مبارکباد محفل کی مینا کے محفل پہ تین سال

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل فورم کی خوش اخلاق، خوش اسلوب، خوش باش، خوش بیان، خوش حال، خوش خط، خوش ذوق، خوش رفتار، خوش کلام، خوش مزاج اور خوش آواز ہماری چہکتی مینا کہ جو نہ صرف حاضر دماغ و حاضر جواب ہے بلکہ انتہائی زبردست حسِ مزاح بھی رکھتی ہے۔ بے حد حساس اور ہمدرد دل کی مالک گُلِ یاسمیں نے محفل پہ جو رونق لگائی ہوئی ہے، اس کا کوئی ثانی نہیں۔ ہر دل عزیز، ہر فن مولا۔ محفلین اس سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ سدا ایسے ہی ہنستی مسکراتی رہے۔
کل تین سال مکمل ہوئے اور اس مینا نے مجھے ہلا ہلا کے، بُلا بُلا کے آخرکار لڑی بنوا ہی لی۔ اس کی تو زبردستی بھی پیاری لگتی ہے۔ دل موہ لیتی ہے یہ لڑکی۔
گُلِ یاسمین! میں جب بھی دعائیں کرتی ہوں تو تم میری دعاؤں میں اکثر ہی شریک ہوتی ہو۔ جب پھونکیں مارتی ہوں تو نجانے کہاں سے چھم کر کے آگے کھڑی ہو جاتی ہو۔
میری اور ہم سب کی دل دعائیں کہ کہ خوش کے تقریباََ سبھی سابقوں کے ساتھ ساتھ اللہ تمہیں خوش قسمت بھی بنائے۔ دونوں جہانوں میں تمام تر خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں، نعمتیں ، اللہ کا فضل، کرم، لطف و رحم۔۔۔ ملتا ہی رہے، ملتا ہی رہے۔ کوئی آزمائش، کوئی غم تمہاری زندگی میں نہ آئے۔ اللہ راضی رہے تم سے۔ شاد و آباد رہو۔ جُگ جُگ جیو۔ آمین! ثم آمین!یا رب العالمین!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گل بہن،محفل پر تین سال مکمل کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔
اگر یہ لڑی میں نے بنائی ہوتی تو میں نے "مینا" کے بجائے کچھ اور کہا ہوتا😄😄
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اردو محفل فورم کی خوش اخلاق، خوش اسلوب، خوش باش، خوش بیان، خوش حال، خوش خط، خوش ذوق، خوش رفتار، خوش کلام، خوش مزاج اور خوش آواز ہماری چہکتی مینا
اتنننننے سارے خوش دیکھنے اور پڑھنے کے بعد ہم تو مارے خوشی کے بے حال ہو گئے اور بس یہی یاد آیا

اج خوشیاں دے نال مینوں چڑھ گئے نیں حال

باقی باتیں بے حالی سے واپس حال درست ہونے کے بعد ِ۔۔۔ انتظار کیجیے تھوڑا۔ 🥰
 
سیما علی

لائبریرین
بے حد حساس اور ہمدرد دل کی مالک @گُلِ یاسمیں نے محفل پہ جو رونق لگائی ہوئی ہے، اس کا کوئی ثانی نہیں۔ ہر دل عزیز، ہر فن مولا۔ محفلین اس سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ سدا ایسے ہی ہنستی مسکراتی رہے۔
آمین الہی آمین
 
سیما علی

لائبریرین
کل تین سال مکمل ہوئے اور اس مینا نے مجھے ہلا ہلا کے، بُلا بُلا کے آخرکار لڑی بنوا ہی لی۔ اس کی تو زبردستی بھی پیاری لگتی ہے۔ دل موہ لیتی ہے یہ لڑکی۔
گُلِ یاسمین! میں جب بھی دعائیں کرتی ہوں تو تم میری دعاؤں میں اکثر ہی شریک ہوتی ہو۔ جب پھونکیں مارتی ہوں تو نجانے کہاں سے چھم کر کے آگے کھڑی ہو جاتی ہو۔
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ !!
سچ کہا آپ نے چھم سے آ کھڑی ہوتیں ہیں ۔۔اللہ پاک بہت مبارک کرے۔۔۔
کوئی آزمائش، کوئی غم تمہاری زندگی میں نہ آئے۔ اللہ راضی رہے تم سے۔ شاد و آباد رہو۔ جُگ جُگ جیو۔ آمین! ثم آمین!یا رب العالمین!
آمین یارب العا لمین ۔۔
بہت ڈھیر سارا پیار ا🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل بہن،محفل پر تین سال مکمل کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔
اگر یہ لڑی میں نے بنائی ہوتی تو میں نے "مینا" کے بجائے کچھ اور کہا ہوتا😄😄
خیر مبارک خیر مبارک
حالانکہ اس مبارک باد کے اصل حقدار تو آپ سب ہیں جنھوں نے تین سال سے ہمیں برداشت کر رکھا ہے۔
سبز بھوتنی کے علاوہ کچھ کہنا ہو تو کہہ لیجیے کیونکہ ہم اسے تو ناراض نہیں کر سکتے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ !!
سچ کہا آپ نے چھم سے آ کھڑی ہوتیں ہیں ۔۔اللہ پاک بہت مبارک کرے۔۔۔

آمین یارب العا لمین ۔۔
بہت ڈھیر سارا پیار ا🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
خیر مبارک

اللہ پاک ہمارے حق میں آپ سب کی دعائیں قبول فرمائیں ۔ آمین
اور اس پیار کو یونہی سلامت رکھیں۔ 🥰 🥰🥰🥰
 
علی وقار

محفلین
اردو محفل میں آخری بار رونق میلہ گل یاسمین نے ہی لگایا تھا۔ آج کل مینا شور نہیں مچا رہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ محفل میں کوئی خاصل ہلچل بھی نہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اردو محفل میں آخری بار رونق میلہ گل یاسمین نے ہی لگایا تھا۔ آج کل مینا شور نہیں مچا رہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ محفل میں کوئی خاصل ہلچل بھی نہیں۔
علی وقار بھیا کچھ عرصے سے بس آنے کا سوچا ہی جاتا ہے۔ عمل کی نوبت ہی نہیں آ پاتی کہ کچھ مصروفیت آڑے آ جاتی ہے۔ مینا شور نہیں مچا رہی مگر گھونسلہ خوب سجا رہی۔ جلدی ہی دکھاتے ہیں کہ اس خاموشی میں رنگوں نے کیا کیا باتیں کیں ہم سے۔
اب رمضان کے بعد ہی ہلچل مچے گی جب دماغ لڑوائے جائیں گے۔
 
Top