیدھا فوری جواب کے خانے کی جانب آ گیا ہوں، اور دوبارہ اس وقت تک یہاں نہیں آؤں گا جب تک طلحہ کی جانب سے اوکے نہیں مل جاتا۔
 

مجاز

محفلین
لیکن طلحہ صاحب تو غائب ہی ہو گئے ہیں۔۔ کچھ بتا تو جاتے کہ کیا پلان ہے؟؟
 

خوشی

محفلین
یہ دھاگہ کیوں بنایا ھے ؟؟؟

میرا سوال اس بات کا ثبوت ھے کہ میں نے کچھ نہیں پڑھا:)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بھئی مبتدی دوستو!
کہاں ہو آپ ،دیکھیے یہاں بھی پرانے بابے حضرات نے قبضہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
اس لڑی کو شروع کرنے سے میرا مقصد اپنے ہم رینک دوستوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ تھا۔ لیکن سوائے ایک سو گیارہ مبتدیوں کے باقی شاید اپنے کو نیا کہلوانے سے شرما رہے ہیں۔:grin:
ابھی ہم مبتدیوں لوگوں کے پاس جمع ہونے کا وقت ہے۔ جلد از جلد جمع ہوجائیے۔ تاکہ ہم لوگ سالگرہ کے جشن کے لیے اپنا شیڈول مرتب کرسکیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ منہ اور مسور کی دال :)

چنے صرف اسی وقت ملتے ہیں جب ان کو چبانے کیلیے دانت نہیں رہتے، مبتدیوں کے پاس دانت ہیں لیکن افسوس چنے نہیں ہیں سو چاہے دانت نکالیں یا ان کو تیز کریں، یہاں کوئی نہیں آنے والا، چیلنج ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
طلحہ بھائی
اب بتا ہی دو کہ کرنا کیا ہے؟؟
بھائی محفل کی سالگرہ پر کچھ پیش کرنا ہے۔ آپ بتائیں کہ کس شعبہ میں کچھ پیش کرسکتے ہیں۔ باقی اور بھی بہت کچھ کرنا ہے، جوکہ یہاں نہیں بتایا جاسکتا کیوں کہ پرانے احباب نے یہاں بمباری شروع کردی ہے۔:)
 

خوشی

محفلین
آپ مجھے مبتدی ہی سمجھ لیں آپ کو فرق کیا پڑے گا ویسے بھی میں کوئی سنئیر نہیں ہوں
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بجا فرمایا مگر کہیں ایسا نہ ہو کہ جیسے ہی باجا بجے تو بابوں کی بھیڑ لگ جائے اور وہ ریلا سب کو بہا لے جائے ۔ بہرحال آپ نے چیلنج کے لئے کچھ سوچ تو رکھا ہو گا ۔ تو مبتدی حضرات کے لئے اسے بھی بیان کر دیں تاکہ وہ اس کی خوب خوب تیاری کر لیں ۔
وسلام
لیکن یہاں ہم صرف جمع ہورہے ،کسی خفیہ دھاگے میں منصوبہ بیان کردیا جائے گا۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میں پوری ایمانداری سے بتا رہا ہوں کہ میں نے طلحہ کی پوسٹ کی پہلی سطر پڑھ کر آگے نہیں پڑھا ہے اور سیدھا فوری جواب کے خانے کی جانب آ گیا ہوں، اور دوبارہ اس وقت تک یہاں نہیں آؤں گا جب تک طلحہ کی جانب سے اوکے نہیں مل جاتا۔
جب سبھی بابے حضرات نے نے یلغار کردی ہے تو آپ کے لیے بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔:)
 
Top