محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

صائمہ شاہ

محفلین
جہاں تک میرے ناقص علم میں ہے، "محفل" پر بھڑاس نکالنے کے لیے محفل کے باہر ایک آدھ پلیٹ فارم بنے ہوئے ہیں لیکن وہاں چونکہ کوئی ہتھے یا بقول آپ کے "ٹاہے" نہیں چڑھتا تو پھر یہاں جو نظر آ جائے :)
جی اور اب لائحہ عمل تیار ہو رہا ہوگا آف شور کابینہ میں :)
 
وہ بھی کیا وقت تھا جب یہ کام بلاگز پر ہوتا تھا
سلسلہ تو میلنگ لسٹس سے شروع ہوا تھا شاید۔ یادش بخیر جب پہلا ای میل اکاؤنٹ بنا تھا تو ہم نے شوق میں کئی میلنگ لسٹس میں حصہ لے لیا تھا۔ ہزاروں میلیں آتی تھیں دن میں!
 

زیک

مسافر
سلسلہ تو میلنگ لسٹس سے شروع ہوا تھا شاید۔ یادش بخیر جب پہلا ای میل اکاؤنٹ بنا تھا تو ہم نے شوق میں کئی میلنگ لسٹس میں حصہ لے لیا تھا۔ ہزاروں میلیں آتی تھیں دن میں!
بی بی ایس، آئی آر سی اور یوزنیٹ کو بھی کیسے بھول سکتے ہیں لیکن میں محفل کے ابتدائی دنوں کی بات کر رہا تھا۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
یہ کیوں ایک دوسرے سے دشمنیاں پالی جارہی ہیں۔ باجی تو باجی اپ بھی انوالو ہوگئے
کون سی دشمنی ہمت انکل ؟؟؟
آپ شر پسند اصطلاحات مت متعارف کروائیں
اور پچھلی بار آپ نے کہا تھا میں بزرگ آدمی ہوں مجھ سے سخت لہجے میں بات مت کریں تو اپنی بزرگی کا کبھی خود بھی لحاظ کر لیا کیجیے ۔
اور آپ اپنی عمر کے حساب سے رشتے جوڑا کریں اگر کوئی مناسب بات کرنا آپ کے لئے ممکن نہیں تو بے وجہ بولنا ضروری نہیں ۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
ویسے باجی مزاج پر گراں نہ گزرے تو وجہ دریافت کرسکتا ہوں؟
خان صاحب
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ نہ آپ میرے بھائی ہیں نہ میں آپ کی بہن اور خدا ایسے برا وقت لائے بھی نہ مجھ پر کہ آپ جیسے بھائی ہوں سو اپنے خطابات اپنے پاس ہی رکھیے ۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بلکہ لگتا ہے کہ بھڑاس بھی Moore's law کے تابع ہے۔ :)
ہاہاہا...
چلو اسی بہانے آپ نے بھی اینٹری تو دی...
محفل کا بانی ہونے کی حیثیت سے آپ کی بات ہی کچھ اور ہے...
لگتا ہے آپ کے لیے بھی ٹرافی رکھنی پڑے گی...
''آتے جاتے رہا کیجیے''... کی!!!
 

زیک

مسافر
ہاہاہا...
چلو اسی بہانے آپ نے بھی اینٹری تو دی...
محفل کا بانی ہونے کی حیثیت سے آپ کی بات ہی کچھ اور ہے...
لگتا ہے آپ کے لیے بھی ٹرافی رکھنی پڑے گی...
''آتے جاتے رہا کیجیے''... کی!!!
جو بانی آتے رہتے ہیں اب کو تو آپ گھاس بھی نہیں ڈالتے
 
Top