محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

محمد وارث نے 'ضروری اعلانات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 25, 2016

  1. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,914
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم احبابِ محفل،

    ایک مختصر سی گذارش یہ ہے کہ یہ مراسلہ اس خاکسار کا بحیثیت "منتظمِ اردو محفل" آخری مراسلہ ہے۔ میں تو سوچ رہا ہوں کہ ایک مسکھڑا بھی لگا دوں لیکن علم نہیں کہ یہ خوشی کی بات ہے یا دکھ کی!

    تفنن برطرف، اس خاکسار نے، پچھلے کئی سال اس محفل پر پہلے مدیرِ محفلِ ادب اور پھر منتظمِ اردو محفل کے طور پر گزارے ہیں۔ اور مقدرو بھر کوشش کی ہے کہ اپنے فرائض، محفل کی پالیسیوں، روایت اور اپنے سینئرز کی ہدایات کے مطابق اپنی بہترین صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، اور سب سے اہم، اپنی ذاتی پسند و ناپسند کو طاقِ نسیاں پر رکھتے ہوئے، غیر جانبداری سے کماحقہ سرانجام دے سکوں۔

    لیکن اب اپنی گرتی ہوئی صحت، بڑھتی ہوئی پیشہ وارانہ مصروفیات اور بچوں کی تعلیم کی وجہ سے اس کام کو خاطر خواہ وقت نہیں دے پا رہا تھا سو اب نظامت کو اللہ حافظ کہتے ہی بنی :)

    نظامت کے عرصے میں برادران نبیل اور ابن سعید کی مکمل راہنمائی اور تعاون میرے ساتھ رہا، جس کے لیے میں اُن کا تہہِ دل سے ممنون ہوں۔ جب ناظم بنایا گیا تھا تو زیک بھی منتظم تھے اور ان کا تعاون بھی شامل تھا سو زیک کا بھی بہت شکریہ۔ سب محفلین کا بھی بہت شکریہ کہ انہوں نے بعض دفعہ میری تلخ باتوں کو بھی برداشت کر لیا۔

    آخری بات، اردو محفل تو جیسے خون میں رچی بسی ہے، سو یہاں سے میں نہ کہیں گیا تھا اور نہ ہی جانا ہے۔ انشاءاللہ۔

    ایک بار پھر، اردو محفل، اردو محفل کے موجودہ و سابق منتظمین و مدیران، سب ارکانِ محفل، دوستوں، بھائیوں، بہنوں کا بہت شکریہ :)
     
    • دوستانہ × 20
    • غمناک × 9
    • پسندیدہ × 8
    • معلوماتی × 7
    • زبردست × 2
    • متفق × 2
  2. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    وارث بھائی، صحت، مصروفیات اور بچوں کی تعلیم بہانہ لگ رہے ہیں مجھے۔ یہ معاملہ کوئی اور ہے!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • متفق متفق × 3
    • زبردست زبردست × 1
  3. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,158
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    یہ ذمہ داری آپ نے کافی تندہی اور خندہ پیشانی سے انجام دی ہے۔ اس کے لئے بہت شکریہ۔

    ایک سابق منتظم کی طرف سے آزادی کی بہت مبارکباد!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میری گزارش تو یہی ہے کہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کیجئے.
    بلاشبہ ایک کٹھن کام ہے، لیکن آپ جیسے تحمل اور برداشت والے ہی اس کام کو بخوبی سر انجام دے سکتے ہیں.
     
    • متفق متفق × 12
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,980
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہم سب محفلین کی جانب سے استعفیٰ نامنظور کیا جاتا ہے
     
    • متفق متفق × 9
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. دل دل پاکستان

    دل دل پاکستان معطل

    مراسلے:
    172
    کاش آپ منتظم رہیں میں تو اپنی خواہش کا اظہار ہی کر سکتا ہوں باقی مرضی آپ کی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 4
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,914
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    نہیں راحیل صاحب، کوئی اور معاملہ نہیں ہے۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ مجھے دو سال لگے اس فیصلے کو فیصل کرنے میں:)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 6
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,914
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ زیک :)

    شکریہ صدیقی صاحب، خلیل صاحب اور میرے عزیز دل دل پاکستان، لیکن یہ تو ہو چکا اب :)
     
    • غمناک غمناک × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ناظم کی آسامی خالی ہونے پر زیک کو واپس ناظم بنایا جائے۔ :)
     
    • پر مزاح × 6
    • غیر متفق × 5
    • پسندیدہ × 1
    • معلوماتی × 1
    • متفق × 1
    • نا پسندیدہ × 1
  10. سلمان دانش جی

    سلمان دانش جی معطل

    مراسلے:
    398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    وارث صاحب امید ہے کہ اس تکلیف دہ اعلانیہ کے بعد بھی مجھ جیسے کئی ادبی بچونگڑوں کو آپ جیسی معتبر اور قدآور علمی شخصیت سے ادبی رہنمائی ضرور ملتی رہے گی۔ بلکہ مجھے تو یہ خوش گمانی ہے کہ ایک اہم انتظامی ذمہ داری کا بار ہلکا ہونے کے بعد اب آپ علم اور ادب کے تشنہ لوگوں کو تھوڑا زیادہ وقت دیں گے۔ اللہ آپ کی اگلی نسل کو علم کی شمع کی روشنی عطا فرمائے۔ ہسدے وسدے رہیں
     
    • متفق متفق × 9
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,914
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ سلمان صاحب۔ دراصل بڑا بیٹا نویں جماعت میں کیا گیا ہے، گویا میری تو کم بختی آ گئی ہے۔ میں پہلے صرف ریاضی اور سائنس بچوں کو پڑھاتا تھا اب اس کے بورڈ کا رزلٹ اسکی ماں کی طرف سے مجھ پر ڈال دیا گیا ہے۔ اتنا پریشر تو میں نے کبھی اپنے امتحانوں کا نہیں لیا تھا۔ خیر دیکھیے، اللہ خیر کرے گا :)
     
    • معلوماتی × 5
    • دوستانہ × 4
    • پر مزاح × 4
    • متفق × 3
    • زبردست × 2
    • پسندیدہ × 1
  12. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,985
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    اتنی اچھی بات کہنے پر اتنی گندی گندی ریٹنگ! :(
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • متفق متفق × 2
  13. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    کچھ احباب کا حس مزاح ایسا ہی ہے۔ اب کیا کیا جائے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    6,441
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    اسلام.علیکم.وارث صاحب .... وقت کے ساتھ ساتھ.ترجیحات بدلتی ہیں اور ذمہ داری کا.بار گراں اٹھانا پڑھتا ہے . اس کے باوجود میرا خیال.ہے کہ منتظم آپ جیسی یا ابن.سعید جیسی کول.ٹمپرڈ بندوں کو.ہونا چاہیے . اچھا منتظم ہی ادبی سرگرمیوں.کو.فروغ دے سکتا ہے. مجھے ڈر ہے کہ کہیں محفل کی.رونق اپ کی انتظامی صلاحیتوں کے نہ ہونے پہ متاثر .ہو ...میں.تو یہی کہوں.گی.فیصلے انسان.سوچ کے ہی کرتا ہے مگر جب سب کی.محبتیں آپ کے فیصلے کے خلاف ہوں تو کچھ نظر ثانی کا آپشن نکل.ہی آتا ہے ..
     
    • متفق متفق × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  15. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,985
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    آپ محض نظامت سے الگ ہورہے ہیں تب بھی ایسا لگ رہا ہے محفل چھوڑ کر جارہے ہیں۔ اگر سچ میں ایسا ہی ہوتا تب پتہ نہیں اس وقت اور آنے والے وقتوں میں ہم پر کیا گزر رہی ہوتی۔
     
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,158
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    مجھ پر تو یہ پریشر کنڈرگارٹن سے شروع ہوا تھا اور مڈل سکول میں کافی بڑھ گیا ہے۔ معلوم نہیں ہائی سکول میں کیا ہو گا۔

    گڈ لک!
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,985
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    آپ کی ہمت اور بلند حوصلے پر میں سات توپوں کی سلامی پیش کرتا ہوں آپ کو۔ مجھے جب پہلی بار غیر متفق کی ریٹنگ ملی تھی تب دو دن تک بخار میں مبتلا رہا تھا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ہمارے لیے تو یہ امر ہی باعثِ تسکین ہے کہ آپ نظامت کریں نہ کریں مگر اپنی علمی اور فنی صلاحیتوں سے مستفید فرماتے رہیں گے اور اردو محفل سے رشتہ قائم رکھیں گے:)
     
    • متفق متفق × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    مغرب میں ہم اسے خلاف رائے کی آزادی سمجھتے ہوئے سراہتے ہیں۔ مجھے بخار تب ہوتا ہے جب متفق کی ریٹنگ ملے :)
    نارویجن میں ایک محاورہ ہے: Når alle tenker likt tenker ingen یعنی جب سب ایک جیسا سوچیں تو سمجھ لیں کہ کوئی کچھ نہیں سوچ رہا :)
     
    • زبردست زبردست × 8
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. دل دل پاکستان

    دل دل پاکستان معطل

    مراسلے:
    172
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر